13/09/2025
*دفتر چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) ضلع سرگودہا*
`اطلاع عام`
*چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع سرگودہا کی خصوصی ہدایت پر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ترقیوں (Promotions) کے عمل کو سرفہرست ترجیح قرار دیا گیا ہے۔*
*تمام متعلقہ افسران و عملہ اس امر کو یقینی بنائے کہ ترقیوں سے متعلقہ تمام کارروائی بروقت مکمل ہو۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔*
*مزید برآں، تمام ریکارڈ اور دستاویزات کی تکمیل میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو مقدم رکھا جائے تاکہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو جلد از جلد ان کا حق دیا جا سکے۔*
`چیف ایگزیکٹو آفیسر`
`اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، ضلع سرگودہا`