Govt school teacher

Govt school teacher

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt school teacher, Education Website, Bhakkar.

17/04/2026

سی ای او بھکر میم شازیہ توصیف کی ہدایات ،ڈی ای او بھکرمیم نگہت جمیل کی رہنمائی اور اے ای او میم اقصی نذیر کےہر لمحہ ساتھ کی بدولت ہمارا پیارا اسکول نئے رنگ ڈھنگ کے ساتھ نئے آنے والے بچوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

11/04/2026

Our shining stars of class 8th
Syeda khansa 🌟💫🎉👏💥
Uswa Ejaz🌟💫🎉👏
Aliya Fatima🌟💫🎉
Hareem zainab🌟💫🎉
Mahreen Fatima🌟💫🎉
Emaan Ali🌟💫🎉
Hasnaat zahrali🌟💫🎉
Kinza Muneer🌟💫🎉
Rida zahra 🌟💫🎉
Umaima iltaf 🌟💫🎉
Mehtab khalid 🌟💫🎉

And many more ,with 100%result Masha Allah
Keep shining ameen

Photos from Govt school teacher's post 10/04/2026

ماشاءاللہ ہمارے پیارے اسٹارز بچے
5 سال بعد اچانک سے اعلان ہوا کہ اس بار پیکٹا کی جانب سے جماعت ہشتم کے امتحانات لیے جائیں گے،
دسمبر کی لمبی چھٹیاں، کبھی جنگ کی چھٹیاں، بسنت کی چھٹیاں،
اسکول میں سائنس میتھ کی ٹیچر بھی نہیں ہے۔اس لیے ہم آرٹس والوں کو سارے مضامین پڑھانے پڑتے ہیں۔
ان تمام مسائل کے باوجود ہمارے بچوں نے اپنی محنت جاری رکھی،
ہمارے اسکولوں کی جان ہیں یہ ہمارے بچے۔
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہونگیں
جس اسکول میں جائیں
جس شعبے کو چنیں
بس اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں
ایڈمن و کلاس انچارج
ثوبیہ گیلانی

07/04/2026

وقت کا گزرنا
موسموں کا بدلنا
پتوں کا اپنی شاخوں کا ساتھ چھوڑ دینا۔
نئے پھولوں کا کھلنا۔
بچپن سے جوانی۔
توانائی سے کمزوری کی طرف جانا
نظام قدرت ہے۔
یہ ہوتا آیا ہے،یہ ہوتا رہے گا۔
ہم سے پہلے یہاں اور لوگ تھے،ہمارے بعد ہم سے بہتر لوگ آئیں گے۔
نئے سال کی ابتدا
ہماری بچیوں کا نئی جماعتوں میں آنا،اور اساتذہ کا نئے جذبے سے اپنے کام کو بہتر سے بہترین کی طرف لانا ہماری سوچ کا محور ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ ہمارا ملک سدا سلامت رہے۔ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔
اللہ ہمارا مستقبل روشن کرے آمین
ایڈمن ثوبیہ گیلانی

Photos from Govt school teacher's post 07/04/2026

سردی کے بعد اور گرمی سے پہلے کا معتدل اور خوشگوار موسم ہے، جو فروری سے اپریل (شمالی نصف کرہ میں) تک رہتا ہے۔ اس کا مطلب پھولوں کے کھلنے، درختوں پر نئی پتیوں کے آنے، ہریالی اور قدرت کی نویابی (Renewal) ہے۔ اسے زندگی، خوشی اور تبدیلی کا موسم بھی کہا جاتا ہے۔

Photos from Govt school teacher's post 01/04/2026

بہار کا موسم آتا ہے۔ساتھ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے ۔اس سال جنگ کی وجہ سے اسکولز بند کر دئیے گئے،آج اپریل کے آغاز پہ سالانہ نتائج کا اعلان ہوا ۔ہمارے اسکول میں ایک پروقار تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او بھکر محترمہ ساجدہ ہمراہ اے ای او ہیڈ کوارٹر محترمہ اقصی نذیر نے خصوصی طور پر شرکت فرمائ ۔ہمارے پیارے بچوں کی حوصلہ افزائی کی،سرٹیفکیٹس اور انعامات سےنوازا۔
ہم اپنے مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔آپ کی آمد سے ہماری چھوٹی سی تقریب کو چار چاند لگ گئے۔ہمارے بچے ہمارے اسکولز کی رونق ہیں،اللہ سے دعا ہے کہ ہماری رونقیں بحال رہیں آمین
ایڈمن ثوبیہ گیلانی

Photos from Govt school teacher's post 24/03/2026

‏خدا کرے کہ مری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو
سالانہ امتحانات جاری ہیں۔
پیپرز کی چیکنگ بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ جنگ کا جلد سے جلد خاتمہ ہو۔ہمارے پیارے اسکولز کی رونقیں بحال ہوں۔
اکثر اسکولز کے 90 فی صد بچے یا تو پیدل آتے ہیں اور کچھ بچے سائیکل استعمال کرتے ہیں۔اگر حکومت اس مسئلے کا حل سوچے تو اسکولز کھولے جا سکتے ہیں۔
پٹرول کی بچت کے لیے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا کے پبلک ٹرانسپورٹ کو سپورٹ کیا جائے تو کافی بہتری آسکتی ہے۔یہ بچے اور ان کی تعلیم ہمارا مستقبل ہے۔
گاؤں کے بچوں اور چھوٹے شہروں کے بچوں کے لیے آن لائن کلاسز تقریبا ناممکن ہیں۔سب کے پاس موبائل کا ہونا کسی صورت آسان نہیں ہے۔
ہماری حکومت سے گزارش ہے کہ اسکولز کو بند رکھنے کی بجائے متبادل حل تلاش کیا جائے
ایڈمن ثوبیہ گیلانی

18/03/2026

ہمارا پیارا اسکول جس کے گوشے گوشے میں بہار اپنا رنگ دکھا رہی ہے

Photos from Govt school teacher's post 17/03/2026

موسمِ بہار سال کا سب سے حسین اور خوشگوار موسم ہے، جو سردیوں کے بعد قدرت کے رنگوں کو مزید نکھار دیتا ہے ۔ اس موسم میں ہر طرف پھول کھلتے ہیں اور درختوں پر نئے پتے آتے ہیں۔ یہ موسم ترقی، خوشی اور قدرت کے حسن و جمال کا عکاس ہے۔ہمارا اسکول اس موسم میں اور بھی حسین ہو جاتا ہے۔اللہ ہمارے تمام اسکولوں کو قائم رکھے اور یہاں بچے کھلکھلا تے رہیں۔علم کے حصول میں مگن رہیں آمین
ثوبیہ گیلانی

09/03/2026

Dear 8th class
🌟Work hard, stay focused and believe in yourself. Trust in your abilities and you'll go far. May you ace your exams and achieve your dreams! Good luck!

Want your school to be the top-listed School/college in Bhakkar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Bhakkar