26/01/2024
Young Scholar Science Academy 67 M.L
Young Scholar Science Academy
come to Young Scholar And become a scholar Come to scholar and be a scholar
26/01/2024
23/04/2023
وزیر تعلیم صاحب پنجاب کے نویں کے خراب نتائج پر آپ کو تشویش کی بالکل بھی ضرورت نہیں آپ کو خوش ہونا چاہیے اساتذہ پورے ٹائم پر بہترین طریقے سے
سکولوں میں سوئیپر کے بغیر سو فی صد صفائی کروا رہےہیں
مانیٹرنگ وزٹ سو فی صد لے رہے ہیں
حاضری طلبہ ٹارگٹ سے زیادہ داخل کر لیتے ہیں
انگلش میڈیم بکس سے اردو میڈیم پڑھا رہے ہیں
واش روم میں صابن رکھ کر خوشیاں منا رہے ہیں
چودہ اگست پنجاب ریونیو اتھارٹی پولیو nsb ftf school council کی فلیکسز بہترین طریقے سے لگا کر پورا ریکارڈ مرتب کر کے بیٹھے ہیں
روزانہ آفس کا مسیج آنے سے پہلے ڈینگی ایپ پر روزانہ ایک گھنٹہ لگا کر تن دہی سے اپنی صلاحیت کے جوہر دکھا کر ڈسٹرکٹ رینکنگ کو اوپر لے کر جا تے ہیں اور ضلعی ایڈمنسٹریشن سے تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی وصول کرتے ہیں
دو اساتذہ پوری چھ کلاسز کو کوالٹی ایجوکیشن دے کر ہائی حصہ میں بہترین اقبال کے شاہین تراش کر کے بھیج رہے ہیں
پرائمری ہیڈ تین ہزار ایلیمنٹری ہیڈ آٹھ ہزار اور ہائی سکول کے ہیڈز صرف دس ہزار روپے دے کر پورے سال کا لاکھوں کا nsb بجٹ کلیئر کروا کر آڈٹ پیرا سے خود کو محوظ کر لیتے ہیں اور ڈی ڈی او سے داد وصول کر رہے ہیں
آپ یقین کریں آج کل سکول ہیڈ کا سارا دن ایک ہی عزم ہوتا ہے کے ڈینگی ایپ سے ڈیٹا سینڈ کر کے سرخرو ہو جائیں
آپ کے سکولوں کے ہیڈز ملٹی فنکشنز ہیں مالی سوئیپر نائب قاصد کلرک آل ان ون کردار ادا کرتے ہوئے ہر ڈسٹرکٹ انڈیکیٹر کو سو فی صد پورا کر رہے ہیں
یہاں اس کھیل میں کہاں کوتاہی کہاں ہوئی اس کی سمجھ بحثیت استاد ہم کو تو ہے اگر آپ کے مشیروں سی ای اوز۔ڈی اوز ۔اے ای اوز کی فوج کو نہیں تو پھر اس بدبودار بوسیدہ نظام کو بدلنے کا سوچئیے
شو کاز انکوائری کا کھیل ہم خود ہی کھیلنا اچھی طرح جانتے ہیں آپ کی ڈسٹرکٹ رینکنگ پھر بھی ڈاؤن نہیں ہونے دیں گے۔
copied
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Near Noori Masjid Chack No 67 M. L
Bhakkar
30000
25/01/2024
03/12/2023