21/05/2026
Pak Pearl College Kallur Kot
Home of Versatility
21/05/2026
15/04/2026
سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسٹوڈنٹ سپورٹ سینٹر کلورکوٹ کے زیرِ اہتمام سیشن فال 2025 کے فائنل امتحانات کا انعقاد پاک پرل کالج کلورکوٹ میں کیا جا رہا ہے۔ امتحانات کا آغاز 29 اپریل 2026 سے ہو گا۔
امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے سپرنٹنڈنٹ امتحانات جناب مختار احمد کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ کنٹرولر آف ایگزامینیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے امتحانی مرکز پاک پرل کالج کلورکوٹ کا دورہ کیا اور طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انتظامیہ کے مطابق تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ امیدواروں کو بہترین اور پرامن امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
24/03/2026
(ہم نئے عزم سے بنیادِ سحر رکھتے ہیں)
Pak Pearl School & College Kallur Kot
نہم جماعت میں داخلے جاری ہیں۔
24/03/2026
Teaching Internship Program
02/02/2026
پاک پرل کالج کلورکوٹ میں 2021-2023 اور 2022-2024 سیشن میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو اسناد دینے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ادارہ کے پرنسپل ملک عبد الرحیم منظر نے کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے طلبہ کو مزید محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا راز مستقل مزاجی، محنت اور نظم و ضبط میں ہے۔
02/02/2026
پاک پرل کالج کلورکوٹ میں 2021-2023 اور 2022-2024 سیشن میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیاب ہونے والی طالبات کو اسناد دینے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ادارہ کے پرنسپل ملک عبد الرحیم منظراور شعبہ انگریزی کی انچارج مس لاریب خالد نے کامیاب طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر طالبات کو کالج میں سرحد یونیورسٹی کے زیر انتظام شروع ہونیوالے ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس ففتھ سمسٹر کے مختلف پروگرامز کے متعلق آگاہ کیاگیا
ہم نئے عزم سے بنیاد سحر رکھتے ہیں
پاک پرل سکول اینڈ کالج کلورکوٹ میں چھٹی اور نویں جماعت کے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے، اور اس موقع پر ہم والدین کے ساتھ ایک مضبوط عزم اور پُرخلوص وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان کے بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم، بہترین تربیت اور روشن مستقبل فراہم کریں گے۔ ہمارے نزدیک بچے صرف ذمہ داری نہیں بلکہ ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل ہیں۔ ان پر آج توجہ نہ دینا، انہیں ان کے اس بنیادی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے، اور ہم اس ذمہ داری کو دل و جان سے نبھانے کا عہد کرتے ہیں۔
ہمارے ادارے کا نظم و نسق تجربہ کار ماہرتعلیم محترم ملک عبد الرحیم منظر کے ہاتھوں میں ہے، جو تعلیم کے شعبے میں وسیع خدمات انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر ریٹائر ہوئے ہیں۔ ان کا تجربہ، قیادت، نظم و ضبط اور تعلیمی بصیرت ادارے کے معیار کو مزید بلند کرتی ہے۔ ان کی رہنمائی میں ہم ہر بچے کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت کو نئی سمت دے رہے ہیں۔
ہمارا تعلیمی ماحول ایسے نصاب اور تدریسی طریقوں پر مشتمل ہے جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔ تربیت یافتہ اساتذہ بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور علمی نشوونما پر بھرپور توجہ دیتے ہیں۔ انگلش، سائنس اور میتھ جیسے بنیادی مضامین میں مضبوط بنیاد ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ کمزور طلبہ کے لیے خصوصی کلاسز کا اہتمام بھی ہمارے Ignite پروگرام کا حصہ ہے۔ ہم بچوں کی کارکردگی کا روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ جائزہ لیتے ہیں اور والدین کو ہر مرحلے پر مکمل آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
ادارہ ایک محفوظ، پرسکون اور ڈسپلنڈ ماحول فراہم کرتا ہے جہاں صاف ستھرے کلاس رومز، سائنس اور کمپیوٹر لیب، لائبریری اور اسمارٹ کلاس سسٹم بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات سے روشناس کراتے ہیں۔ ہم والدین سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جو اعتماد وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے ہم پر کریں گے، ہم اسے پورے اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں گے۔
پاک پرل سکول اینڈ کالج کا انتخاب دراصل اس فیصلے کا نام ہے کہ آپ اپنے بچے کو تعلیم، تربیت، اعتماد اور کامیابی کے مکمل مواقع دینا چاہتے ہیں۔
آئیں—اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ اور روشن ہاتھوں میں دیں۔ داخلے جاری ہیں۔ 03708555073
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Address
Sargodha Road, Kaloor Kot
Bhakkar
30001
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |