22/12/2025
Asslam o Alaikum
We respectfully honor our two teachers who have recently retired.
Their years of sincere service, dedication, and commitment to education will always be remembered.
We are thankful for their valuable contribution to our students and our institution.
We wish them a peaceful, healthy, and happy retired life.
10/09/2025
Assalam o Alaikum
ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی
چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں
It was not easy to say goodbye to a school which was more than mere love for me. The love, affection and respect I earned from GHS Peer Ashab is unmatched. I wish and pray to Allah SWT that He may shower countless blessings in the form of great success and achievements on the worthy staff and my dearest students.
Thanks a lot and best wishes my dear friends 💟.
22/08/2025
اسلام علیکم دوستو
غیروں سے کہا تم نے ! غیروں سے سنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا ! کچھ ہم سے سنا ہوتا
سوشل میڈیا پر فی الوقت اساتذہ کی خوب ٹرولنگ کی جارہی ہے بھائی کوئی اَچَنبھَے کی بات نہیں ہماری معاشرتی اخلاقیات اور روایات کہاں باقی رہ گئی ہیں اور کون محفوظ ہے اس شر سے جو ہم گِلہ کریں؟؟ سوشل میڈیا ٹرینڈز لمحوں میں کسی کی بھی پگڑی داغدار کر سکتے ہیں اور کون اس زیادہ سے زیادہ شئیرز، لائیکس اور کمینٹس حاصل کرنے کی دوڑ میں اصل حقائق کی کسوٹی پہ مسائل کو پرَکھتا ہے یہاں سوشل میڈیا پہ تو جو بِکتا ہے وہی دِکھتا ہے کا الٹا اصول کار فرما رہتا ہے
بدقسمتی سے اساتذہ ہمارے معاشرے کا اقتصادی لحاظ سے اور اختیارات اور جاہ و جلال کے لحاظ سے پہلے ہی محرومیت کا شکار طبقہ ہے تو پھر آسان ترین ہدف بھی ہے احباب سے دست بستہ گزارش ہے کہ تنقید برائے اصلاح ضرور کی جائے بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے اور ہونا بھی چاہئیے لیکن اس میں تضحیک و تزلیل کا عنصر شامل نہیں ہونا چاہئیے
اساتذہ بھی انسان ہیں اور انسان خطا کا پتلا ہے ہم سے بھی کوتاہیاں ضرور ہوئی ہوں گی ہوئی ہیں لیکن بہت سارے مسائل بھی موجود ہیں جن سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی اور سارا ملبہ اساتذہ پر ڈالنا قرین انصاف نہیں ہے
جہاں تک جماعت نہم کے رزلٹ سے متعلقہ سوال ہے تو بھئی خامیاں ضرور ہیں جو اصلاح طلب ہیں بہت سے مسائل کا سامنا
ہمیں کرنا پڑتا ہے
جماعت اول سے ہشتم تک بچے کا بغیر امتحان کے جماعت نہم میں آدھمکنا جبکہ وہ امتحانی عمل سے ہی نا آشنا ہو
ڈراپ آوٹ اور انرولمنٹ کے چکر میں طلباء کا سال کا بیشتر حصہ غیر حاضر ہونے کے باوجود شامل امتحان ہونا
متعلقہ مضمون کے استاد کی اسکول میں عدم دستیابی
والدین کی عدم دلچسپی اور بچہ کی حاضری یقینی نہ بنانا
فقط بینظیر انکم سپورٹ خیراتی پروگرام کی خاطر بچہ داخل کروانا
خاص کر دیہاتی علاقوں میں بچوں سے دیہاڑی مزدوری، کھیتی باڑی اور ڈھورڈنگر کی دیکھ بھال کا کام لینا
چوبیس میں سے اُنِیس گھنٹے گھر اور اوسطاً پانچ گھنٹے سکول گزارنے والے بچہ پر کیا والدین کی کوئی ذمہ داری نہیں؟؟
مختصر تعلیمی سال جس میں سلیبس مکمل کرنا ہی محال ہو
دہرائی اور جائزہ امتحان تو درکنار
الغرض ایک طویل فہرست ہے جو اس پوسٹ کو مزید طویل کرے گی اور آخر میں آپ احباب سے
ایک سوال بھی پوچھنے کی جسارت کرنا چاہوں گا اردگرد نظر دوڑائیے اور بھلا بتائیے تو نویں دسویں یا گیارہویں بارہویں پڑھنے والے کتنے بچے اپنے ہاتھوں میں موبائل رکھتے ہیں اور ان کا سکرین ٹائم کیا ہے؟؟؟ یہ بچے ہم نوے کی دہائی والے بچوں کی نسبت اپنے والدین سے کتنا خوف رکھتے ہیں اور اور ان کی تابعداری کرتے ہیں ؟؟؟ یا معاف کیجئے گا والدین تو نہیں ان سے خوفزدہ کہ جانے اب کیا بولتا ہے؟؟؟
۔ معاشرے میں استاد اور علماء کو رسوا کر کے معاشرتی بگاڑ اور روایات و اقدار کا پاس ختم کیا جارہا ہے خدارا تنقید ضرور کریں لیکن اصلاحی اور تعمیری! تضحیک و تزلیل کی اجازت نہ ہی
اخلاقی اقدار دیتی ہیں اور نہ ہی مذہبی تعلیمات۔
انور مسعود نے کیا خوب کہا ہے
یہ غم کھاتا چلا جاتا ہے مجھے
مجھے اس خوف سے فرصت نہیں ہے
کہیں برکت نہ اٹھ جائے وہاں سے
جہاں استاد کی عزت نہیں ہے
19/08/2025
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری محنت سے بڑھ کر ہمیں صلہ عطا فرمائے اور ہمارے اخلاص اور کوشش سے بڑھ کر ہمیں کامیابی نصیب ہو آمین
16/08/2025
اسلام علیکم عزیز طلباء
گورنمنٹ ہائی سکول پیر اصحاب میں حکومتی احکامات کے مطابق تعلیم و تعلم کا سلسلہ 18 اگست بروز سوموار سے بحال ہو رہا ہے آپ جماعت نہم اور دہم کے طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ بغیر کسی تعطل اور وقت۔ضائع کیے پڑھائی کا سلسلہ شروع کر کیا جاسکے ۔
30/05/2025
Assalamualaikum
On last working Day of the School before summer vacations a gem, hard working and committed teacher Respected sir Hafiz Tahir Munir successfully completed his teaching career and went on LPR.
We acknowledge your hard work and special efforts made by you for the betterment of the High School Peer Ashab Bhakkar . Moreover, your work in the form of your students as responsible citizens is a continuous contribution in making society more civilized. Jazak Allah sir Hafiz Tahir Munir may Allah SWT shower endless blessings upon you. Ameen
12/05/2025
تو سلامت وطن ، تا قیامت وطن
اے خدا کے وطن اے جناح کے وطن
مانگی مل کے جو تھی اُس دعا کے وطن
کتنی نسلوں کی قربانیوں سے ملا
اے وطن تو ہماری وفا کا صلہ
چاند چمکا تو روشن ستارہ ہوا
اے زمیں تیرا سکھ دکھ ہمارا ہوا
تیرا ہر دردلیں ، ہر خوشی تُو ہی تُو
اس جہاں میں ہماری علامت وطن
تو سلامت وطن تا قیامت وطن
تو سلامت وطن تا قیامت وطن