21/12/2025
A photo from AI.
🥰
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Moon Light Grammar Public High School Yousaf Shah - Bhakkar, Education, Bhakkar.
21/12/2025
A photo from AI.
🥰
28/10/2025
سکول کے سب کیمپس میں چوری کی دوسری واردات۔ دوسری بار چور موٹر چرا لے گئے۔
علاقہ میں چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں انتظامیہ نوٹس لے
25/10/2025
نہایت خوش آئند فیصلہ
تعلیمی تسلسل ہی پڑھے لکھے پنجاب کا خواب پورا کر سکتا ہے۔
پیکٹا سے منظور شدہ اسمارٹ سلیبس؛ حذف شدہ مواد، مشقی سوالات، پیئرنگ اسکیمز اور ماڈل پیپرز برائے نہم جماعت (سالانہ امتحانات 2026) درجذیل لنک پر دستیاب ہیں۔
https://drive.google.com/file/d/1BoTX3FKFbxFMGMNGIsvBkVC9PFzr7Vr_/view?usp=sharing
اسی طرح میٹرک ٹیک (نہم جماعت) کے لیے منظور شدہ پیئرنگ اسکیمز اور ماڈل پیپرز بھی درجذیل لنک پر جاری کر دیے گئے ہیں۔
https://drive.google.com/file/d/1A8Dt_4xwGsA8vDLW2gpSeZ9BMUgMo9a9/view?usp=sharing
اسمارٹ سلیبس طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے امتحانی تیاری کے عمل کو مزید منظم، شفاف اور مؤثر بنائے گا۔
24/10/2025
Science Subjects Smart Syllabus 2026
24/10/2025
اردو جماعت نہم
سمارٹ سلیبس و ماڈل پیپر برائے امتحان سالانہ 2026
15/07/2025
Expected Result Dates
08/05/2025
Share the post and follow for more updates.
15/04/2025
Staff Required!!
کل سولہ دسمبر صرف لاہور اور راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان ہے۔۔۔۔پنجاب کے باقی اضلاع کے سکولز حسب معمول اوپن رہیں گے۔
تمام اسٹاف اور طلباءوطالبات حاضری یقینی بنائیں
10/12/2024
جہاں بے وقوف زیادہ ہوں وہاں دھوکے باز بھوکا نہیں مرتا ۔ پہلے موٹیوشنل اسپیکر اس معاشرے کو شارٹ کٹ کا ذریعہ سکھانے پر تلے ہوئے تھے اور ایک چاول سے دیگ بنانے کے خواب دکھاتے تھے ،
ان کو سنتے ہوئے نوجوانوں کو ایسا لگتا تھا کہ ان کے اندر ایک غیر مرئی طاقت آ چکی ہے ابھی وہ اس سیشن سے اٹھیں گے اور باہر کی دنیا پہ چھا جائیں گے ،
دو ہفتوں میں وہ کسی کمپنی کے سی ای او بن جائیں گے ۔ لیکن سیشن سے اٹھنے کی دیر ہوتی تھی باہر نکل کر جب حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا تو وہ سارا جوش و جذبہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا جبکہ چاول سے دیگ بنانے کی ترکیب بتانے والا لاکھ ڈیڑھ لے کر اگلے سیشن کے لیے نکل کھڑا ہوتا ۔۔۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ اس راز کو سمجھ گئے کہ نوے فیصد محض باتیں اور خیالی پلاو ہیں جبکہ میدان میں کامیابی کے چانس صرف دس فیصد ہیں اور وہ بھی میرٹ اور جہد مسلسل کی بنیاد پر ۔۔۔۔۔
پھر ڈیجیٹل میڈیا کا انقلاب آیا فری لانسنگ ، گرافک ڈیزائننگ ، یو ٹیوب چینلز سے کروڑ پتی بننے کے خواب دکھانے والے میدان میں آ گئے ۔ ازاد چائے والا ، اشرف چوہدری اور ان جیسے سینکڑوں شارٹ کٹ کا لالچ دے کر اپنے سبسکرائیبرز لاکھوں میں لے گئے اور سیکھنے والے صرف خواب ہی دیکھتے رہے۔
اس وقت نصف سے زیادہ نوجوانوں کو موبائل کے ایک ٹچ سے لکھ پتی ہونے کا لالچ دے کر یہ لوگ نفسیاتی بنا چکے ہیں ۔
خواب دکھانا برا نہیں لیکن حقیقت کو نظر انداز کرنا برا ہے ۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو یہ کورس کروانے والے آپ کو بتاتے ہیں کہ بس ایک موبائل اور انٹرنیٹ کا پیکج لیجیے اور پیسہ آپ کے قدموں میں ۔۔۔
نتیجہ یہ نکلا کہ ہر کوئی سمجھنے لگا ادھر گرافک ڈیزائننگ سیکھی ادھر ڈالرز آنا شروع ۔۔۔ یو ٹیوب چینل بنتے ہی مونیٹائز ہوجائے گا ۔۔۔ کانٹینٹ رائٹنگ کا کورس کرنے والے سمجھنے لگے وہ اب ہیری پوٹر جیسا شاہکار تخلیق کرنے لگیں گے اور لوگ ان کی خدمات لینے لائن میں کھڑے ہیں ۔
حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ، آپ جو بھی ہنر سیکھتے ہیں ، اس میدان میں آپ سے پہلے لاکھوں لوگ سیکھ کر کام ملنے کے انتظار میں ہیں۔
پہلے سو لکھنے والے تھے تو ہزار پڑھنے والے ، اب ہزار لکھنے والے ہیں تو پڑھنے والوں کی تعداد سو سے بھی کم ہے۔ ہر کسی کا اپنا چینل اور اپنا پیج ہے تو لاکھوں میں آڈینس کہاں سے آئے ؟
ویب سائٹ ، یو ٹیوب چینل ، فیس بک پیج بنانے کے بعد بھی ایک لمبا سفر ہے جو طے کرنا پڑتا ہے ، لاکھوں میں کوئی ایک ہوتا ہے جس کے سر پہ ہما بیٹھتا ہے اور راتوں رات وہ وائرل ہوجاتا ہے ۔ آپ ڈیجیٹل ہنر ضرور سیکھیں لیکن جھوٹے خواب دکھانے والوں سے دور رہیں ، حقیقت موبائل کے ایک ٹچ سے بہت مختلف ہے ۔
,, آن لائن ارننگ ،، اتنی آسان نہیں جتنی آپ کو بتائی جاتی ہے ، اسے آپ اضافی سورس آف انکم کے طور پر چن سکتے ہیں ۔
یہ ہوائی روزی ہے جس پر خاندان کی پرورش نہیں ہوسکتی ۔ کوئی ایسا ہنر سیکھیے جو واقعی آپ کی شناخت بنے ، مشکل وقت میں آپ کے کام آئے ، جس کی سند آپ کے پاس ہو ۔۔یقین جانئیے قسمت اتنی بھی مہربان نہیں کہ موبائل کے ایک ٹچ سے بدل جائے ۔۔ قسمت بنانی پڑتی ہے.
18/11/2024
Welcome Back to School
School will open Tomorrow
In sha ALLAH