Yaroo Wala

Yaroo Wala On this page you can see the Beautifull village life nd can see my beautifull village pics

درخواست برائے تعمیر و بحالی لنک میٹل روڈیارو والا ڈگر کوٹلی شمالی، تحصیل منکیرہ، ضلع بھکرمحترموزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مری...
08/01/2026

درخواست برائے تعمیر و بحالی لنک میٹل روڈ
یارو والا ڈگر کوٹلی شمالی، تحصیل منکیرہ، ضلع بھکر

محترم
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ
اور
معزز ایم پی اے ملک غضنفر صاحب

السلام علیکم!

ہم گاؤں یارو والا ڈگر کوٹلی شمالی، تحصیل منکیرہ، ضلع بھکر کے مکین آپ کی خدمت میں یہ گزارش پیش کرتے ہیں کہ ہمارے گاؤں کو ایک پختہ اور جدید میٹل لنک روڈ کی اشد ضرورت ہے، جو نہ صرف ہمارے گاؤں بلکہ گرد و نواح کے درجنوں چھوٹے دیہات کے عوام کے لیے بنیادی سہولت ہے۔

ہمارا گاؤں ایک مرکزی مقام رکھتا ہے، جہاں الحمدللہ:

ایک گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول

ایک گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول

ایک کمیونٹی ماڈل اسکول

ایک بیسک ہیلتھ یونٹ (مریم نواز کلینک)

قائم ہیں، جن سے آس پاس کے کئی دیہات کے بچے اور مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

یہ بات قابلِ فخر ہے کہ سال 2016 میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کا قیام وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صاحب کی خصوصی ہدایت پر
جناب اکرام صادق سیال کی ذاتی کوشش اور درخواست پر عمل میں آیا، جس سے آج سینکڑوں بچے تعلیم کی روشنی حاصل کر رہے ہیں۔

بدقسمتی سے سڑک کی خستہ حالت کے باعث:

طالبات کو اسکول آنے میں مشکلات

مریضوں کو بی ایچ یو تک پہنچنے میں تاخیر

بزرگوں اور خواتین کو شدید دشواری

بارشوں میں راستہ ناقابلِ استعمال

جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ہم پُرامید ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اپنے ترقیاتی ویژن کے تحت اور
معزز ایم پی اے ملک غضنفر صاحب کی سرپرستی میں
ہمارے گاؤں یارو والا ڈگر کوٹلی شمالی کو پختہ و جدید میٹل لنک روڈ کی سہولت فراہم فرمائیں گے، تاکہ عوام کو تعلیم، صحت اور آمد و رفت میں آسانی میسر آ سکے۔

آخر میں ہم ایک بار پھر جناب اکرام صادق سیال کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی کوششوں سے پہلے بھی ہمارے گاؤں میں تعلیمی سہولت میسر آئی، اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔

والسلام
اہلِ علاقہ
یارو والا ڈگر کوٹلی شمالی
تحصیل منکیرہ، ضلع بھکر
Humble CC to
Maryam Nawaz Sharif
Malik Ghazanfar Abbas Chheena-MPA
Ikram Sadiq Sial

*گــــورنـمـنـٹ پـرائـمـری سـکول یارووالا* Emis code 38130113یونین کونسل ڈگرکوٹلی تحصیل منکیرہ ضلع بھکر۔جوکہ 5 سال پہلے ...
18/08/2022

*گــــورنـمـنـٹ پـرائـمـری سـکول یارووالا*
Emis code 38130113
یونین کونسل ڈگرکوٹلی تحصیل منکیرہ ضلع بھکر۔
جوکہ 5 سال پہلے پیف کے زیرِ نگرانی کر دیا گیا
جس کو پیف نے 4 سال بمشکل جیسے تیسے کر کے سکول چلایا جس میں بچوں اور طلباء کی تعداد اکثر نہ ہونے کے برابر رہی ۔۔ کافی اساتذہ اور طلباء کا داخلہ برائے نام چلتا رہا ۔۔
لیکن اب پچھلے قریباً 8 ماہ سے پڑھائی کے حوالہ سے سکول مکمل طور پر بند ہے اور اس وجہ سے سکول کی قیمتی چیزیں دروازے ، کھڑکیاں ، الماریاں ، گیٹ ، لیٹرین وغیرہ وغیرہ کو لوگوں نے خراب کر دیا ہے۔
ہم احکام بالا سے ملتمس ہیں کہ اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور جلد سے جلد اس مسئلہ کا بہتر حل نکالا جائے۔۔ بہت شکریہ ۔۔
*درخواست گزاران:* اہل علاقہ چاہ یارووالا یونین کونسل ڈگرکوٹلی تحصیل منکیرہ ضلع بھکر۔

The Leader. Who aware Public.
12/07/2022

The Leader. Who aware Public.

11/11/2021

Retirement Of Great Teacher Master Sadiq Sial.

انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین.Malik Asad Sial
14/10/2021

انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین.
Malik Asad Sial

فخر بھکر     ذوالقرنین چھینہ ( کیرٸر ریپریسنٹیٹو فارن سروس آف پاکستان نیویارک) کے بعد انکی بہن آمنہ کلیم سی ایس ایس 2019...
21/06/2020

فخر بھکر
ذوالقرنین چھینہ ( کیرٸر ریپریسنٹیٹو فارن سروس آف پاکستان نیویارک) کے بعد انکی بہن آمنہ کلیم سی ایس ایس 2019 کوالیفاٸ کیا۔صرف دو بہن بھاٸ اور ماشاءاللہ دونوں سول سرونٹس۔تعلق بھکر کے علاقہ چھینہ کی بستی حسن خان سے ہے۔

02/11/2019
09/04/2019

میری نرسری کلاس کی ایک بچی روزانہ مجھے کہتی تھی مس مجھے one کلاس میں بٹھاؤ.. میں اسے اگنور کرتی.. آج وہ بیس روپے لے کر آئ اور بولی.. مس 20 روپے گھن تے میکوں one کلاس وچ بلہا..

Address

Chah Yaroo Wala Daggar Kotli Shumali Tehsil Mankera District Bhakkar
Bhakkar
30000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yaroo Wala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Yaroo Wala:

Shortcuts

Share