GOVT Secondary School Chheena

GOVT Secondary School Chheena GHS Cheena Bhakkar

*🌿 ماشاءاللہ! ہمارے سکول کا نیا اور دلکش منظر 🌿**گورنمنٹ ہائی سکول چھینہ، ضلع بھکر*ہمارے پیارے سکول کو ایک نئی، تازہ اور...
21/09/2026

*🌿 ماشاءاللہ! ہمارے سکول کا نیا اور دلکش منظر 🌿*
*گورنمنٹ ہائی سکول چھینہ، ضلع بھکر*

ہمارے پیارے سکول کو ایک نئی، تازہ اور خوبصورت شکل دے دی گئی ہے۔

سرخ و سبز رنگوں سے مزین عمارت، صاف ستھرے راستے، سرسبز لان، خوبصورت پودے اور لہراتا ہوا قومی پرچم دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ یہ ایک مثالی تعلیمی ماحول کی بہترین عکاسی ہے۔

یہ تمام خوبصورتی اور بہترین انتظامات *سینئر ہیڈماسٹر جناب رانا ذوالفقار علی صاحب* کی ذاتی دلچسپی، انتھک محنت اور بہترین قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ان کی زیرِ قیادت ہمارا سکول نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ خوبصورتی اور صفائی میں بھی ضلع بھر میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

اللہ پاک ہمارے ادارے کو مزید ترقی دے۔ آمین!

*انتظامیہ: گورنمنٹ ہائی سکول چھینہ بھکر*

*📚 S.B.A فرسٹ ٹرم 2026 | امتحانات کا سلسلہ جاری 📝**گورنمنٹ ہائی اسکول چھینہ، بھکر* میں S.B.A فرسٹ ٹرم 2026 کے امتحانات ن...
19/09/2026

*📚 S.B.A فرسٹ ٹرم 2026 | امتحانات کا سلسلہ جاری 📝*

*گورنمنٹ ہائی اسکول چھینہ، بھکر* میں S.B.A فرسٹ ٹرم 2026 کے امتحانات نہایت منظم اور پرامن ماحول میں جاری ہیں۔

تمام طلباء مکمل یکسوئی اور محنت کے ساتھ پرچہ حل کر رہے ہیں۔ اساتذہ کرام اپنی نگرانی کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام طلباء کو بہترین کامیابی سے نوازے۔ آمین!

والدین سے گزارش ہے کہ امتحانات کے دوران اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

*انتظامیہ*
*گورنمنٹ ہائی اسکول چھینہ، ضلع بھکر*

🌟 *موٹیویشنل سیشن - گورنمنٹ ہائی اسکول چھینہ، بھکر* 🌟مورخہ 17 ستمبر 2026 کو ہمارے نہایت قابلِ احترام استاد *سر ڈاکٹر لطی...
19/09/2026

🌟 *موٹیویشنل سیشن - گورنمنٹ ہائی اسکول چھینہ، بھکر* 🌟
مورخہ 17 ستمبر 2026 کو ہمارے نہایت قابلِ احترام استاد *سر ڈاکٹر لطیف سارم صاحب* نے اسکول اسمبلی میں طلباء سے پر اثر خطاب کیا۔

سر نے طلباء کو SBA فرسٹ ٹرم 2026 کی بھرپور تیاری کی اہمیت پر زور دیا اور سیکنڈری کلاسز کے طلباء کو اپنی تعلیم پر فوکس کرنے، وقت کی پابندی اور محنت کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کی۔

سر کا کہنا تھا کہ *"محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، آج کی محنت کل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔"*

ہم انتظامیہ کی جانب سے سر ڈاکٹر لطیف سارم صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے طلباء کی رہنمائی فرمائی۔

اللہ تعالیٰ ہمارے طلباء کو کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین

*Govt. High School Cheena, District Bhakkar*

17/09/2026

*اہم اطلاع برائے والدین و طلباء 📢*

محترم والدین، عزیز طلباء!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز جمعہ، *گورنمنٹ ہائی اسکول چھینہ معمول کے مطابق کھلا رہے گا* اور اپنی تمام تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

*اہم نوٹ: کل SBA Ist Term 2026 کا پہلا پرچہ ہوگا۔ لہٰذا تمام طلباء اپنی تیاری جاری رکھیں اور حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔*

محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

لہٰذا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں اور صرف اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کو ہی مستند سمجھیں۔

شکریہ

*انتظامیہ*
*گورنمنٹ ہائی اسکول چھینہ، ضلع بھکر*
*Govt. High School Cheena, District Bhakkar*

الحمدللہ رب العالمین 🌟بتاریخ: جمعرات 10 ستمبر 2026 مقام: گورنمنٹ ہائی سکول چھینہ، ضلع بھکرآج کا دن گورنمنٹ ہائی سکول چھی...
13/09/2026

الحمدللہ رب العالمین 🌟

بتاریخ: جمعرات 10 ستمبر 2026
مقام: گورنمنٹ ہائی سکول چھینہ، ضلع بھکر

آج کا دن گورنمنٹ ہائی سکول چھینہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ یہ دن ہمارے لیے جذبات کا ایک حسین امتزاج لے کر آیا۔ ایک طرف نئے عہدیدار کا استقبال تھا تو دوسری طرف پرانے اور مخلص ساتھیوں کی رخصتی کا غم۔ اسی کے ساتھ ان عظیم لوگوں کی خدمات کو سراہنے کا موقع بھی ملا جنہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ اس ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے وقف کر دیا۔

اس پُروقار اور باوقار تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ہمارے قابل احترام، علم دوست اور خوش گفتار شخصیت سر ڈاکٹر محمد لطیف صارم صاحب نے نہایت خوبصورتی، روانی اور وقار کے ساتھ سر انجام دیے۔ ان کے پُراثر الفاظ، میٹھا لہجہ اور تقریب کو بہترین انداز میں چلانے کا ہنر قابل تعریف تھا۔ انہوں نے ہر لمحے کو یادگار بنا دیا۔

تقریب کے آغاز میں ڈپٹی ہیڈماسٹر محترم جناب ملک محمد اسلم چھینہ صاحب نے خطاب کیا۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے اور رخصت ہونے والے ساتھیوں کی خدمات کو سراہا اور نئے سینئر ہیڈماسٹر رانا ذوالفقار علی صاحب کو خوش آمدید کہا۔ ساتھ ہی سٹاف کو اتحاد، محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ سکول کی ترقی کے لیے کام کرنے کی تلقین کی۔ ان کے الفاظ نے سب کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

اس کے بعد ہم نے اپنے سکول میں نئے سینئر ہیڈماسٹر محترم جناب رانا ذوالفقار علی صاحب کا پرتپاک استقبال کیا۔ رانا صاحب ایک تجربہ کار، مخلص، محنتی اور علم سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں۔ جیسے ہی وہ سکول میں داخل ہوئے، تمام اساتذہ کرام اور سٹاف نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ ان کے چہرے پر مسکراہٹ اور لہجے میں شفقت دیکھ کر ہر دل میں یہ امید جاگی کہ ان کی قیادت میں ہمارا ادارہ مزید ترقی کرے گا۔

رانا صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ "تعلیم قوموں کی تقدیر بدلتی ہے اور اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ ہم سب نے مل کر اس سکول کو ضلع بھر میں ایک مثالی ادارہ بنانا ہے۔" ان کے وژن اور حوصلے نے سب کو نیا جوش عطا کیا۔ پورے سٹاف کی جانب سے ہم رانا صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں اس عظیم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اسی دن ہم نے اپنے ایک انتہائی محنتی، مخلص اور وفادار ساتھی محمد رمضان چھینہ صاحب نائب قاصد کو الوداع کہا۔ رمضان صاحب نے اپنے 7 سات سال اسی سکول کی خدمت میں گزارے۔ وہ صبح سب سے پہلے سکول پہنچتے، ہر کمرے کی صفائی کرتے، پودوں کو پانی دیتے، اساتذہ کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کا خیال رکھتے اور سٹاف کے ہر حکم کو خوشی سے مانتے۔

ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ کبھی کسی سے شکایت نہیں کرتے تھے۔ سردی ہو یا گرمی، وہ ہمیشہ اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوتے۔ آج جب وہ ریٹائر ہو کر جا رہے ہیں تو ہر آنکھ نم تھی۔ تقریب میں سٹاف نے کھڑے ہو کر ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر محمد رمضان چھینہ صاحب کے بھانجے، گورنمنٹ ہائی سکول پیراصحاب کے قابل احترام ٹیچر جناب ملک غلام حسین چھینہ صاحب بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ انہوں نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا "میرے ماموں نے اپنی ساری زندگی ایمانداری اور محنت سے اس سکول کی خدمت کی۔ مجھے فخر ہے کہ میرا رشتہ دار ایک عظیم انسان ہے۔" انہوں نے ماموں کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہم اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ وہ رمضان صاحب کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی سکون، صحت، برکتوں اور خوشیوں سے بھر دیں۔ آمین

ساتھ ساتھ یہ تقریب ہمارے مختیار حسین صاحب سکیورٹی گارڈ کے اعزاز میں تھی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ان کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کی وجہ سے وہ بھی ہم سے رخصت ہو رہے ہیں۔ مختیار صاحب گزشتہ کئی سالوں سے دن رات سکول کی حفاظت کرتے رہے۔ بارش ہو یا طوفان، سردی کی یخ بستہ رات ہو یا گرمی کی دوپہر، وہ ہمیشہ اپنی ڈیوٹی پر مستعد نظر آئے۔

ان کی وجہ سے ہم سب مطمئن رہتے تھے کہ ہمارا سکول اور ہمارا سامان محفوظ ہے۔ تقریب میں ان کی خدمات کو بھی سراہا گیا اور انہیں یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ سٹاف نے ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ہم ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اللہ پاک ان کے لیے بہتر سے بہتر رزق کے دروازے کھولے۔ آمین

12/09/2026

Address

Bhakkar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GOVT Secondary School Chheena posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category