Al-Suffah Academy Behal

Al-Suffah Academy Behal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Suffah Academy Behal, Education, Bhakkar.

الصفہ سائنس اکیڈمی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اہل علاقہ میں ایک منفرد حثیت رکھتی ہے ۔ اس خوبصورت روایت کو برق...
19/09/2025

الصفہ سائنس اکیڈمی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اہل علاقہ میں ایک منفرد حثیت رکھتی ہے ۔ اس خوبصورت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے الصفہ اکیڈمی یوم اساتذہ کی تقریب منعقد کررہی ہے جس کے سلسلے میں علاقہ کے تعلیمی خدمت کرنے والے احباب کو مدعو کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ جناح پبلک سکول کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد ارشدصاحب سے الصفہ اکیڈمی کے مینجنگ ڈائریکٹر ملک کاشف سلیم اور انچارج خرم شہزاد صاحب کی ملاقات ہوئی ۔ چوہدری صاحب نے الصفہ اکیڈمی کے نتائج اور معاشرے میں نسل نو کی تربیت کے لیے منعقد کیے جانے والے سلسلوں جو سراہا اور بھرپور اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

الصفہ اکیڈمی بہل اپنے قیام کے اول روز سے اب تک مختلف پروجیکٹس کی شکل میں اپنے علاقہ اور اردگرد کی عوام الناس کو آسانی فر...
04/09/2025

الصفہ اکیڈمی بہل اپنے قیام کے اول روز سے اب تک مختلف پروجیکٹس کی شکل میں اپنے علاقہ اور اردگرد کی عوام الناس کو آسانی فراہم کررہی ہے ۔ اور ہر پروجیکٹ میں بھرپور اعتماد ملا جس کو بروئے کار لا کر ہمیشہ بہترین نتائج دئیے ۔ ہمارے علاقے میں انگلش کی کلاسز کو بہت مسائل آرہے ہیں ۔جنکے حل کے لیے الصفہ اکیڈمی نے خصوصی کلاسز ارینج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مناسب فیس پر داخلہ جاری ہے ۔

داخلہ مہم 2025  کے سلسلے میں زینب اسوہ سکول بہل کے مینجنگ ڈائریکٹر ادارہ ھذا سے الصفہ اکیڈمی بہل کے سرپرست ملک رشید احمد...
23/08/2025

داخلہ مہم 2025 کے سلسلے میں زینب اسوہ سکول بہل کے مینجنگ ڈائریکٹر ادارہ ھذا سے الصفہ اکیڈمی بہل کے سرپرست ملک رشید احمد ربانی صاحب کی ملاقات ۔ الصفہ اکیڈمی بہل کے ماضی کے شاندار نتائج اور خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ زینب اسوہ سکول بہل کا مطالعاتی دورہ کروایا ۔ ان کے قیادت کے بعد کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ جس کو الصفہ اکیڈمی کے وفد نے سراہا ۔ میٹرک کلاس سے فیس ٹو فیس ملاقات کروائی ۔ جسکا مطلب ان کی جانب سے اعتماد کا گڈ سائن تھا ۔
زینب اسوہ سکول نے پچھلے کچھ ںرس سے علاقہ بھر میں اپنے تعلیم و تربیتی پروگرامات و ماحول سے نام پیدا کرلیا ہے اور تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ حالیہ نتائج اور کیو اے ٹی ٹیسٹ ان کی محنت کا ثبوت ہیں ۔
الصفہ اکیڈمی بہل مظہر صاحب اور ان کے سکول کے سٹاف کی ممنون ہے ۔
منجانب ۔
ملک کاشف سلیم مینجنگ ڈائریکٹر الصفہ اکیڈمی بہل و من جملہ اسٹاف اکیڈمی ھذا

داخلہ مہم 2025 کے سلسلے میں مینجنگ ڈائریکٹر غزالی پبلک سکول بہل محترم بدر الدین صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ بدر صاحب نے الصفہ ...
23/08/2025

داخلہ مہم 2025 کے سلسلے میں مینجنگ ڈائریکٹر غزالی پبلک سکول بہل محترم بدر الدین صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ بدر صاحب نے الصفہ اکیڈمی بہل کے سٹاف ، ماحول اور کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ بلاشبہ بدر الدین صاحب کی شخصیت تعلیمی شعبے میں ایک بہت بڑا نام ہے ۔ ان کی طرف سے اعتماد کا اظہار ہمارے لیے اعزاز ہے ۔ نیز غزالی سکول بہل علاقہ بھر میں اپنے بہترین تربیتی مرکز ہونے کی پہچان رکھتا ہے ۔ یقینا اس عظیم ادارے سے وابستگی بھی اعزاز کی بات ہے ۔ انشاء اللہ الصفہ اکیڈمی آپ کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی بہتری خدمات پیش کرتی رہے گی ۔
منجانب :-
ملک کاشف سلیم مینجنگ ڈائریکٹر الصفہ اکیڈمی بہل ضلع بھکر و من جمل سٹاف ادارہ ھذا

اللہ پاک تمام طلباء و طالبات کو زندگی کے تمام امتحانات میں کامیابیوں سے نوازے ۔ آخرت کے امتحان میں بھی سرخروہی ہو ۔ ملک ...
09/08/2025

اللہ پاک تمام طلباء و طالبات کو زندگی کے تمام امتحانات میں کامیابیوں سے نوازے ۔ آخرت کے امتحان میں بھی سرخروہی ہو ۔ ملک کے لیے ، اداروں کے لیے ، اساتذہ کے لیے ، والدین کے لیے فخر کا باعث بنائے ۔ آمین

سکول کی مجموعی تعداد پچھلے سال سے 4% بڑھائیں۔میٹرک انٹر کے رزلٹ کی کارکردگی پچھلے سال سے اچھی ہو۔سکول اوقات کار میں تمام...
26/03/2024

سکول کی مجموعی تعداد پچھلے سال سے 4% بڑھائیں۔
میٹرک انٹر کے رزلٹ کی کارکردگی پچھلے سال سے اچھی ہو۔
سکول اوقات کار میں تمام سٹاف موجود ہو۔
مالی سال کا سارا ریکارڈ مکمل ہو۔
ہر ماہ سکول کونسل کی کم از کم اک میٹنگ ہو۔
ہر ہفتے میں 6 سپورٹس پیریڈ ہوں۔
ہر سال ایک بچہ ایک درخت مہم کامیاب بنائیں۔
چھوڑ گئے سٹوڈنٹس سے 85% واپس سکول لائیں۔
معذور افراد کے لئے کم از کم ایک ریمپ ہو۔
ڈی۔پی۔آئی پنجاب

اس سال چھٹی سے دسویں جماعت تک 50 فیصد طلباء کو جبکہ چوتھی اور پانچویں جماعت کے 80فیصد طلباء کو کتابیں دی جائیں گیباقی کت...
24/01/2024

اس سال چھٹی سے دسویں جماعت تک 50 فیصد طلباء کو جبکہ چوتھی اور پانچویں جماعت کے 80فیصد طلباء کو کتابیں دی جائیں گی

باقی کتابیں تمام سکولز اس سال پاس ہونے والے طلباء سے واپس لے کر پوری کریں گے

24/01/2024

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 امتحانات19 اپریل 2024 سے شروع ہوں گے اور پارٹ 1 کے امتحانات 17 مئی سے
شروع ہوں گے۔ ان شا ء اللہ

Address

Bhakkar
30000

Telephone

+923341660091

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Suffah Academy Behal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category