13/08/2023
سورج ، فلک ، زمین ، ستارے حسین کے
عرشی بھی دیکھتے ہیں نظارے حسین کے
شعبان بخاری 🍂❣️
میں اس کو خواب نگر لینے چل پڑا شعبان
اور اس کی راہ سے پتھ
13/08/2023
سورج ، فلک ، زمین ، ستارے حسین کے
عرشی بھی دیکھتے ہیں نظارے حسین کے
شعبان بخاری 🍂❣️
30/03/2023
دِین و دنیا سے ماورا تھا کبھی !
تُو ہی کیا ، میں بھی دوسرا تھا کبھی
عشق مذہب ، خُدا محبت ہے !
کچھ کتابوں میں پڑھ لیا تھا کبھی
جس کے ٹوٹے ہوئے ہیں دروازے
یہ مکاں اک شریف کا تھا کبھی
اشک تو آنکھ کا مقدّر ہیں !
یہ بھی سچ ہے کہ میں ہنسا تھا کبھی
مل گیا تو اُسی سے پوچھوں گا
تُو کسی سے جُدا ہوا تھا کبھی ؟
سیدھے منہ بات تک نہیں کرتا
جو اِسی بات پر خفا تھا کبھی
میں نے دل میں بسا لیا اس کو
گھر خُدا کا بھی بت کدہ تھا کبھی
اب تو لہجہ بدل گیا شعبان
نام لے کر پکارتا تھا ۔۔۔۔۔۔ کبھی !
شعبان بخاری
22/01/2023
Inshallah
21/01/2023
آج شب !
میں اپنا عہدِ وفا ہر طرح سے نبھاؤں گا
تم اپنی یاد سے کہہ دو کہ بھول جائے مجھے !
شعبان بخاری
تجھ سے جتنا قریب ہو کوئی
خود سے اتنا ہی دُور ہو جائے
شعبان بخاری !
ایک آئنیہ سامنے رکھ لو
دیکھنا ہو اگر تماشا ہی
شعبان بخاری
13/12/2022
اس طرح دل میں کوئی جلوہ نشیں ہوتا ہے
جیسے آئینے میں اک عکسِ حسیں ہوتا ہے
ہم کو انجامِ محبت سے ڈرانے والو !
فکرِ انجام محبت میں کہیں ہوتا ہے ؟
اب ترے عشق میں حالت ہے یہ میرے دل کی
تیری قربت کا بھی احساس نہیں ہوتا ہے
رفعتِ بامِ ثریا پہ پہچنے والو !!
آخرش ! آدمی پیوندِ زمیں ہوتا ہے !
عمر کے ساتھ نہیں عشق و محبت مشروط
عشق جس عمر میں ہوتا ہے حسیں ہوتا ہے
عشق اس سجدے کا قائل ہی نہیں ہے شعبان
ایسا سجدہ کہ جو مرہونِ جبیں ہوتا ہے
شعبان بخاری! 🍂❣️
دردِ الفت کے لیے دل نہیں ڈھونڈے جاتے
یہ تو قدرت کا اشارہ ہے جدھر ہو جائے
شعبان بخاری 🍁❣️
01/10/2022
For sale !
Rs80