20/12/2024
کچھ طلباء جتنی بھی محنت کر لیں، ان کے اچھے نمبر کیوں نہیں آ پاتے؟
ہر انسان کی تخلیق منفرد ہوتی ہے، اور اسی طرح ہر فرد کا دماغ اور شخصیت بھی دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ یہ فرق انسانوں کی سیکھنے کی صلاحیت میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔ ہر شخص کا سیکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے، اور یہ اس کی ذاتی خصوصیات اور دماغی صلاحیتوں کے مطابق بدلتا ہے۔ کچھ لوگ صرف پڑھ کر یاد کرتے ہیں، کچھ لکھ کر یاد کرتے ہیں، اور کچھ لوگ عملی طور پر کام کر کے سیکھتے ہیں۔
سیکھنے کے چار مختلف انداز:
𝗩𝗶𝘀𝘂𝗮𝗹 𝗟𝗲𝗮𝗿𝗻𝗲𝗿𝘀: یہ لوگ تصاویر، گراف، چارٹس، اور ویڈیوز کے ذریعے زیادہ بہتر سیکھتے ہیں۔
𝗔𝘂𝗱𝗶𝘁𝗼𝗿𝘆 𝗟𝗲𝗮𝗿𝗻𝗲𝗿𝘀: یہ افراد بات چیت، موسیقی، اور ریکارڈنگ کے ذریعے سیکھتے ہیں۔ وہ لیکچرز سن کر یا دوسروں سے گفتگو کر کے معلومات حاصل کرتے ہیں۔
𝗞𝗶𝗻𝗲𝘀𝘁𝗵𝗲𝘁𝗶𝗰 𝗟𝗲𝗮𝗿𝗻𝗲𝗿𝘀: یہ لوگ عملی طور پر کام کر کے بہتر سیکھتے ہیں۔
𝗩𝗲𝗿𝗯𝗮𝗹 𝗟𝗲𝗮𝗿𝗻𝗲𝗿𝘀: یہ لوگ پڑھ کر اور لکھ کر بہتر سیکھتے ہیں۔ وہ لیکچر نوٹس لیتے ہیں اور معلومات کو اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں تاکہ وہ اسے بہتر طور پر یاد کر سکیں۔