22/08/2026
بھکر/ریسکیو الرٹ
22 اگست 2026
بھکر: صدیق اکبر چوک، کوٹلہ جام کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک نوجوان زخمی ہو گئے۔
بھکر: اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 بھکر کی موٹر بائیک ایمبولینس اور ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
بھکر: ریسکیورز کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار کا کنٹرول برقرار نہ رہنے کے باعث وہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک نوجوان زخمی ہوئے۔
بھکر: ریسکیورز نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد خاتون کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا.