𝗝𝗧𝗥 𝗕𝗮𝘁𝘁𝗮𝗹 𝗖𝗮𝗺𝗽𝘂𝘀

𝗝𝗧𝗥 𝗕𝗮𝘁𝘁𝗮𝗹 𝗖𝗮𝗺𝗽𝘂𝘀 𝙈𝙖𝙙𝙧𝙖𝙨𝙨𝙖 𝘼𝙧𝙖𝙗𝙞𝙖 𝙄𝙨𝙡𝙖𝙢𝙞𝙖 𝘽𝙖𝙩𝙩𝙖𝙡

06/06/2026

حضرت مولانا مفتی محمد نعمان صاحب
جامعہ الرشید بٹل کیمپس مانسہرہ ۔

آج بعد از نماز عشاء ان شاءاللہ!جامعہ دارالعلوم کراچی کے استاد الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد یونس صاحب دامت برکاتہم العالی...
06/06/2026

آج بعد از نماز عشاء ان شاءاللہ!
جامعہ دارالعلوم کراچی کے استاد الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد یونس صاحب دامت برکاتہم العالیہ مدرسہ عربیہ اسلامیہ بٹل تشریف لا رہے ہیں ۔

آج ان شاءاللہ!
05/06/2026

آج ان شاءاللہ!

ان شاءاللہ عید الاضحیٰ کی نماز 7.00 بجے ادا کی جائے گی ۔
24/05/2026

ان شاءاللہ عید الاضحیٰ کی نماز 7.00 بجے ادا کی جائے گی ۔

10/05/2026

🇵🇰 معرکۂ حق “بنیان مرصوص” 🇵🇰
معرکۂ حق “بنیان مرصوص” کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جامعۃ الرشید بٹل کیمپس میں “یومِ تشکر” کے عنوان سے ایک پُروقار، روح پرور اور ملی جذبے سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا مقصد وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا، اور طلبہ کے اندر حب الوطنی، دینی حمیت اور قومی شعور کو اجاگر کرنا تھا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت بھرے نعتیہ کلام پیش کیے گئے۔ اس کے بعد طلبۂ کرام نے نہایت پُرجوش انداز میں ملی نغمے پیش کیے جنہوں نے پورے ماحول کو جذبۂ حب الوطنی سے معطر کر دیا۔
تقریب کی نمایاں خصوصیت طلبہ کی مختلف زبانوں میں تقاریر تھیں، جن میں اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں وطن سے محبت، اتحادِ امت، قومی یکجہتی اور دینی و ملی ذمہ داریوں پر مؤثر انداز میں اظہارِ خیال کیا گیا۔
طلبہ نے مختلف ملی اور فکری پروگرام پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی، دینی اقدار کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇵🇰 افواجِ پاکستان پائندہ باد








06/05/2026

موقعِ ملازمت: جامعۃ الرشید (بٹل کیمپس) 🎓
جامعۃ الرشید بٹل کیمپس کو عصری تعلیمی نظام کی بہتری اور تدریس کے لیے درج ذیل ارجنٹ اساتذہ کی ضرورت ہے:
✅ 1۔ سائنس ٹیچر و اکیڈمک کوآرڈینیٹر (BS Biology / Chemistry)
✅ 2۔ انگلش لینگویج ٹیچر (درسِ نظامی + BA)
📍 مقام: بٹل کیمپس مانسہرہ
🎯 انتخاب: میرٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر
اگر آپ تعلیمی میدان میں جذبہ اور اہلیت رکھتے ہیں، تو آج ہی اپنی CV درج ذیل نمبروں پر واٹس ایپ کریں:
📞 0320-5429738
📞 0343-9629974
تعلیم اور تربیت کا حسین امتزاج—جامعۃ الرشیدبٹل مانسہرہ

جامعۃ الرشید بٹل کیمپس کی تعارفی تقریب آج بروز بدھ بٹل کیمپس میں منعقد ہوئی۔یہ اس کیمپس میں اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی...
22/04/2026

جامعۃ الرشید بٹل کیمپس کی تعارفی تقریب آج بروز بدھ بٹل کیمپس میں منعقد ہوئی۔

یہ اس کیمپس میں اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی تقریب تھی، جس میں بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں جامعۃ الرشید اور اس کے نظام تعلیم پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔

جامعۃ الرشید بٹل کیمپس کے مستقبل کے اہداف پر بھی گفتگو ہوئی، جس پر حاضرین نے بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
حاضرین نے جامعۃ الرشید کے ماتحت مانسہرہ اور ایبٹ آباد اور دیگر قریبی شہروں میں تعارفی نشستوں اور کاروباری افراد کے لیے سیمینارز کی اہمیت اور ضرورت کی طرف توجہ دلائی، جس کی جلد ترتیب پر اتفاق رائے ہوا۔

08/04/2026

مدرسہ عربیہ اسلامیہ بٹل (شاخ جامعۃ الرشید کراچی) میں مدرسہ ڈاٹ پی کے کے زیرِ اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی سے مکمل ہوئی، جس میں ادارے کے تمام شعبہ جات کے اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔

ان تین دنوں میں مثبت ذہنیت، مسلسل سیکھنے کی لگن، وقت و امور کی تنظیم، جذباتی ذہانت، مؤثر ابلاغ، اشتراکِ عمل، تنازعات کا حل، تدریسی مہارت اور علماء کے سماجی و قائدانہ کردار جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی، جبکہ تدریس میں مزاجِ نبوی ﷺ کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔

اساتذہ کرام کی بھرپور شرکت، عملی سرگرمیوں اور حوصلہ افزا تاثرات نے اس ورکشاپ کو نہایت بامقصد بنا دیا۔

آخر میں مفتی حسن صاحب، جو ان دنوں ملائیشیا میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، نے شعبۂ تربیہ کے زیرِ اہتمام جاری سہ ماہی اور سالانہ کورسز کا تعارف بھی پیش کیا۔

دعا ہے اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے مؤثر اور نافع بنائے۔ آمین۔

Address

Battal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝗝𝗧𝗥 𝗕𝗮𝘁𝘁𝗮𝗹 𝗖𝗮𝗺𝗽𝘂𝘀 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share