Sir syed institute of learning and motivation (SILM) Battagram

Sir syed institute of learning and motivation (SILM) Battagram Sir Syed Institute of Learning And Motivation Battagram

سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام میں تھیلیسیمیا آگاہی اور بلڈ گروپنگ سیشن کا انعقادسادات سٹوڈنٹ آرگنائزیشن...
19/08/2026

سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام میں تھیلیسیمیا آگاہی اور بلڈ گروپنگ سیشن کا انعقاد

سادات سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا اور بلڈ گروپنگ کے حوالے سے ایک ہفتہ خصوصی طور پر منایا جا رہا ہے، جس کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری ہے۔
اسی سلسلے کے تیسرے روز سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام میں بلڈ کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ کے بلڈ گروپس کی جانچ کی گئی، بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور تھیلیسیمیا کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ طلبہ کو خون کے عطیے کی اہمیت، تھیلیسیمیا کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے مؤثر طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
سادات سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے نمائندوں کے مطابق یہ آگاہی مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی، جس کے دوران مختلف اسکولوں کا دورہ کرکے طلبہ میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔

18/08/2026

سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام گرلز کیمپس کی طالبات کی شاندار کامیابی
سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام گرلز کیمپس کی طالبات نے حالیہ بورڈ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس موقع پر محترم جناب ذاکر صاحب طالبات کی محنت، لگن اور شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں

18/08/2026

Biology Presentation under the Supervision of Our Respected Teacher, Sir Naeemullah.
We are grateful to our respected teacher, Sir Naeemullah, for his guidance, support, and encouragement throughout this biology presentation.

سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام کے سابق طالبِ علم اور معروف نیورو سرجن ڈاکٹر خالد خان کے لیے حکومتِ پاکست...
16/08/2026

سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام کے سابق طالبِ علم اور معروف نیورو سرجن ڈاکٹر خالد خان کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز کی منظوری دے دی گئی ہے، جس پر تعلیمی، سماجی اور عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر خالد خان کا اس قومی اعزاز کے لیے انتخاب نہ صرف سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام بلکہ پورے ضلع بٹگرام کے لیے بھی ایک بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔ بٹگرام جیسے نسبتاً دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک طالبِ علم کا اپنی محنت، صلاحیت اور پیشہ ورانہ خدمات کی بدولت قومی سطح پر اس مقام تک پہنچنا نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔
ڈاکٹر خالد خان کا شمار ملک کے ممتاز نیورو سرجنز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے شعبۂ طب میں اپنی غیر معمولی خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور مریضوں کی خدمت کے جذبے کے ذریعے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز کی منظوری ان کی برسوں پر محیط خدمات کا اعتراف ہے۔
سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام کے اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ نے ڈاکٹر خالد خان کی اس کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

15/08/2026

سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام میں خصوصی ایوارڈ تقریب کا انعقاد
آج سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام میں حالیہ میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں سر سید بوائز کیمپس اور سر سید گرلز کیمپس کے ہونہار طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی، جہاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
یہ بات قابلِ فخر ہے کہ حالیہ میٹرک امتحانات میں سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام نے نویں جماعت میں ضلع بھر میں پہلی جبکہ دسویں جماعت میں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
ادارے کی یہ شاندار کامیابی اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ بلاشبہ سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام مستقبل میں بھی علمی اور تعلیمی میدان میں کامیابیوں کا یہ سفر اسی طرح جاری رکھے گا۔

جشن آزادی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔
13/08/2026

جشن آزادی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔

Brilliant student of the School Riyan Usmani
13/08/2026

Brilliant student of the School Riyan Usmani

سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام میں خصوصی ایوارڈ تقریب کا انعقادآج سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویش...
13/08/2026

سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام میں خصوصی ایوارڈ تقریب کا انعقاد
آج سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام میں حالیہ میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں سر سید بوائز کیمپس اور سر سید گرلز کیمپس کے ہونہار طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی، جہاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
یہ بات قابلِ فخر ہے کہ حالیہ میٹرک امتحانات میں سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام نے نویں جماعت میں ضلع بھر میں پہلی جبکہ دسویں جماعت میں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
ادارے کی یہ شاندار کامیابی اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ بلاشبہ سر سید انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام مستقبل میں بھی علمی اور تعلیمی میدان میں کامیابیوں کا یہ سفر اسی طرح جاری رکھے گا۔

Address

Battagram
21040

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 14:00
Saturday 09:00 - 14:00

Telephone

0997 310028,311028

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sir syed institute of learning and motivation (SILM) Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category