06/01/2026
محترم والدین و سرپرست السلام علیکم۔
امید ہے کہ آپ سب بخیر و عافیت ہوں گے۔ آپ سب کی اطلاع کے لیے غرض کی جاتی ہے کہ اقراء گلشن عمر پبلک سکول شنگلی پائیں بٹگرام نے 6 جنوری 2026 بروز منگل سے لیکر 30 جنوری 2026 بروز جمعہ تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے لہذا آپ حضرات سے نہایت مؤدبانہ گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں سے چھٹیوں کا دیا گیا کام ہر صورت مکمل کروائیں کیونکہ اس کے باقاعدہ نمبر مقرر ہیں جو سالانہ امتحان کے نتائج میں شامل کیے جائیں گے۔
مزید برآں بچوں کی تحریری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے خوشخطی کی روزانہ مشق بھی لازمی طور پر کروائیں۔ آپ کا تعاون بچوں کی تعلیمی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شکریہ۔
پرنسپل: اقراء گلشن عمر پبلک سکول شنگلی پائیں بٹگرام