All Teachers Association District Battagram

All Teachers Association District Battagram All TEACHERS

04/05/2026

تیرہ سال۔۔۔! یہ محض ایک عدد نہیں، ایک پوری دہائی کی ریاضت ہے، جو خیبر پختونخوا کے سنگلاخ چٹیلی و برفیلی راستوں سے لے کر دور افتادہ سکولوں کی دہلیز تک پھیلی ہوئی ہے۔ بطور استاد، میں اعتراف کرتا ہوں کہ ہم اساتذہ اور مانیٹرنگ اتھارٹی کا رشتہ ناچاقی کا شاخسانہ رہا ہے۔ کبھی کبھار ان کا تلخ لہجہ، اپنی حدود سے تجاوز اور وہ "حاکمانہ" تیور جن سے ہمارے اساتذہ اکثر نالاں رہے، اپنی جگہ ایک حقیقت ہیں۔ مگر آج جب میں اپنی پیشہ ورانہ انا کے حصار سے باہر نکل کر دیکھتا ہوں، تو مجھے اس "سخت گیر پہرے دار" کے پیچھے ایک سہما ہوا انسان نظر آتا ہے، جس کی حقیقتیں دیگر تمام حقائق سے برتر ہیں، اور وہ حقیقت یہ ہیں کہ تیرہ سالہ ریاضت و جدوجہد اور اپنے فرائض منصبی کو تندہی سے ادا کرنے کے بعد بھی ان کا اپنا گھر آج تک مٹی کے ڈھیر پر کھڑا ہے۔

اس حقیقت سے کون پہلو تہی کر سکتا ہے کہ ان تیرہ سالوں میں تعلیمی جمود کے برفیلے تودے اگر کسی نے پگھلائے ہیں، تو وہ یہی مانیٹرنگ اتھارٹی ہے۔ انہوں نے نظام کو "نظم" سے آگے بڑھ کر "جمالیاتی غزل" بنایا، سکھایا، مگر ریاست نے ان کی اپنی زندگی کو "نثر" بنا کر چھوڑ دیا۔ دوسروں کی حاضری کا حساب رکھنے والے ان ہاتھوں میں تیرہ سال بعد بھی اپنے حق کا کوئی "سروس رولز" نہیں۔ دوسروں کے وقت کی مانیٹرنگ کرنے والوں کی اپنی زندگی کا سورج ڈھلنے کو ہے، مگر ان کے نصیب میں نہ پروموشن کا سویرا ہے، نہ پنشن کی چھاؤں۔

ہنگو کی مٹی نے جب سیف اللہ خان کو اپنے اندر سمویا، تو دراصل اس نے ایک انسان کو نہیں بلکہ ایک "نظام کی بے حسی" کو دفن کیا۔ تیرہ سالہ وفاداری کا صلہ اگر یہ ہے کہ مرنے والے کے کفن کے لیے ساتھیوں کو دستِ سوال دراز کرنا پڑے، تو سمجھ لیجیے کہ ریاست اب "ماں" نہیں بلکہ ایک "بے رحم ساہوکار" بن چکی ہے جو صرف وصولی جانتی ہے، ادائیگی نہیں۔

بعد اس کے اپنے جائز حقوق کیلئے مانیٹرنگ آتھارٹی کے نمائندوں کی طرف سے ایک منظم مگر دھیما احتجاج شروع ہوا، حق مانگنے والے انہی ہاتھوں میں آدھی رات کو شوکاز اور برخاستگی کے پروانے تھمانا شروع ہوئے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ انتظامیہ کے پاس دلیل ختم ہو چکی ہے۔ یہ "شوکاز نوٹسز" ان ملازمین کی توہین نہیں، بلکہ اس قانون کی تذلیل ہے جو کہتا ہے کہ ہر مزدور اپنی اجرت اور تحفظ کا حقدار ہے۔ یاد رکھیے! جس قلم سے آپ دوسروں کا مستقبل مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہی قلم کل تاریخ کے کٹہرے میں آپ کے خلاف کل گواہی دے گا۔

ہم اساتذہ ہیں، ہم نے ان کی سختیاں جھیلی ہیں، مگر ان کی "محرومی" کا تماشائی نہیں بن سکتے۔ کہ یہ چند سو افراد کا نہیں بلکہ سیکنڑوں ہزاروں گھرانوں کا نوحہ ہیں، اور اگر آج ان ہزاروں خاندانوں کے مستقبل سے یونہی کھلواڑ ہوتا رہا، تو کل کو یہ مانیٹرنگ نظام صرف کاغذوں میں زندہ رہے گا، روح اس سے رخصت ہو چکی ہوگی۔

اے ایوانوں میں بیٹھے منصفوں! یاد رکھو کہ "مجبور انسانوں سے مضبوط نظام نہیں بنتے"۔ ان کے مطالبات خیرات نہیں، ان کا لہو پسینہ ہیں۔ انہیں سروس سٹرکچر دیجیے، انہیں تحفظ دیجیے، اس سے پہلے کہ ان کی آہیں تمہارے بنائے ہوئے اس پورے تعلیمی ڈھانچے کو ہی بھسم کر دیں۔

انصاف میں تاخیر دراصل ایک خاموش قتل ہے، اور ہم اس قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

والسلام۔

01/05/2026

ضلع بٹگرام کے تمام ترقی پانے والے اساتذہ کرام کو پروموشن بہت بہت مبارک ہو۔
شاہد علی صدر ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن بٹگرام

22/04/2026

Shahid Ali President SST Welfare Association District Battagram.

Congratulations
13/04/2026

Congratulations

Congratulations Dr-Rahim Swati صدر ایس ایس ٹی جناب شاہد علی نے اپنے معزز دوستوں کے ہمراہ ڈاکٹر رحیم سواتی صاحب کو بطور ڈ...
04/04/2026

Congratulations Dr-Rahim Swati

صدر ایس ایس ٹی جناب شاہد علی نے اپنے معزز دوستوں کے ہمراہ ڈاکٹر رحیم سواتی صاحب کو بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان تعینات ہونے پر ان کے دفتر جا کر نہایت پُرخلوص انداز میں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر صاحب کو سہرا پہنا کر اپنی نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا۔ یہ خوبصورت لمحہ نہ صرف دوستی، محبت اور احترام کی بہترین مثال تھا بلکہ ایک قابل اور محنتی شخصیت کی کامیابی پر اجتماعی خوشی کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ دعا ہے کہ ڈاکٹر رحیم سواتی صاحب اپنی صلاحیتوں اور بہترین قیادت کے ذریعے صحت کے شعبے میں مزید ترقی اور بہتری کا باعث بنیں اور عوام کی خدمت کا یہ سفر کامیابیوں سے ہمکنار ہو۔

قابل مذمت
02/04/2026

قابل مذمت

نیوز الرٹ! ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے میٹرک اور انٹر امتحانات میں فریش گریجویٹ کی تعیناتی کے خلاف ای...
09/03/2026

نیوز الرٹ!
ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے میٹرک اور انٹر امتحانات میں فریش گریجویٹ کی تعیناتی کے خلاف ایگزام ڈیوٹی اور پیپرز مارکنگ سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا!
تمام ایس ایس ٹیز میل اور فیمیل نوٹ کریں ۔
شکریہ

تمام ایس ایس ٹیز جن کے 10 سال 31/01/2026 تک مکمل ھو  چکے ہیں ان سے پرسنل 17 کے لئے ڈاٸیریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈر...
28/01/2026

تمام ایس ایس ٹیز جن کے 10 سال 31/01/2026 تک مکمل ھو چکے ہیں ان سے پرسنل 17 کے لئے ڈاٸیریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے فائلز طلبی کے لیئے لیٹر جاری کیا ہے۔ آخری تاریخ 15 فروری 2026 مقرر سپیشل Thanks ٹو ذوالفقار احمد صدر ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے پی کے

22/01/2026

صوبائی میٹنگ کے اختتام پر صوبائی صدر جناب ذوالفقار احمد صاحب نے ڈائریکٹر صاحبہ سے طویل نشست کی اور بعد ازاں ڈائریکٹر آفس میں ایس ایس ٹیز سے خطاب

Address

Batagram

Telephone

+923459740821

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Teachers Association District Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to All Teachers Association District Battagram:

Shortcuts

Share

Category