Punjab Lyceum School Baru

Punjab Lyceum School Baru Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab Lyceum School Baru, School, baru, Baru.

آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نا پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ:01: یہ ...
11/05/2021

آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نا پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ:
01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔
02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔
03: اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔
04: حضرت داؤود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔
05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔
06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔
07: حضرت زکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔
08: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیاء علیھم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا۔
09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔
10: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔
11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الٰہی ہے۔
12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔
13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے۔
14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔
15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔
16: اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔
17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ) کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔
18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس (فلسطین) لائے گئے۔
19: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اقتداء میں انبیاء علیھم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔
20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔
21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔
22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔
23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔
24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا۔ اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔
25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔
27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔
Copied

Auslamualikam respected parents!Wish you a happy eid Mubarak....May this eid take happiness and joy in our life.This is ...
01/08/2020

Auslamualikam respected parents!
Wish you a happy eid Mubarak....
May this eid take happiness and joy in our life.
This is a time to greet but as we know that millions of people have passed away 😢 since last eight months in the world and thousands of people died in Pakistan and obviously some of them from our families so we must sacrifice and pray for our beloved.
We also pray to Allah that may He forgive us and to vanish this pandemic completely.
May Allah save all of us from it. Ameen .
Regards
The management of Punjab lyceum group of schools

25/12/2018

Dear Parents!
School will remain closed from 24 Dec 2018 to 30 Dec 2018 on account of Winter Vacation and will re-open on 31 Dec 2018.
Regards!
Principal
Punjab lyceum school Baru

Quaid Day 25 December
25/12/2018

Quaid Day 25 December

We pray to Allah Almighty that may the world never ever see a day like this again.
16/12/2018

We pray to Allah Almighty that may the world never ever see a day like this again.

6 ستمبر 1965 کو علی الصبح ہندوستان نے اپنا مکروہ چہرا دنیا کے سامنے ظاہر کرتے ہوئے پاکستان پر بغیر کسی اعلانِ جنگ کے چون...
06/09/2018

6 ستمبر 1965 کو علی الصبح ہندوستان نے اپنا مکروہ چہرا دنیا کے سامنے ظاہر کرتے ہوئے پاکستان پر بغیر کسی اعلانِ جنگ کے چونڈہ (سیالکوٹ) کے مقام پر حملہ کر دیا۔ان کا کہنا یہ تھا کہ وہ صبح کا ناشتہ لاہور میں کریں گے۔ہندوؤں کو اتنا رسوا ہونے کہ بعد بھی یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ یہ مسلمان قوم کٹنا جانتی ہے مگر جھکنا نہیں جانتی۔
ہندو فوجوں نے مکاری سے پاکستان کی سرحدوں میں گھسنا شروع کر دیا۔اسلام کے سپاہیوں نے اگلے مورچے سنبھالے اور دشمن کا حملہ ناکام کرنے میں لگ گئے۔چونڈہ سے سینکڑوں کلومیٹر دور فوج نے قبائلی مجاہدین کی مدد سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں آپریشن جبلِ طارق(operation Gibraltar) شروع کردیا جس کا ثمر ہمیں آزاد کشمیر کی صورت میں نظر آتا ہے۔اسی دن فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان نے تاریخ ساز تقریر کرکے پاکستان کی عوام کا لہو گرما دیا۔
چونڈہ کی مقام پر جنگ عظیم دوم کے بعد اتنے وسیع پیمانے پر ٹینکوں سے حملہ کیا تھا۔پاکستانی فوج کے فدائی جوان ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر چونڈہ کو ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا۔
سرحدوں پر افواجِ پاکستان جواں مردی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔انہوں نے نہ صرف حملہ ناکام بنایا بلکہ ہندوستان کے علاقے راجستھان تک پاکستانی سرحدوں کو پھیلا دیا اور کشن گڑھ کے قلعے پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔
جنگ کے دوران فضائیں بھی محفوظ نہ تھی۔ 7ستمبر 1965 کو ایم ایم عالم نے تیس سیکنڈ کی مختصر ترین دورانیے میں 4بھارتی لڑاکا طیارے گرائے اور یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے۔
ادھر پاک بحریہ بحری سرحدوں کی حفاظت کرنے میں لگی تھی۔8ستمبر1965 کو پاک بحریہ کے بحری جہازوں نے بھارتی حدود میں داخل ہوتے ہوئے کاٹھیاوار میں بھارتی بحری بیڑا تباہ کر کے ہندوستان کے ناپاک ارادوں ناکام کیا۔
یہ جنگ سترہ 17 دن تک چلی دونوں طرف سے بھاری نقصان ہوا اور آخرکار اقوام متحدہ کی ثالثی میں تاشقند معاہدے کے تحت جنگ بندی کا اعلان کیا۔
پورا پاکستان 6ستمبر کو ہر سال یومِ دفاع کے طور پر مناتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔رہے سلامت اے ارضِ پاک تیری توقیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تا قیامت تاقیامت تاقیامت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06/09/2018
قومی ترانہ ترجمہ کے ساتھ
10/08/2018

قومی ترانہ ترجمہ کے ساتھ

جمعہ مبارک
10/08/2018

جمعہ مبارک

03/08/2018
Welcome back to school ☺️school will be re-opened from Wednesday 1st August, 2018.
01/08/2018

Welcome back to school ☺️
school will be re-opened from Wednesday 1st August, 2018.

17/05/2018

رمضان مبارک

Address

Baru
Baru

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:30
Tuesday 08:00 - 14:30
Wednesday 08:00 - 14:30
Thursday 08:00 - 14:30
Friday 08:00 - 14:30
Saturday 08:00 - 14:30

Telephone

03007566184

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Lyceum School Baru posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Punjab Lyceum School Baru:

Shortcuts

Share

Category