Govt Boys Degree College Barkhan

Govt Boys Degree College Barkhan "Dear Students and Parents,
Welcome to our college, a place where dreams are nurtured, knowledge is cherished, and success begins.

Together, let's create a bright future with dedication and excellence. Best wishes,
Noor Ullah
PRINCIPAL GBDC BARKHAN

اطلاع برائے تمام طلباءگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بارکھان کے تمام طلباء کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتا ہے کہ پیر، 17 اگست سے ک...
16/08/2026

اطلاع برائے تمام طلباء
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بارکھان کے تمام طلباء کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتا ہے کہ پیر، 17 اگست سے کالج میں باقاعدہ تدریسی عمل اور کلاسز کا آغاز معمول کے مطابق ہو رہا ہے۔
تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں اور باقاعدگی سے کلاسز میں شرکت کریں تاکہ تمام مضامین کا نصاب وقت پر مکمل کیا جا سکے۔
یاد رہے ایسے طلباء جو بنا کسی چھٹی کی درخواست کے کالج سے غیر حاضر رہے انکا داخلہ کینسل کردیا جائیگا۔

پرنسپل
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، بارکھان

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، بارکھان کے انٹرمیڈیٹ (F.A / F.Sc) فرسٹ ایئر اور سیکنڈ یئر کے تمام طلبہ ...
04/08/2026

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، بارکھان کے انٹرمیڈیٹ (F.A / F.Sc) فرسٹ ایئر اور سیکنڈ یئر کے تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کالج میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ کلاسز کا آغاز بروز سوموار، 03 اگست 2026 سے شروع ہوگیا ہے۔
لہٰذا تمام طلبہ کی حاضری کالج میں باقاعدگی سے ضروری ہے۔
غیر حاضر رہنے والے طلبہ کے خلاف کالج کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ضروری ہدایات:
تمام طلبہ کا باقاعدہ آنا (ٹائم پر پہنچنا) اور وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے—
کالج کے اوقات: صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک۔
کسی بھی طالب علم کی غیر حاضری کی صورت میں اس کے والد / سرپرست کو مطلع کیا جائے گا۔
بغیر اطلاع کے مسلسل غیر حاضری کو نا قابل قبول سمجھا جائے گا۔
طلبہ مکمل توجہ اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔
تعلیم آپ کا حق ہے، حاضری آپ کی ذمہ داری۔
پرنسپل
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، بارکھان

SP Barkhan Abdul Haq shb visited College for security purposes with Principal Noorullah shb
18/07/2026

SP Barkhan Abdul Haq shb visited College for security purposes with Principal Noorullah shb

فرسٹ یئر ز کے ریگولر طلبہ کالج پروفیسرز سے بکس ریسیو کرتے ہوئے۔
15/07/2026

فرسٹ یئر ز کے ریگولر طلبہ کالج پروفیسرز سے بکس ریسیو کرتے ہوئے۔

اہم اطلاع برائے اساتذہ، طلبہ اور والدینبلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی...
12/07/2026

اہم اطلاع برائے اساتذہ، طلبہ اور والدین

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نظرِ ثانی شدہ Scheme of Studies کا نفاذ تعلیمی سیشن 2026 سے جماعت نہم (IX) اور کلاس اول سال (XI) میں کر دیا گیا ہے، جبکہ جماعت دہم (X) اور کلاس دوم سال (XII) میں یہ نیا نظام تعلیمی سیشن 2027 سے نافذ ہوگا۔

اس نئی اسکیم کے تحت مضامین اور ان کے مارکس کی تقسیم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب اسلامیات جماعت نہم میں 100 نمبر اور اول سال میں 50 نمبر کا مضمون ہوگا، جبکہ مطالعۂ پاکستان جماعت دہم میں 100 نمبر اور دوم سال میں 50 نمبر کا ہوگا۔ اسی طرح مسلم طلبہ کے لیے ترجمۃ القرآن کو تمام جماعتوں (IX، X، XI اور XII) میں 50 نمبروں کے الگ لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ غیر مسلم طلبہ کے لیے اس کی جگہ Ethics (اخلاقیات) کا مضمون ہوگا۔ مزید برآں، تعلیمی سیشن 2026 سے جماعت نہم میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے میٹرک کے کل نمبر 1200 مقرر کیے گئے ہیں۔

اہم وضاحت: اس وقت دوم سال (Second Year) میں زیرِ تعلیم طلبہ پر یہ تبدیلیاں لاگو نہیں ہوں گی، کیونکہ وہ سابقہ اسکیم آف اسٹڈیز کے تحت داخل ہوئے تھے۔ لہٰذا وہ اپنا موجودہ نصاب ہی مکمل کریں گے اور ان پر ترجمۃ القرآن یا دیگر نئے مضامین کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح موجودہ دہم جماعت کے طلبہ بھی پرانے نصاب کے مطابق امتحان دیں گے، جبکہ نئی اسکیم ان پر تعلیمی سیشن 2027 سے نافذ ہوگی۔

لہٰذا تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، اساتذہ اور طلبہ نئی اسکیم کے مطابق تدریسی و تعلیمی منصوبہ بندی کریں اور بلوچستان بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی مزید ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

پرنسپل
گورنمنٹ ڈگری کالج بارکھان

ایف-اے/ ایف۔ایس-سی کے طلباء کے لیئے بکس آ چکی ہیں، جو کہ ریگولر کلاسز لینے والے طلباء میں مفت تقسیم کی جائینگی۔
08/07/2026

ایف-اے/ ایف۔ایس-سی کے طلباء کے لیئے بکس آ چکی ہیں، جو کہ ریگولر کلاسز لینے والے طلباء میں مفت تقسیم کی جائینگی۔

Fintal Term Datesheet (Girls Section)
07/07/2026

Fintal Term Datesheet (Girls Section)

06/07/2026

الحمدللہ اس وقت 80 فیصد طلباء نقل کا بائیکاٹ کر چکے ہیں۔

دفتر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، بارکھانہدايات برائے طلبہ (امتحانات برائے ADP سمسٹر اول و سوم)گورنمنٹ بوائز ڈگری کال...
05/07/2026

دفتر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، بارکھان
ہدايات برائے طلبہ (امتحانات برائے ADP سمسٹر اول و سوم)
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بارکھان کے تمام طلبہ (ADP سمسٹر اول اور سوم) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فائنل ٹرم امتحانات کا آغاز کل مورخہ 06 جولائی 2026 (بروز پیر) سے ہو رہا ہے۔ امتحانی عمل کو پرامن، شفاف اور منظم طریقے سے یقینی بنانے کے لیے تمام طلبہ مندرجہ ذیل ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں:
1. امتحانی تیاری اور وقت کی پابندی: تمام طلبہ اب تک پڑھائے گئے تمام لکچرز اور فراہم کردہ نوٹس کی بہترین تیاری کے ساتھ کل مورخہ 06 جولائی، بروز پیر امتحانی شیڈول کے مطابق بروقت کالج پہنچنا یقینی بنائیں۔
2. ضروری امتحانی سامان: طلبہ اپنے ساتھ امتحانی ضروریات کے لیے صرف کلپ بورڈ (Clipboard) اور پین (Pen/Marker) لانے کے مجاز ہوں گے۔
3. الیکٹرانک اشیاء پر پابندی: امتحانی ہال کے اندر کسی بھی قسم کی الیکٹرانک اشیاء (مثلاً موبائل فون، ایئر فونز، سمارٹ واچ وغیرہ) یا امتحان میں مددگار مواد لانے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔
4. موبائل یا ممنوعہ مواد پائے جانے پر کارروائی: اگر کسی طالب علم کے پاس امتحانی ہال میں موبائل فون، ایئر فون یا کوئی بھی ناجائز امتحانی مواد پایا گیا، تو ان کا پرچہ اسی وقت منسوخ (Cancel) کر دیا جائے گا، اور اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ طالب علم پر عائد ہوگی۔
5. جعل سازی (کسی دوسرے کی جگہ امتحان دینا): کسی بھی طالب علم کو کسی دوسرے کی جگہ امتحان دینے (Duplicate/Impersonation) کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسا کرنے والے کے خلاف سخت قانونی اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
6. امتحانی مسائل کا حل: اگر کسی طالب علم کا امتحان سے متعلق کوئی جائز مسئلہ یا عذر ہو، تو وہ امتحان شروع ہونے سے قبل تمام تر ثبوتوں، دستاویزات اور معقول وجوہات کے ساتھ اپنی درخواست تحریری طور پر پرنسپل آفس میں جمع کروائے۔
7. نقل کے خلاف پالیسی: امتحان کے دوران نقل کرتے ہوئے یا نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے جانے والے طلبہ کا پرچہ فوری طور پر ضبط کر کے منسوخ کر دیا جائے گا۔
8. نظم و ضبط اور تعاون: تمام طلبہ کالج کے نظم و ضبط اور وقار کا خاص خیال رکھیں۔ امتحانی عملے، نگران پروفیسرز اور کالج انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ کسی بھی قسم کی بدامنی، بدتمیزی یا قانون شکنی کی صورت میں متعلقہ طالب علم کا داخلہ (Admission) فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔
پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، بارکھان

اہم ترین اطلاع: آخری انتباہ (Final Warning Notice)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، بارکھان کے سیکنڈ ایئر کے وہ تمام طلبہ جو بغیر...
01/07/2026

اہم ترین اطلاع: آخری انتباہ (Final Warning Notice)

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، بارکھان کے سیکنڈ ایئر کے وہ تمام طلبہ جو بغیر کسی پیشگی اطلاع، باضابطہ منظوری یا چھٹی کی درخواست کے مسلسل اپنی کلاسز سے غیر حاضر چلے آ رہے ہیں، انہیں یہ آخری وارننگ جاری کی جاتی ہے۔ مسلسل غیر حاضری (Chronic Absence) کی وجہ سے ایسے طلبہ کے نام نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
ان تمام طلبہ کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پیر (سوموار)، 06 جولائی، 2026 سے پہلے لازمی طور پر پرنسپل آفس میں رپورٹ کریں اور اپنی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کریں۔
نوٹ:
مقررہ تاریخ تک حاضر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ طلبہ کا نام کالج کے ریکارڈ (Rolls) سے مستقل طور پر خارج (Permanently Struck Off) کر دیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں داخلہ کی منسوخی اور ہونے والے کسی بھی قسم کے تعلیمی نقصان کی تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف متعلقہ طالب علم اور ان کے والدین/سرپرست پر عائد ہوگی۔
بحکم:
پرنسپل،
گورنمنٹ ڈگری کالج، بارکھان

Address

Barkhan
84400

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923351060885

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Boys Degree College Barkhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt Boys Degree College Barkhan:

Shortcuts

Share