College of Commerce& Mgt.Sc.Bannu

College of Commerce& Mgt.Sc.Bannu

Share

commerce education&Mgt Sc.

10/08/2026
10/08/2026

محترم والدین اگر اپ اپنے بچے کو ایسے تعلیمی ادارے میں داخل کروانا چاہتےہو جہاں ان پر کوئ نفسیاتی بوجھ نا ہو جہاں انکو دوستانہ ماحول ملے جہاں انکی تربیت ایک نئے زاوئے سے شروع ہو جائے جہاں انکی کردار سازی پر خصوصی توجہ مرکوز ہو تو ائیے گورنمنٹ کامرس کالج نمبر۱ بنوں ٹاون شپ میں ڈی۔کام فسٹ ائیر اکاونٹ و شارٹ ہینڈ گروپس جبکہ ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس میں داخلے کروائیے۔۔۔۔۔

09/08/2026

محترم والدین و عزیز طلباء
اگر اپ چاہتے ہیں کہ کمپیوٹر پی۔ایچ ڈی اور ایم۔فل سکالر پروفیسر سے سیکھ لیں اگر اپ چاہتے ہیں کہ میتھس پی ایچ ڈی پروفیسر پڑھائے اگر اپ چاہتے ہیں کہ اردو پی ایچ ڈی ڈاکٹر پڑھائے اگر اپ چاہتے ہیں کہ اکاونٹنگ قابل ترین پروفیسر پڑھائے اگر اپ چاہتےہیں کہ بچے پر غیر ضروری نفسیاتی بوجھ نا ہو اور مشفقانہ ماحول میں پڑھے اور اگے بڑھے تو اج ہی گورنمنٹ کامرس کالج نمبر۱ بنوں ٹاون شپ میں ڈی۔کام فسٹ ائیر اکاونٹ گروپ۔شارٹہینڈ گروپ یا ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لیجئے۔۔۔۔۔جدید کمپیوٹر لیب۔پانچ ہزار سے زائد کتب پر مشتمل ڈیجیٹل لائبریری۔کھیل کا وسیع میدان ۔ہم نصابی سرگرمیوں کا مرکز ۔پروفیسر ڈاکٹر عمرقیاز خان قائل جیسے شفیق پرنسپل کی زیرنگرانی تاریخی کالج ۔۔۔آئیے دیر نا کیجئے داخلہ لیجئے اور کل کو روشن تر بنائیے

08/08/2026
07/08/2026

الحمدللہ ثمہ الحمدللہ ۔۔۔بورڈ کی سطح پر ٹاپ دو پوزیشنز گورنمنٹ کامرس کالج نمبر۱ بنوں ٹاون شپ کے حصہ میں۔۔۔۔ٹاپ ٹوینٹی میں چھ پوزیشنز پر قبضہ جو کہ ستوری دا پختونخوا کے حقدار بن کر فی کس تین لاکھ ساٹھ ہزار کا انعام وصول کریں گے۔۔۔۔آئیے اپ بھی اس عظیم ادارے کا حصہ بنئیے
ڈی۔کام ون(اکاونٹ گروپ اور شارٹہینڈ گروپ)۔ ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس میں داخلے جاری ہے۔۔۔

06/08/2026

کل ان شاءاللہ ڈی۔کام کا رزلٹ ہوگا۔۔۔اپنے تمام طلباء کیلئے نیک خواہشات❤❤

Photos from College of Commerce& Mgt.Sc.Bannu's post 05/08/2026

رہبر ٹسٹ نتائج۔۔۔۔

04/08/2026

آئیے شاندار ماضی، جاندار حال اور روشن مستقبل کے ضامن ادارے کا انتخاب کیجئے ۔۔گورنمنٹ کامرس کالج نمبر۱ بنوں میں داخلہ لیجئے۔۔۔۔

01/08/2026

میٹرک نتائج کے فوراً بعد رابطہ کیجئے

30/07/2026

" داخلہ مُہم 2026-2027 "
میٹرک سالانہ امتحان 2026ء کے نتائج متوقع طور پر آئندہ چند دِنوں میں جاری ہونے والے ہیں۔ اب اپنے روشن مُستقبل کے لیے دُرست فیصلے کا وقت آ پہنچا ہے۔
"گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز نمبر 1 مُتصل خلیفہ گُل نواز ٹیچنگ ہسپتال ٹاؤن شپ بنوں"
میں درج ذیل پروگراموں میں داخلے جاری ہیں:
1- ڈی۔کام پارٹ ون (اکاؤنٹس گروپ 2 سالہ پروگرام میل/ فی میل)
2- ڈی۔کام پارٹ ون (شارٹ ہینڈ گروپ 2 سالہ پروگرام میل/ فی میل)
3- ایف۔ایس۔سی کمپیوٹر سائنس (2 سالہ پروگرام میل/ فی میل)
4- ڈی۔آئی۔ٹی ( ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی 1 سالہ پروگرام میل/ فی میل)
میٹرک کا نتیجہ آتے ہی فوری طور پر کالج سے رابطہ کریں اور کالج میں دستیاب مُفت آن لائن اور مینول داخلہ سہولت سے بھرپُور فائدہ اُٹھائیں۔
" گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز نمبر 1 ٹاؤن شپ بنوں ضلع بنوں کا ایک ممتاز، باوَقار اور تاریخی تعلیمی اِدارہ ہے، جو 1971ء سے علم کی شمع روشن کیے ہُوئے ہے۔ تقریباً 40 کنال رقبے پر مُحیط اِس اِدارے کی خُوب صُورت دو (2) منزلہ عمارت، سرسبز و پُرسکون ماحول اور جدید تعلیمی سہولیات طلبہ کے لیے ایک مثالی علمی فضا فراہم کرتی ہیں۔
اِدارہ معروف ماہرِ تعلیم، ایم. فِل ،پی ایچ. ڈی بیسٹ کالج ٹیچر، ایوارڈز یافتہ شاعر، ادیب، نقاد، مُحقق اور مُتعدد علمی و ادبی کتابوں کے مُصنف ڈاکٹر عُمرقیاز قائل (پرنسپل) کی زیرِ نگرانی کامیابی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔
ہمارے اِدارے میں 30 ہائی کوالیفائیڈ اساتذہ، 8 تربیت یافتہ منسٹریل سٹاف اور 18 مُخلص کلاس فور مُلازمین طلبہ کی بہترین تعلیم، تربیت اور خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی ممتاز فیکلٹی:
1- ڈاکٹر امان اللہ ... پی ایچ. ڈی (کمپیوٹر سائنس)، ایسوسی ایٹ پروفیسر (BPS-19)
2- پروفیسر خُورشید عالم ... ایم۔ایس (کمپیوٹر سائنس)، ایسوسی ایٹ پروفیسر (BPS-19)
3- پروفیسر نُور حَسن ... ایم۔ایس (کمپیوٹر سائنس)، اسسٹنٹ پروفیسر (BPS-18)
اِسی طرح کامرس، ریاضی، اُردُو، اسلامیات، مُطالعہء پاکستان، انگلش، اکنامکس اور شُماریات کے شعبہ جات میں پی ایچ. ڈی، ایم۔فِل اور ایم۔ایس ڈگری ہولڈر سینئر اور تجربہ کار اساتذہ جدید تدریسی انداز کے ساتھ طلبہ کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
کامرس شعبہ کے سینئر پروفیسر مطیع اللہ خان ، میتھس کے سینئر پروفیسر عمرعلی خاں اور شارٹ ہینڈ کے سینئر پروفیسر محمد الیاس کی نگرانی میں معیاری عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے، جب کہ جدید کمپیوٹر لیبارٹریز، کُشادہ اور ہَوادار کلاس رُومز، خُوب صُورت امتحانی ہال، جدید سیمینار ہال، آرام دہ کیفے ٹیریا، سرسبز کیمپس اور سولر سسٹم سے آراستہ تعلیمی ماحول طلبہ کو بہترین سہولیات مُہیا کرتا ہے۔
ہمارے طلبہ ہر سال بورڈ اور یُونیورسٹی امتحانات میں ٹاپ تھری، ٹاپ ٹین اور ٹاپ ٹوئنٹی میں نُمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے اِدارے کا نام روشن کرتے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی ہمارا اِدارہ نُمایاں مقام رکھتا ہے اور ہمارے والی بال کے کھلاڑی صُوبائی چیمپئن ہونے کا اِعزاز رکھتے ہیں۔
اگر آپ معیاری تعلیم، باکردار تربیت، تجربہ کار اساتذہ، جدید سہولیات، شاندار نتائج اور روشن مُستقبل کے خواہاں ہیں تو میٹرک کا رزلٹ آتے ہی فوراً " گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز نمبر 1 ٹاؤن شپ بنوں تشریف لائیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت کا رُوپ دیں۔
گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز نمبر 1 ٹاؤن شپ بنوں
"اعلیٰ تعلیم، بہترین تربیت، روشن مُستقبل ... یہی ہماری پہچان ہے۔"
ڈاکٹر عمرقیاز قائل
پرنسپل جی سی ایم اہس نمبر1 بنوں
0346-9276336
0928-633206

Want your school to be the top-listed School/college in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Bannu