06/11/2020
قومی خوشحالی سروے کا آغاز ضلع بنوں میں اتوار08/11/2020سے شروع ہورہا ہے ، جسکے تحت مقامی اساتذہ کرام کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، جو گھر گھر جاکر سروے کریں گے اور ہر گھر، ہر خاندان کے مکمل کوائف معلوم کریں گے، جسکی بنیاد پر حکومت عوامی فلاح اور غربت خاتمے کے نئے پروگرامز کا اجراء
اور جاری پروگرامز کو وسعت دی جائیگی جیسے احساس پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، صحت انصاف کارڈ، وطن کارڈ، وغیرہ لہذا تمام حضرات سروے ٹیم سے مکمل تعاون کریں۔
اور گھر کے تمام افراد کے نام، شناختی کارڈ نمبرز، اور پیدائش پوسٹ میں شیئر کیا گیا پروفارمہ سے فوٹو کاپی نکل کر مندرجہ بالا کوائف لکھ کر گھر میں رکھیں تاکہ سروے ٹیم کے آنے پر آسانی رہے۔
25/08/2020
#انسان کی بربادی کا وقت تب شروع ہوتاہے جب اس کے #والدین اس کے غصے اور ناراضگی کے خوف سے اپنی ضروریات بتانا اور نصیحت کرنا چھوڑ دیتے ہیں
18/07/2020
۔ 👈 *ذاتی منافقت* 👉
رات کو میں موبائل چارجنگ لگا کر سوگیا۔
صبح اٹھا تو بیٹری لو ہونے کی وجہ سے موبائل بند ہوچکا تھا۔ بہت زیادہ غصہ آیا کہ موبائل کو کس نے ہلایا تھا۔
۔
ابھی میں زور سے چلا کر پورے گھر کو سر پر اٹھانے ہی والا تھا کہ میری نظر سامنے لگے سوئچ بورڈ پر پڑی اور یہ دیکھ کر میں نے اپنی آواز حلق میں ایسے ہی دبا لی جیسے کسی نے غریب کے پیسے دبا لئے ہوں. کیونکہ میں نے موبائل تو چارجنگ لگا دیا البتہ سوئچ کا بٹن دبانا بھول گیا.
اپنی اس غلطی کو میں نے گردے پھپھڑوں پر نا لاتے ہوئے نظر انداز کرکے موبائل کو دوبارہ چارجنگ لگا دیا البتہ اس دن میں نے ایک سبق سیکھا کہ
۔
۔
یہی ہماری منافقت ہے کہ اگر کسی اور سے کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو ہم اس پر سیخ پا کباب ہوجاتے ہیں
البتہ
وہی غلطی ہم سے ہوجائے تو ہم بالکل برعکس رویے کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
۔
"کوئی نہیں قسمت میں ایسا ہی ہونا لکھا تھا. ___________________
15/07/2020
سخت گرمی میں مکئی کی کاشت
بیج کی اگاؤ کی کم شرح، جرمینیشن، پولینیشن نہ ہونا اور چھلی میں دانہ نہ بننے کا مسئلہ بھی
پچھلے سال خاص طور پر ساہیوال ڈویژن میں دیکھا گیا تھا
بیج ورائٹی مشورہ سے سوچ سمجھ کر اور مستند ڈیلروں سے خریدیں، موسم کی شدت کا خیال رکھتے ہوئے بجائی کا فیصلہ کریں اور ڈاکٹر شوکت صاحب کی یہ بہترین تحریر ضرور شئیر کریں
ملاحظہ فرمائیں
آج کل سوشل میڈیا پر مکئی کے کاشتکاروں کے لئے ایک پیغام گردش کر رہا ہے۔ جس میں کاشتکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ موسمی مکئی کاشت کرنے سے پہلے دو مرتبہ رونی کر کے ہل چلائیں اور اس کے بعد پھر ایک مرتبہ پانی لگا کر مکئی کاشت کریں۔ بصورت دیگر کامیاب اگاؤ اور بھر پور پیداوار کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔
کاشتکاروں کے گروپوں میں یہ پیغام دھڑا دھڑ شئیر کیا جا رہا ہے۔ راقم محسوس کر رہا ہے کہ یہ پیغام مکئی کے تمام کاشتکاروں کے لئے نہیں ہے۔ بلکہ مخصوص حالات میں مکئی کاشت کرنے والے کسانوں کو دوہری رونی کا مشورہ دیا گیا ہے۔
لہذا ضروری تھا کہ اس بات کی وضاحت کر دی جائے کہ دوہری رونی کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔ اور دوہری رونی کرنے سے کون سے فوائد اور نہ کرنے سے کون سا نقصان ہو سکتا ہے۔
آج کا یہ مضمون اسی موضوع کے گرد گھومتا ہے۔
آئیے سب سے پہلے اس حوالے سے بات کرتے ہیں کہ کاشت سے پہلے دوہری رونی اور پھر پانی لگا کر مکئی کاشت کرنے کے لئے پیچھے کونسی حکمت پوشیدہ ہے؟
سب سے پہلے ان کاشتکاروں کی بات کرتے ہیں جو گندم کی کٹائی کے بعد مکئی کاشت کرتے ہیں۔
دراصل ہوتا یہ ہے کہ گندم کی کٹائی اپریل کے آخر یا وسط مئی تک مکمل ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد مئی اور جون کا سارا مہینہ زیادہ تر کاشتکاروں کے کھیت خالی پڑے رہتے ہیں۔ اور پھرعام طور پر جولائی کے پہلے ہفتے میں موسمی مکئی کاشت کر دی جاتی ہے۔
گندم کی کٹائی کے بعد جس کھیت پر مسلسل ڈیڑھ دو مہینے شدید دھوپ پڑتی رہے گی تو اس کھیت کی زمین کا درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھتا چلا جائے گا۔ اب اس زیادہ درجہ حرارت رکھنے والی زمین میں اگر مکئی کا بیج ڈال دیا جائے تو اگاؤ کے ساتھ ساتھ فصل کی نشوونما بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ لہذا کامیاب اگاؤ اور بھر پور پیداوار لینے کے لئے ضروری ہو جاتا ہے کہ کاشتکار زمین کا درجہ حرارت نارمل کرنے کے لئے کوئی تدبیرکریں۔
زمین کا درجہ حرارت کم کرنے کے لئے کئی طریقے آزمائے جا سکتے ہیں لیکن کاشتکاروں کے لئے عموماََ یہی بہتر اور آسان سمجھا جاتا ہے کہ وہ پانی لگا کر زمین میں ہل چلائیں۔ اس طرح ایک تو زمین پانی لگنے کی وجہ سے ٹھنڈی رہتی ہے اور دوسرے جب زمین پر ہل چلایا جاتا ہے تو زمین کھل جاتی ہے جس سے مٹی کے اندر کی گرمی یا بھڑاس نکل جاتی ہے اور درجہ حرارت نارمل ہو جاتا ہے۔
لہذا اپریل مئی میں گندم کی کٹائی کرنے کے بعد جولائی میں مکئی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے لئے زیادہ بہتر یہی ہے کہ وہ کاشت سے پہلے دو مرتبہ رونی کر کے زمین میں ہل چلائیں بصورت دیگر اگاؤ اور فصل کی نشوونما متاثر ہو سکتی ہے۔
لیکن بابائے زراعت محمد عاشق آپ کو اس سے بھی بہتر مشورہ دیتے ہیں۔
مشورہ یہ ہے کہ گندم کو جب آخری پانی لگایا جائے تو پانی کے ساتھ ہی 20 سے 25 کلوگرام فی ایکڑ جنتر کے بیج کا چھٹا دے دیں۔ گندم کی کٹائی کے بعد دو پانیوں میں آپ کا جنتر اس قابل ہو جائے گا کہ آپ اس کو زمین میں روٹا ویٹ کر سکیں۔ اس سے نہ صرف یہ کہ آپ کی زمین ٹھنڈی ہو جائے گی بلکہ اس میں نامیاتی مادہ کی مقداربھی بڑھ جائے گی جس سے آپ کی زمین طاقتور ہو جائے گی۔
آپ ایک مرتبہ یہ کام کر کے دیکھیں۔ مزہ نہ آئے تے پیسے واپس۔
دوسری قسم کے کاشتکار وہ ہیں جو گندم کے بعد ہری چھلی کے لئے وسط جون میں مکئی کاشت کرتے ہیں۔ اور پھر 70 سے 80 دن بعد ہری چھلیاں حاصل کر کے جولائی کے آخر میں پھر موسمی مکئی کاشت کر دیتے ہیں۔ ان کاشتکاروں کی زمین زیادہ دیر خالی نہیں رہتی اور ہری چھلی کو پانی بھی لگتا رہتا ہے لہذا انہیں دوہری رونی کی ضرورت نہیں ہے۔
تیسری اور چوتھی قسم کے کاشتکار وہ ہیں جنہوں نے موسمی مکئی کی کٹائی کرکے وہاں آلو یا سرسوں کاشت کرنا ہوتی ہے اس لئے ان کی مجبوری ہے کہ وہ وسط جون سے آخر جون تک مکئی کاشت کریں۔ اسی طرح بعض کاشتکار موسمی مکئی کی کٹائی کے بعد گندم کاشت کرنے کا ارادہ رکھتے ہوتے ہیں۔
لہذا اب مزید تفصیل میں جائے بغیر آپ کو اصولی بات سمجھا دیتے ہیں کہ اگر آپ کی زمین ڈیڑھ سے دو مہینے خالی رہے اور ان ڈیڑھ دو مہینوں میں موسم سخت گرم رہے اور کوئی بارش بھی نہ تو پھر آپ کے لئے بہتر یہی ہے کہ دوہری رونی کر کے مکئی کاشت کر لیں۔
تحقیقاتی ادارہ، مکئی، جوار و باجرہ، یوسف والا، ساہیوال کے ماہر مکئی جناب محمد عرفان یوسف نے بتایا کہ مسئلہ زمین کے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فروخت کی جانے والی مکئی کی زیادہ تر ہائبرڈ ورائٹیوں میں گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت کا کم ہونا بھی ہے۔
عرفان یوسف نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ادارہ، مکئی، جوار و باجرہ، یوسف والا، ساہیوال میں تیار کی گئی مکئی کی ہائبرڈ ورائٹیاں گرمی کو برداشت کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں اور جون میں بھی ان کا اگاؤ تسلی بخش ہوتا ہے۔ یہ اقسام 45 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی اچھی پیداوار دیتی ہیں اور بہاریہ موسم میں ان کی دیر سے کاشت(وسط مارچ) بھی بہت اچھے نتائج دیتی ہے۔
اللہ تعالی آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔
تحریر
ڈاکٹر شوکت علی
ماہر توسیع زراعت،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
پوسٹ سے واقعی ہی آپ کے علم میں اضافہ ہوا تو شئیر ضرور کریں۔ جزاک اللہ
15/07/2020
اگر زیادہ دیر کسی کے سائے میں رہو گے تو ایسا ہی ھو گا کوشش کریں اپنے پاؤں پہ کھڑے ہوں تا کہ کوئی آپکی یہ حالت نہ کر سکے۔
09/07/2020
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کچرے کے ڈھیر یا روڈ کے کنارے پر سویا ہوا کتا روڈ پر چلتی تیز رفتار گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک دوڑنا اور بھونکنا شروع کر دیتے ہیں
یہ کتے نے نا ہی گاڑی میں بیٹھ سکتے ھیں اور نہ ہی وہ گاڑی چھین سکتے ہیں بس ایسے ہی رستے پر چلنے والی گاڑیوں کے پیچھے دوڑنا اور بھونکنا ان کی عادت ہوتی ہے
بلکل اسی طرح زندگی کے سفر میں جب آپ کسی اونچے اور اعلیٰ مقصد کی منزل کی طرف رواں دواں ہوتے ہو تو کچھ ایسی ہی فطرت اور عادت سے مجبور لوگ آپ کے رستے میں بغیر کسی سبب رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور آپ پر تنقید اور طنز کرتے رہتے ہیں وہ اس لیے کہ جب بھی آپ کسی منزل کی طرف جانے لگو تو راہ میں بھونکنے والے کتے کو پتھر مار کر اپنا قیمتی وقت ضائع مت کریں
اور اپنے اعلیٰ مقصد کی منزل کا سفر جاری رکھو
باقی عادت سے مجبور کتے بھونکتے ہی رہیں گے۔
🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏
29/06/2020
Munzill is organizing one of the biggest "Champion of Subject" competition for students all over Pakistan. Interested and eligible candidates are encouraged to apply:
Subjects: Physics | Chemistry | Biology | Mathematics
Level of Competition: SSC / O - Level | HSSC / A - Level | BSC / BS / Masters / Mphil
Winning candidates will be awarded Cash prizes, Medals, & Certificates (Test will be conducted either physical or online)
For details & Registration: apply.munzill.com
Registration fee: https://munzill.com/registration-fee/
Last date of registration: July 06, 2020
For more information: www.munzill.com
16/05/2020
The arbitrary approach of historians towards English Literature.