23/05/2026
Waqas Public High School Bakka khel
Our mission to improve quality education through talented and high qualified Teaching staff
23/05/2026
وقاص پبلک سکول اینڈ کالج بکاخیل میں وائس پرنسپل سر نعمت صاحب کی زیرِ نگرانی ایک اہم پراکٹرز میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں سکول کے نظم و ضبط، طلباء کی اخلاقی تربیت، حاضری، صفائی اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
وائس پرنسپل سر نعمت صاحب نے پراکٹرز کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی اور طلباء کے لیے ایک بہترین تعلیمی ماحول قائم رکھنے پر زور دیا۔
پراکٹرز نے بھی سکول کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وقاص پبلک سکول اینڈ کالج بکاخیل میں کل یعنی 19/05/2026 بروز منگل بنوں اجتماع کے احترام میں چھٹی ہوگی۔
تمام طلباء 20/05/2026 بروز بدھ اپنے معمول کے مطابق سکول حاضر ہوں گے۔
Most welcome to new commers
New admissions
وقاص پبلک سکول اینڈ کالج بکاخیل میں نئے آنے والے طلباء کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!
ہمیں خوشی ہے کہ آپ ہمارے تعلیمی ادارے کا حصہ بن رہے ہیں۔ ہم آپ کے روشن مستقبل کے لیے بہترین تعلیم، تربیت اور ایک مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ کا یہاں سفر علم، کامیابی اور اچھی یادوں سے بھرپور ہو—خوش آمدید!
یاد رہے اس کے علاؤہ بہت سے نئے طلباء سکول میں آئے ہیں ان کی ویڈیو چند دن بعد اپلوڈ کی جا ئے گی
وقاص پبلک سکول اینڈ کالج بکاخیل میں صبحِ اسمبلی ایک نظم و ضبط اور روحانیت سے بھرپور منظر پیش کرتی ہے۔ طلباء صاف ستھرے یونیفارم میں قطاروں کی صورت میں کھڑے ہوتے ہیں، جہاں ہر طرف خاموشی اور ترتیب نظر آتی ہے۔ اسمبلی کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوتا ہے، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی جاتی ہے۔
اس کے بعد قومی ترانہ پورے جذبے کے ساتھ پڑھا جاتا ہے، جس میں طلباء حب الوطنی کا اظہار کرتے ہیں۔ اساتذہ کرام کی نگرانی میں طلباء روزانہ کی بنیاد پر اہم اعلانات سنتے ہیں اور اخلاقی و تعلیمی نصیحتیں بھی دی جاتی ہیں۔ بعض اوقات طلباء تقاریر، نظمیں یا معلوماتی باتیں بھی پیش کرتے ہیں جو ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔
صبحِ اسمبلی کا یہ خوبصورت سلسلہ نہ صرف طلباء میں نظم و ضبط پیدا کرتا ہے بلکہ ان کی اخلاقی تربیت، اعتماد اور باہمی احترام کو بھی فروغ دیتا ہے۔
Video edited by sir sudais sahib
Principal Malik Zad sahib
Mob No : 03329745111
وقاص پبلک ہائی اسکول اینڈ کالج بکاخیل میں یوم والدین کے موقع پر محمد ولد رحمت علی نے جماعت دہم کیلئے خوبصورت اور سریلی آواز میں الوداعی نظم پیش کی
Principal Malik Zad sahib
Contact No! 03329745111
وقاص پبلک ہائی سکول اینڈ کالج بکاخیل کے ہونہار طالبعلم زینت اللہ ولد نورسعادات جماعت ہفتم نے یوم والدین کے موقع پر بہترین انداز میی اردو تقریر پیش کی
وقاص پبلک ہائی سکول اینڈ کالج کے چمکتے ہوۓ ستاروں نے رزلٹ ڈے کے موقع پر مختلف آئٹمز پیش کئے
ان آئٹمز کی مختصر ویڈیوز کلپس ملاحظہ فرمائے
یقینا وقاص پبلک ہائی سکول اینڈ کالج کے طلباء تعلیم کے
ساتھ ساتھ دوسرے سر گرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ
لیتے ہیں
پرنسپل ملک زاد صاحب
رابطہ نمبر 03329745111
♥️WAQAS School & College Baka khel ♥️
👉 Proctors meeting under super vision principal Malak zad saab..
پروکٹر کا نظام ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے تحت منتخب طلباء کو اسکول کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں مدد دینے کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔ پروکٹرز کا بنیادی کام اپنے ہم جماعتوں کو اچھی عادات اختیار کرنے، وقت کی پابندی کو یقینی بنانے اور اسکول کی پالیسیوں پر عمل کرنے میں مدد دینا ہے۔
پرنسپل کی میٹنگز میں طلباء کی شرکت
پرنسپل کی میٹنگز میں اسکول کی کارکردگی اور طلباء کے مسائل پر بات کی جاتی ہے۔ پروکٹرز ان میٹنگز کا حصہ بن کر اسکول کے معاملات میں بہتری لانے کے لئے تجاویز دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ میٹنگز پروکٹرز کو اسکول کی پالیسیوں، نئے اقدامات اور طلباء کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
پروکٹر بننا ایک بڑی ذمہ داری ہے، جو اسکول کے نظم و ضبط کو قائم رکھنے اور اپنے ہم جماعتوں کی مدد کرنے کے لیے آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جہاں آپ اپنے اسکول کی بہتری کے لیے عملی طور پر کام کر سکتے ہیں اور ایک اچھے طالب علم کے طور پر
اپنی مثبت مثال قائم کر سکتے ہیں۔
Principal Malik Zad Saab
For more information call and Whatsapp 03348864350
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Bannu