22/02/2024
آج مورخہ 22 فروری 2024 کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں پروفیسرز برادری کا کیپلا لوکل یونٹ صدر پروفیسر تاج ملی خان صاحب کے زیر صدارت جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جسمیں حالیہ جنرل الیکشن 2024 میں بد ترین بد انتظامی اور اساتذہ برادری حاص کر خواتین اساتذہ کی تکریم کی پامالی کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ متعلقہ اداروں کے سربراہان کو تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائیگا۔
اسکے ساتھ کالج سیکورٹی بشمول کالج گیٹ اور کالج گراؤنڈ کے، اساتذہ اور پرنسپل کالج ہذا کے مابین اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ پرنسپل صاحب نے اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ اساتذہ کے تمام تحفظات کو دور کیا جائیگا۔ آخر میں صدر صاحب نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
پریس سیکریٹری لوکل یونٹ جی پی جی سی بنوں