New Classes have been started at RoyalTuitionAcademy:
English Grammar:
Kiramat Ullah SST
MA English, MSCS, MA Islamiyat, MA Economics, M.Ed.
Has done Two Years English Proficiency Course from Department of English & Applied Linguistic, University of Peshawar.
Physics:
Mr. Irfan Ullah Khattak
M.Phill Physics
Chemistry:
Mr. Rizwan Ullah
M.Phill Chemistry
Mr. Aqib Javid Khattak MSc Chemistry
Biology:
Mr. Muhammad Shafiq
Msc Zoology
Mr. Wahab Ali Wazir
MSc Zoology
Timing: 6:00 AM- 9:00 AM
Royal Tuition Academy Linkroad Chowk Main indus Highway Azim Killa
Contact:
03469088213
03349009712
GHS Dhandi Wazir Bannu
Umer Zai
29/06/2020
20/02/2020
آج مورخہ 19فروری کو آل NTS ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے آرگنائزر کرامت اللہ خان CT اور تحصل میریان کے آرگنائزر عابد اللہ خان کے ہمراہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں شریف گل صاحب سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر کنٹرولر اور اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات بھی موجود تھے۔ملاقات میں آمدہ میٹرک امتحان کے شفاف انعقاد اور نقل کی روک تھام پر گفتگو ہوئی ۔
امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے بورڈ انتظامیہ اور اساتذہ کے بارے میں معاشرے میں پھیلی ہوئی منفی تاثرات کے خاتمے اور اساتذہ اور بورڈ انتظامیہ کے وقار کی بحالی پر بات چیت ہوئی۔ سسٹم میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور اس کے ازالہ کے لئے ممکنہ اقدامات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔
امتحانی نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور ان کے ممکنہ حل بارے کئی تجاویز چیئرمین بورڈ کو پیش کئے۔ چیئرمین صاحب نے ہمارے تجاویز کا خیر مقدم کیا جبکہ اس حوالے سے اساتذہ سے مشاورت جاری رکھنے اور امتحانی نظام میں اصلاحات کے لئے کوشاں رہنے کا عزم کیا۔امید ہے کہ امسال میٹرک امتحان پہلے سے شفاف اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔چیئرمین بورڈ کو ذیل تجاویز پیش کئےگئے۔
۔1) امتحانی مراکز میں امتحانی سٹاف کو درپیش سیکورٹی، قیام و طعام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔
۔2) بورڈز کے معیار پر پورا نہ اترنے والے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو امتحانی مرکز نہ دینے اور امتحان سے پہلے یا امتحان کے دوران سیاسی اور انتظامی رسوخ کی بنیاد پر مراکز کی تبدیلی اور منظورہ سے اجتناب کیا جائے۔
۔3)
سپروائزری سٹاف کی تقرری کے لئے EMIS ڈیٹا کی بنیاد پر ڈرا کی جائے تاکہ تمام اساتذہ کو یکساں موقع ملے کیونکہ سکول ہیڈز اور ASDEO's اور SDEOS کی ارسال کردہ ناموں میںانکے ذاتی پسند و ناپسند کا پہلو بھی شامل ہوتا ہے جبکہ اکثر باصلاحیت اساتذہ اس پیچیدہ مرحلے کیوجہ سے سرے سے ڈیوٹی کے لئے آپلائی ہی نہیں کرتے۔
مزید یہ کہ
اس عمل سے وہ افراد جو اساتذہ کے نمائندگی کے نام پر مخصوص گروہ کے لئے امتحانی ڈیوٹیوں کے حصول کے لئے بورڈ انتظامیہ کیساتھ لابنگ اور بلیک میلنگ کرتے ہیں ایسے افراد کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی اور یوں بورڈ انتظامیہ اور اساتذہ دونوں کا وقار برقرار رہے گا۔
۔4) سپروائزری سٹاف کی تقرری کے لئے ہونے والے ڈرا میں اگرچہ بورڈ انتظامیہ خود مختار ہے لیکن شکوک وشبہات سے بچنے کی غرض سے ایک ہی فیز میں (یعنی ایک ہی دفعہ) تمام سینٹرز کے لئے مطلوبہ سٹاف کے لئے ڈرا کی جائے۔ اور انفرادی انفرادی ڈیوٹی سرچ کرنے کی بجائے پوری ڈرا لسٹ کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے۔
۔5) یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اکثر اوقات امتحانی سٹاف کا امتحانی ہال میں پرائیویٹ سکول اونر ، سکول پرنسپل یا سپرٹینڈنٹ کے ناجائز مطالبے اور ذاتی پسند و ناپسند کی وجہ سے سرپلس ہونے کے نام پر اساتذہ کو Relive کیا جاتا ہے اور بعد میں اپنے پسند کا سٹاف تعینات کیا جاتا ہے۔ حالانکہ ہر سینٹر اور ہر پیپر میں طلبہ کی تعداد پہلے سے معلوم ہوتی ہے لہذا اساتذہ کی کمی بیشی کے نام پر دوران امتحان سٹاف کی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔
۔6) بار بار ڈیوٹیاں کرنے والوں کا راستہ روکنے کے لئے پچھلے سالانہ اور سپلیمنٹری امتحانات کا ڈرا لسٹ پبلک کیا جائے تاکہ بار بار ڈیوٹیاں کرنے والوں کی نشاندہی آسان ہو سکے۔
۔7) پیپر مارکنگ کو متعلقہ مضامین پڑھانے والے اساتذہ کے ذریعےہی مارک کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ فی پیپر مارکنگ معاوضے کو فیڈرل بورڈ کے برابر کیا جائے تاکہ اساتذہ اطمینان اور ایمانداری سے مارکنگ کر کے معیاری رزلٹس تیار کر سکیں۔
مزید یہ کہ ہر سال وقت کی کمی کا رونا رو کر مارکنگ کرنے میں ایمرجنسی صورت حال کا نفاذ نقصان دہ ہے کیونکہ جلدی کی مارکنگ معیاری نہیں ہوتی اور یوں قابل بچوں کے استحصال کا اندیشہ ہوتا ہے۔
۔8) امتحانی سٹاف اور مارکنگ سٹاف کے TA اینڈ DA ںسے ٹیکس کے نام پر کٹوتیوں کا سلسلہ روکا جائے اور سٹاف کو ادائیگیاں بروقت کی جائے۔
۔9) امتحان کے دوران پرائیویٹ سکولوں میں فوٹو سٹیٹ مشین کی موجودگی پر پاپندی لگائی جائے۔
اساتذہ صاحبان سے گزارش ہے کہ امتحانات میں نگرانی کی ذمّہ داری ملنے کی صورت میں اسے احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنے ذمہ داری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ امیدواروں ، سکول سٹاف ، پرائیویٹ سکول مالکان یا بورڈ انتظامیہ کے کسی دباؤ کو ہر گز قبول نہ کریں۔ اپکے ذمہ داریوں پر اثرانداز ہونے والے افراد اور عوامل کے بارے میں کھل کر اظہار کریں۔ہم آپکے شانہ بشانہ ہونگے۔
کیونکہ اس سسٹم کو ہم ہی نے ٹھیک کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ منفی رجحانات اور روایات کی حوصلہ شکنی ہماری ذمہ داری ہے چاہے ان رجحانات کو معاشرہ دوام دے رہا ہے چاہے وہ اساتذہ ہیں یا بورڈ انتظامیہ ہم نے انکی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔
عبدالوکیل خان صوبائی صدر
آل NTS ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ
Beautiful Recitation by Shafiq ur Rehman Student of Class 10th
Ahmad Khan Student of Class 8th, one of the the Shining stars of GHS Dhandi Wazir Bannu
Mutasim Inam S/O HM Inam Ullah Sb
12/02/2020
Prize Distribution Ceremony
30/01/2020
Date Sheet SSc Annual Examination 2020
15/01/2020
Today AC Samad Khan Visited Our School
09/01/2020
Today the President of All NTS Teachers Association KPK Mr. Abdul Wakeel Sb met with Chairman, Controller and Assistant Controller BISE Bannu and discussed different issues.
The Management appreciated the Honourable President and said that You are the first Who discussed issues.
24/12/2019
HSSC Admission notification for the year 2020
16/12/2019
Honourable Principal, Teachers and Students are praying for the Martyrs of APS
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bannu