Adnan Middle public school sardi khel SDW Bannu

Adnan Middle public school  sardi khel SDW Bannu We are not just teachers . We are the managers of the worlds greatest resource . children !

الحمدللہ! ایک اور بڑی خوشخبری عدنان مڈل پبلک سکول، سردی خیل کے لیے ایک اور قابلِ فخر کامیابی سامنے آئی ہے. ہمارے ہونہار ...
07/08/2026

الحمدللہ! ایک اور بڑی خوشخبری

عدنان مڈل پبلک سکول، سردی خیل کے لیے ایک اور قابلِ فخر کامیابی سامنے آئی ہے.

ہمارے ہونہار طالب علم اللہ نور ولد شیر پاؤ حکومت کی فری سکالرشپ کے ذریعے AMPS لاہور کے لیے منتخب ہوئے ہیں.

آج فرمان وزیر نے انہیں AMPS chunian میں داخل کروایا، جہاں سے وہ اپنی تعلیم کا نیا سفر شروع کریں گے.

یہ کامیابی اللہ نور، ان کے والدین، اساتذہ اور عدنان مڈل پبلک سکول کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے.

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ نور کو کامیابی اور روشن مستقبل عطا فرمائے.

ہم ہر حال میں اپنے علاقے کے بچوں اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی تعلیم کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے.

 #الحمد اللہ  #ماشاءاللہ ہمارے سکول کے دو قابلِ فخر شاگرد جنید، کلاس ہشتم اور عبداللہ، کلاس ہشتم نے بہاولپور کے معروف اد...
01/08/2026

#الحمد اللہ
#ماشاءاللہ

ہمارے سکول کے دو قابلِ فخر شاگرد جنید، کلاس ہشتم اور عبداللہ، کلاس ہشتم نے بہاولپور کے معروف ادارے APS سکول اینڈ کالج سے سکالرشپ حاصل کر لی ہے۔ یہ کامیابی ان کی دن رات کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔

15/07/2026

الحمدللہ آج ہمارے سکول کی تعلیمی سیر و سیاحت ایبٹ آباد ہرنائی تک پہنچی. صبح سویرے ہم تمام طلبہ اور اساتذہ بہت جوش و خروش کے ساتھ روانہ ہوئے. راستے کے خوبصورت مناظر دیکھتے ہوئے ہم کچھ گھنٹوں میں ہرنائی پہنچ گئے.وہاں کی سرسبز وادیاں، ٹھنڈی ہوا اور صاف پانی نے ہمارے دل خوش کر دیے. اساتذہ نے ہمیں وہاں کے مختلف درختوں، پودوں اور Hedge یعنی جھاڑیوں کی دیوار کے بارے میں تفصیل سے بتایا. ہم نے مل کر کھانا کھایا اور سر صفت اللہ اور عبدالسلام خان کے مبارک ہاتھوں سے چائے بنائی اور پھر طلباء اور اساتذہ نے مزے سے پی لی .ہم نے خوب تصاویر بھی بنوائیں.

یہ سیر ہمارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی. کتابوں میں پڑھا ہوا علم ہمیں عملی طور پر سمجھ آیا اور ہمیں اللہ کی قدرت کا بھی احساس ہوا۔ اس سیر سے ہمارے اندر دوستی، تعاون اور نظم و ضبط کا جذبہ پیدا ہوا. یہ دن ہمیشہ یاد رہے گا.

15/07/2026

آج عدنان مڈل پبلک اسکول سردی خیل بنوں کے طلباء اپنے اساتذہ کے ہمراہ تعلیمی سیر و سیاحت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ سفر تفریح کے ساتھ علم میں اضافے اور عملی معلومات حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اس موقع پر ہم تمام والدین، اساتذہ اور احباب سے دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس سفر کو خیر و عافیت سے مکمل فرمائے۔ اللہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے، ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رکھے اور اس سفر کو ہمارے لیے علم و فائدے کا ذریعہ بنائے۔

ہم پر امید ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم سلامت واپس لوٹیں گے اور یہ تعلیمی سفر ہم سب کے لیے یادگار ثابت ہوگا۔ آمین۔

ان تمام طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے جنہوں نے سکول کے سیر و سیاحت میں حصہ لیا ہے کہ وہ کل 15 تاریخ کو صبح سات بجے سکول میں ...
14/07/2026

ان تمام طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے جنہوں نے سکول کے سیر و سیاحت میں حصہ لیا ہے کہ وہ کل 15 تاریخ کو صبح سات بجے سکول میں اپنی حاضری یقینی بنائیں کیونکہ کل ان شاء اللہ سیر و سیاحت کے لیے روانگی ہے۔ براہ کرم وقت کی پابندی کریں۔

13/07/2026

ایم ڈی فرمان وزیر نے DIT (Diploma in Information Technology) کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے.
مزید تفصیلات کے لیے وضاحتی ویڈیو ضرور دیکھیں.

Address

Bannu

Telephone

+923359398862

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adnan Middle public school sardi khel SDW Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category