Teachers Welfare Group -kpk Bannu

Teachers Welfare Group -kpk Bannu

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Teachers Welfare Group -kpk Bannu, Education, BANNU, Bannu.

25/07/2022

ڈسڑکٹ ایجوکیشن کونسل بنوں کے وفد کا سابق صدر تنظیم اساتذہ خیبر پختون خواہ خیر الله حواری کے ساتھ ملاقات ۔ مسائل پر گفتگو اور اس کے بعد اکاؤنٹ أفس و ایجوکیشن آفیس کے اعلیٰ حکام سے مسائل کے حل کے لئے میٹنگز ۔

05/11/2021

ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن بنوں کے عہدیداروں کے ساتھ محمد شعیب خان جنرل سیکرٹری انٹر ہائی/ہائیر سکولز ٹورنمنٹ ضلع بنوں کا گروپ فوٹو ۔

Photos from Teachers Welfare Group -kpk Bannu's post 09/08/2021

متحدہ قراء محاذ ضلع بنوں کا اجلاس ۔
صدارت قاری ذہین اللہ فرما رہے ہیں ۔
عبدالحفیظ قریشی نے پروگرام چلایا ۔
مندرجہ ذیل قراداد پیش کرکے منظور کئے گئے
1۔ قرآن کے اساتذہ کو فورا بنیادی سکیل 15 دیا جائے ۔
2۔ قاری اساتذہ کے لئے بھی ایس ایس ٹی میں کوٹہ بڑھا یا جائے ۔
3۔ دفتر میں سنیارٹی لسٹ آویزاں کیا جائے ۔
4۔ قراء حضرات میں جو حافظ قرآن ہیں ان کے لئے سپیشل حفظ الاونس مقرر کیا جائے ۔
5۔ دیگر ملازمین کے علاوہ اساتذہ کے تنخواہوں میں خصوصی اضافہ کیا جائے کیونکہ اساتذہ ایک مقدس پیشہ ہے ۔

18/02/2021

حکمرانوں سن لو ۔۔۔۔۔ استاد تمھارا باپ ہے

Photos from Teachers Welfare Group -kpk Bannu's post 27/04/2020

بنوں ڈرائیور عبدالرزاق خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے ڈرائیور مسمی عبدالرزاق خان کوہاٹ میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جن کو تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے شہید کانسٹیبل ڈرائیور عبدالرزاق خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے اس موقع پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی پسمندگان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر و جمیل عطا فرمانے اور شہید کی بلند درجات کیلئے دعائیں مانگی، بنوں پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ترجمان بنوں پولیس

24/04/2020

مولانا خلیل الرحمن سے ڈیوڈ آرائل تک !

تقریبا پچھلے ایک ماہ سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ڈیوڈ آرائل اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے سمیت تین مطالبوں کو لے کر احتجاج کئیے بیٹھا ہے, پریس کلب کے سامنے انہوں نے اسرائیل کا جھنڈا بھی خیمہ پر لگایا ہے ..

ڈیوڈ آرائل جن کا اپنا نام خلیل الرحمن ہے , فیصل آباد کے مشہور عالم دین مولانا قاری محمد یاسین صاحب کے بیٹے, حبیب الرحمن اور جمیل الرحمن کے بھائی ہے, فیصل آباد باغ والی مسجد کے ساتھ مدرسہ دار القران کے نام سے ان کا لڑکوں اور لڑکیوں کا مدرسہ بھی ہے ..

ڈیوڈ آرائل پچھلے سات سال سے پاک اسرائیل تعلقات کے لیے کام کررہے ہیں, اس سے قبل خلیل الرحمن ایک دین دار عالم دین تھے.
لیکن تقریبا 10 سال قبل ان کا تعلق نور ڈاہری سے ہوئی,..

نور ڈاہری ایک پاکستانی ریسرچر ہے جو اس وقت لندن میں مقیم ہے , نور ڈاہری نے ایک آرگنائزیشن بنائی ہے ...جس کا نام :
(PIA) Pakistan Israel Alliance ) پاکستان اسرائیل الائنس ہے.

اس تنظیم کا مقصد پاکستان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے لیے کوششیں کرنا ہے, اس تنظیم کو اسرائیلی, امریکی انٹیلی جینس کمیونٹی اور برطانوی پارلیمنٹ کا تعاون حاصل ہے.

مولانا خلیل الرحمن رحیمی نے سال 2013 میں پاکستان اسرائیل الائنس تنظیم جوائن کی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے مہم چلانا شروع کردیا...

اس مقصد کے لیے ان کو بھاری فنڈ دیا گیا, ان کو ملائیشیا , دبئی اور تھائی لینڈ جیسے ممالک لے جایا گیا, یہودیوں کے ساتھ ان کے ملاقات کروائی گئی .

سال 2017 میں انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر بہت زیادہ بیانات دئیے تب اس پر تنقید کی گئی اور ان کے فیملی کے کہنے پر اس نے سر عام معافی مانگ لی, اور پاکستان اسرائیل الائنس سے اپنی رکنیت ختم کرنے کے لیے نور ڈاہری کو پیغام دیا.

معافی کے بعد ان پر تنقید کم ہوئی, نور ڈاہری نے انہیں سمجھایا اور بھاری فنڈ بھی دیا, جون 2019 میں گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جب مظاہرہ کئیے گئے اس منحوس اور خبیث نے کہا کہ مسلمانوں کو دیکھیئے , گستاخیاں ثابت کرنے کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے.

مئی 2019 میں اس نے باقاعدہ طور پر داڑھی منڈھوائی, کلین شیو کیا , اپنا نام خلیل الرحمن سے ہٹاکر ڈیوڈ آرائل رکھ لیا آئی ڈی کارڈ میں بھی یہی نام رکھ دیا , اور باقاعدہ طور پر یہودیت کو پسند کرنے لگا .
کھلم کھلا اسرائیل کے لیے پھر سے مہم چلانا شروع کیا, جس کے بعد پاکستان نے ان کا پاسپورٹ ضبط کیا.

واضح رہے اس کی فیملی نے باقاعدہ طور پر ان کے کاموں سے اعلان لاتعلق کا اظہار کیا ہے, ان کو سمجھایا بھی ہے تاہم پیسوں کی لالچ میں یہ ایمان کو خیر آباد کہ گیا ہے...
جس کے بعد اب یہ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کئیے بیٹھا ہے .

21/02/2020
Photos from Teachers Welfare Group -kpk Bannu's post 20/02/2020
Photos from Teachers Welfare Group -kpk Bannu's post 19/02/2020

ہم محمد شفیق خان کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ بہترین اخلاق اور اچھے رویے کے ساتھ کھلاڑیوں کے حقوق کا خیال رکھیں گے ۔اور کھلاڑیوں کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کریں گے ۔
عبدالحفیظ قریشی صدر ہینڈ بال ایسوسی ایشن بنوں

19/02/2020

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے مدت ملازمت کا فیصلہ سنا دیا
پشاور:صوبائی حکومت کی جانب سے مدت ملازمت ساٹھ سال سے 63سال کرنے کے کیس کا فیصلہ
پشاور:صوبائی حکومت کا 63 سالہ عمر کرنیکا فیصلہ معطل ، ساٹھ کرنے کے احکامات جاری
پشاور:چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی سربراہی میں قائم بنچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا

15/02/2020

BREAKING NEWS

15/02/2020

محترم اساتذہ کرام
السلام علیکم

آج 13فروری کو کنونس الائونس کٹوتی کے خلاف تنظیم اساتذہ کی طرف سےسروس ٹریبیونل میں دائر کردہ کیس میں
1200 ٹیچرز کے حق میں فیصلہ ہوا۔
باقی 1800 سے زائد کیسز کا فیصلہ 26 مارچ 2020 کو ہو گا۔ ان شاء اللہ
عدالت ،جج صاحبان اور وکلاء کے مثبت کردار کو ہم سراہتے ہیں لیکن کنونس الاؤنس کے حوالے سے ہزاروں اساتذہ کا کیس سروس ٹریبیونل میں ہے۔ فیڈرل سروس ٹریبیونل پہلے ہی تمام فیڈرل ملازمین کے حق میں کنونس الاؤنس کا فیصلہ دے چکی ہے۔
اس لئے بہتر یہ ہوگا کہ انفرادی کی بجائے 26 مارچ کو صوبہ بھر کے تمام اساتذہ کے حق میں فیصلہ دے کر مستقل طور پر اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ تاکہ اساتذہ یکسوئی کے ساتھ تعلیمی عمل کو جاری رکھ سکے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


BANNU
Bannu