National school of ideal education Daud Shah branch
In our school there is no compromise on education.
23/09/2025
After decoration
23/09/2025
22/01/2024
# ۔
#تعارف
نام محمد حفیظ، ابوالاثر کنیت، جبکہ حفیظؔ تخلص تھا۔
14؍جنوری 1900ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ مروجہ دینی تعلیم کے بعد اسکول میں داخل ہوئے۔ حفیظ کو بچپن ہی سے شعروسخن سے دلچسپی تھی۔ مولانا غلام قادر گرامی جوان کے ہم وطن تھے، ان کے سامنے زانوے تلمذ تہہ کیا۔کسب معاش کے لیے عطر فروشی، کلاہ سازی، خیاطی، فوج کی ٹھیکیداری، خطوط نویسی ، مزدوری، سنگر سیونگ مشین کمپنی کی مینیجری سب کچھ کرڈالا۔ 1921ء میں سنگر کمپنی کی ملازمت چھوڑ دی اور وطن واپس آگئے۔ وہاں سے اردو زبان میں ایک ماہانہ رسالہ ’’اعجاز‘‘ جاری کیا جو پانچ ماہ بعد بند ہوگیا۔ 1922ء میں لاہور آئے۔ان کا شروع سے اس وقت تک شعروادب اوڑھنا بچھونا تھا۔ رسالہ ’’شباب‘‘ میں ملازمت کرلی۔اس کے بعد ’’نونہال‘ اور ’ہزار داستان‘ کی ادارت ان کے سپرد ہوئی۔ پھر ’پھول‘ اور ’تہذیبِ نسواں‘ سے منسلک رہے۔ کچھ عرصہ ریاست خیرپور کے درباری شاعر رہے۔ نظم ’’رقاصہ‘‘ وہیں کی یادگار ہے۔ ’’قومی ترانہ‘‘ کے خالق کی حیثیت سے حفیظ کو بہت شہر ت ملی۔
21؍دسمبر 1982ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
#تصانیف
’نغمۂ زار‘، ’سوز وساز‘، ’تلخابۂ شیریں‘، ’چراغِ سحر‘۔ ’’شاہنامہ اسلام‘‘ (چار جلدوں میں)۔ ’شاہنامہ اسلام‘ سے ان کی شہرت میں بہت اضافہ ہوا۔ انھوں نے افسانے بھی لکھے۔ بچوں کے لیے گیت اور نظمیں بھی لکھیں۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:356
#اردولیکچرار #21دسمبر #شعروادب
Admission open from play group to 5th contact no 03339730844
12/04/2023
Admission open for session 2023_24
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Piran Daud Shah Bannu
Bannu