15/05/2026
ذمہ داری صرف اسکول کی نہیں، والدین کی بھی ہے
دو بچے، دو مختلف کہانیاں… اور ان کہانیوں کے پیچھے والدین کے مختلف رویے۔
اسکول میں ٹیچرز کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ بچوں کو ڈسپلن سکھائیں، صفائی کا احساس دیں، اچھی باتیں سکھائیں اور بہترین تعلیم فراہم کریں۔ لیکن کچھ ذمہ داریاں والدین کی بھی ہوتی ہیں۔
بچوں کو صاف ستھرا یونیفارم پہنا کر، مکمل تیاری اور ضروری چیزوں کے ساتھ اسکول بھیجنا والدین کی ذمہ داری ہے۔ بار بار بچوں کو صفائی اور یونیفارم کے حوالے سے ہدایات دی جاتی ہیں، اور ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ پورا اسکول صاف ستھری یونیفارم میں نظر آئے۔ مگر بعض اوقات بچوں کے پاس یونیفارم موجود ہونے کے باوجود وہ کہتے ہیں:
“یونیفارم دھلی نہیں تھی”
“امی نے کہا گھر کے کپڑے پہن کر چلے جاؤ”
سوچنے کی بات یہ ہے کہ بطور والدین ہم اپنی ذمہ داری کس حد تک ادا کر رہے ہیں؟
کیا یہ ہمارا حق اور والدین کافرض نہیں کہ بچوں کو ایک بااعتماد، باوقار اور مکمل تیاری کے ساتھ اسکول بھیجیں؟ تاکہ وہ خود کو کسی سے کم محسوس نہ کریں اور اعتماد کے ساتھ اپنی کلاس میں بیٹھ سکیں۔
تھوڑا سا احساسِ ذمہ داری…
اپنے حصے کا کام بھی پوری دیانت داری سے نبھائیں، کیونکہ بچے کی شخصیت گھر اور اسکول دونوں کی مشترکہ محنت سے بنتی ہے۔
آپ کے خیال میں بچوں کی بہترین تربیت اور اعتماد بنانے میں والدین کا کردار کتنا اہم ہے؟ا