09/05/2026
> *ڈبل شفٹ سکول اساتذہ کی دل سوز مشکلات*
السلام علیکم
ڈبل شفٹ یا سیکنڈ شفٹ سکول پروگرام 2021 کا صوبائی گورنمنٹ کا ایک عظیم الشان کارنامہ ہے تعلیم کے میدان میں اس پروگرام کے تحت تعلیم کی روشنی دور دراز علاقوں تک پہنچی ڈی ایس ایس اساتذہ نے اپنی جان توڑ جدوجہد اور دلی لگن سے اس پروگرام کو کامیاب کیا
اس پروگرام نے بہت ہی قلیل مدت میں کامیابی کے نمایاں کارنامے انجام دیئے تعلیم کے میدان میں اس پروگرام کی بدولت علم عام ہوگیا اور ہر اُس بچے بچی نے تعلیم کو حاصل کیا جو ان کے لیے آدھا ادھورا خواب بن کر رہ گیا تھا یہ پروگرام 2021 میں شروع ہوا جو 10 ہزار خاندانوں کے رزق کا ذریعہ بنا اور 2021 سے یہ پروگرام اپنی کامیابی کے منازل طے کر رہا ہے اور الحمدللّٰه آج اس نے اپنے انتہائی قلیل عرصے میں اس کی کامیابی کے قصے زبان زد عام ہو گئے ہیں لیکن اس کے برعکس 2021 ڈبل شفٹ یا سیکنڈ شفٹ سکول اساتذہ کو فکس تنخواہوں پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے آج 2026 میں بھی ڈی ایس ایس اساتذہ 2021 کے پالیسی کے مطابق ان کو تنخواہیں مل رہی ہیں جس میں پرائمری سکول 22 ہزار مڈل 25 ہزار ہائی اسکول 28 ہزار اور ہائر سیکنڈری سکول 30 ہزار اور تنخواہ ہر چھ ماہ بعد ایک یا دو ماہ کی مل جاتی ہیں نہ ہی ڈی ایس ایس اساتذہ کا کوئی رمضان ہے نہ ہی کوئی عیدیں ہیں نہ بیماریاں ہیں نہ غمی خوشی ہے ہم بارہا سابق وزرائے تعلیم اور موجودہ وزرائے تعلیم اور صوبائی حکومت کے ہر وزیر مشیر ایم پی ایم این اے کے پاس جا کر اپنی ایریا رگڑ رگڑ کر اپنی دہائی و بدحالی کے قصے سنائے ہیں ہمیشہ کی طرح ہم کو زبانی کلامی خوش کر دیا جاتا ہے 10 ہزار خاندانوں کے رزق کا ذریعہ بنا یہ پروگرام لیکن اس میں ہمیں نہ ہی ہماری نوکری محفوظ ہے نہ ہی ہمیں وقت پہ تنخواہیں ملتی ہیں نہ ہی ذاتی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے تنخواہیں ملتی ہیں ہم کیا کریں کس کے پاس جائیں اپنی روداد اپنا دکھڑا کس کو سنائے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ان تمام مسائل کا حل *(ڈی ایس ایس اساتذہ کی مستقلی ہے)* ہماری دست بستہ اور تہہ دل سے گزارش ہے حکامِ بالا سے
ہمارے مسائل کو کب حل کیا جائے گا؟ آپ لوگ جھوٹ بولیں گے تو ہمارا کیا ہوگا ہمارے مستقبل کا کیا ہوگا ان تمام مسائل کا حل ہما ہماری مستقل ہی ہے ہمیں مستقل کیا جائے
شکریہ
Government of Khyber Pakhtunkhwa
KP Elementary & Secondary Education Department
Khyber Pakhtunkhwa Human Capital Investment Project-KPHCIP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa