26/04/2026
الوداع الوداع کلاس دھم الوداع
گورنمنٹ ہائی اسکول پلدراں منڈی سیکنڈ شفٹ کی ایک اور کلاس جس سے 2024 میں اپنی تعلیم و تربیت کے گورنمنٹ ہائی اسکول پلدراں منڈی سیکنڈ شفٹ کو منتخب کیا۔ 25 اپریل 2026 کو آخری پرچہ دے کر الوداع ہوگئ ۔
ان دو سالوں میں ہیڈ ماسٹر (ر) حبیب الرحمن صاحب, موجودہ ہیڈ ماسٹر راجہ سجاد احمد صاحب کی نگرانی میں استاتذہ اکرام نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ کردار سازی ، بہتر مستقبل کی طرف رہنمائی کی گئی۔
ادارہ ہذا امید کرتا ہے یہ بچے و بچیاں انشاء اللہ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
🫂 👋 Good Bye Class 10th
Best wishes
21/04/2026
الطاف حسین صاحب اور عبد الباسط صاحب کو پروموشن ملنے اور گورنمنٹ پرائمری سکول منڈی میں حاضری کرنے پرگورنمنٹ ہائی اسکول پلدراں منڈی سیکنڈ شفٹ کی طرف سے مالا ڈالی گئی۔ اس موقع پر ہیڈ ٹیچر شفیق الرحمن صاحب بھی موجود 🎁۔
Altaf Hussain 🥀🥀
Abdul Basit Thakar 🥀🥀
19/04/2026
گورنمنٹ ہائی اسکول پلدراں منڈی سیکنڈ شفٹ بالاکوٹ کے ہیڈ ماسٹر صاحب و جملہ سٹاف کی طرف سے عبد الباسط صاحب اور الطاف حسین صاحب کو پروموشن پی ایس ٹی سے ایس پی ایس ٹی 14 کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور ادارہ دعا گو ہے اللّٰہ پاک مزید ترقی عطا فرمائے ۔امین
Abdul Basit Thakar
Altaf Hussain
01/01/2026
Star ⭐ Student
GHS Paludran Mandi DSS Balakot
02/12/2025
گورنمنٹ ھائی سکول پلدراں منڈی سیکنڈ شفٹ بالاکوٹ میں پہلے سپورٹس گالا 2025 کا انعقاد کیا گیا جس طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا ۔
آخری روز فائنل منڈی سوپر کنگ اور منڈی واریر کے درمیان کھیلا گیا جس میں منڈی واریر نے منڈی سوپر کنگ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ منڈی واریئرز کے کپتان #فہد مصطفی تھے جب کہ منڈی سپر کنگ کے کپتان #زید صابر تھے
سپورٹس گالہ کے اختتام پر رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں اچھی پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ہیڈ ماسٹر گونمنٹ ھائی سکول پلدراں منڈی سیکنڈ شفٹ مہمان خصوصی تھے ۔
Winner 🏆 🏅🏅
Boys Side : Mandi Warrior
Girls Side: Fatima House
Runner: 🏅🏅
Boys Side: Mandi Super king
Girls Side : Sir Syed House
31/08/2025
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہم اپنے پیارے طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ نے چھٹیوں کا وقت خوشی، آرام اور سیکھنے میں گزارا ہوگا۔
تمام والدین و سرپرستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
اساتذہ اور طلباء کی باقاعدہ حاضری کی تاریخ: یکم ستمبر 2025 (بروز پیر)
براہِ کرم اپنے بچوں کو مقررہ تاریخ پر اسکول بھیجنے کا اہتمام کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ باقاعدگی سے شروع کیا جا سکے۔
آپ کا تعاون ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔
والسلام
ہیڈ ماسٹر