11/09/2024
Government Primary School Darra Balakot
Primary School
11/09/2024
09/09/2024
ماسٹر عبدالرحمان صاحب محکمہ تعلیم میں چالیس سال خدمات انجام دینے کے بعد آج 9 ستمبر کو ریٹائر ہو گئے۔
انکے اعزاز میں سکول کے سٹاف کی جانب سے مختصر، پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ہیڈ ٹیچر عبدالرؤف صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عبدالرحمٰن صاحب کو انکی تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
ماسٹر عبدالرحمان صاحب شوہال درہ سے تعلق رکھتے ہیں اور آج سکول ہذا گورنمنٹ پرائمری سکول درہ بالاکوٹ میں فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے ریٹائر ہوئے ۔ آپ نے اپنی تدریسی خدمات کا اغاز 3 جون 1984 گورنمنٹ مڈل سکول بدل گرام منور سے کیا۔وہ ایک فرض شناس استاد ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے پیشے سے بڑی محبت کرنے والے انسان ہیں۔ آپ کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جو کہ اپنے استاد عبدالرحمان صاحب سے انکی نیک نیتی اور اخلاص کی وجہ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ آپ مورخہ 9 ستمبر 2024 کو محکمہ تعلیم میں چالیس سال خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔اللہ تعالیٰ انہیں بہتر صلہ عطا فرمائے اور انکی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔
21/02/2024
09/11/2023
الحمدللہ
گورنمنٹ پرائمری سکول درہ شوہال کے طالبعلم لقمان حسین نے کلسٹر کے بعد یوسی مقابلوں میں بھی تلاوت کلام پاک میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور سرکل کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
07/11/2023
یونین کونسل بالاکوٹ کے کلسٹر شوھال نجف خان کے سالانہ کڈز گرومنگ کمپیٹیشن میں گورنمنٹ پرائمری سکول درہ بالاکوٹ نے متعدد مقابلوں میں پوزیشنیں حاصل کی اور اپنی روایت کو برقرار رکھا۔
تلاوت کلام پاک میں سکول ہذا کے طالبعلم لقمان حسین جماعت پنجم نے پہلی پوزیشن حاصل جبکہ نعت رسول مقبول صلٰی اللہ علیہ وسلم میں مزمل زبیر جماعت پنجم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح اردو خوشخطی میں طالبہ صدف بی بی جماعت پنجم نے پہلی اور انگریزی خوشخطی میں جماعت چہارم کی سیرت فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جماعت سوم کی طالبہ اُمِ حبیبہ نے انگریزی تقریر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جماعت پنجم کے طلباء معاذ علی، سعد اور مزمل زبیر نے لوک گیت (ماہییوں) میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح جماعت چہارم کی طالبہ فضہ،آمنہ اور جماعت سوم کی ام حبیبہ نے ملی نغمہ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔
اس تقریب میں ASDEO سرکل بالاکوٹ سجاد احمد خان صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تمام بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور پوزیشن ہولڈر طلباء اور انکے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
05/10/2023
5th October. Happy teachers day
Salute you all the teachers.
30/09/2023
ماہانہ بزم ادب ماہ ستمبر 2023
گورنمنٹ پرائمری سکول درہ بالاکوٹ
جی پی ایس درہ بالاکوٹ میں ماہانہ بزم ادب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اساتذہ اکرام اور بچوں سے داد وصول کی۔
ماہانہ بزم ادب کا انعقاد بچوں کو پر اعتماد بنانے اور انکی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا ذریعہ ہے۔ بچے حمد، نظمیں، نعتیں، تقریر اور مختلف چیزوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو سامنے لاتے ہیں۔
11/04/2023
آئیے مل کر ہم سب سکول داخلہ مہم 2023 کو کامیاب بنائیں۔ ہمارے معاشرے میں بسنے والے تمام بچوں کی مفت اور معیاری تعلیم تک رسائی ممکن بنائیں۔ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے آس پاس کوئی بچہ تعلیم جیسی نعمت سے محروم نہ رہ جائے۔
07/04/2023
"سکول داخلہ مہم 2023" کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔ آپ سب والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو آج ہی سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔ صوبہ بھر کی سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی رہنماؤں، علمائے کرام اور محکمہ تعلیم سے وابستہ انتظامی افسران، اساتذہ اور اسٹاف سے گزارش ہے کہ وہ اس داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہ جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Balakot
Opening Hours
| Monday | 07:30 - 14:00 |
| Tuesday | 07:30 - 14:00 |
| Wednesday | 07:30 - 14:00 |
| Thursday | 07:30 - 14:00 |
| Friday | 07:30 - 12:00 |
| Saturday | 07:30 - 14:00 |