Required experienced and qualified teacher for the subject of G.Science for section primary to middle..
Further details contact on +923011282730,
The Oxford Islamic school & Superior College Balakot
Educated society
03/05/2021
Every child deserves an equal chance to shine bright ...
01/05/2021
*اچھااُستاد*
’’استاد وہ نہیں جو کتاب پڑھائے، اصل استاد تو وہ ہےجس کی بات دلوں کو چھوجائے!‘‘
استاد کی تعریف
استاد ایک موٹیویٹر ہوتا ہے۔ استاد کیلئے صرف پڑھا دینا، بتا دینا کافی نہیں ہے۔ عمل کیلئے اکسانا، قوتِ ارادی پیدا کرنا، عزم پیدا کرنا، انرجی پیدا کرنا۔۔۔ استاد کا کام ہے۔ پچھلے سو سال کے اندر صر ف انہی ملکوں نے ترقی کی ہے جہاں پڑھانے کا لائسنس ہے۔ وہاں پر اسلحے کا لائسنس آسانی سے مل جاتا ہے، مگر پڑھانے کا اجازت نامہ مشکل سے ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلحے سے صر ف اتنے لوگ مرسکتے ہیں جتنی گولیاں اس میں ہوتی ہیں، جبکہ ایک استاد میں لامحدود گولیاں ہوتی ہیں۔ اس میں اتنا بارود ہوتا ہے کہ یاتو وہ پوری نسل کو اُڑا کر رکھ دیتا ہے یا بنا دیتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اسے پڑھانے کا لائسنس دیا جاتا ہے جس میں پانچ خصوصیات ہوں:
-1 متعلقہ مضمون پر مکمل مہارت
پہلی خصوصیت یہ کہ استاد کو اپنے مضمون پر مکمل مہارت ہو۔ مضمون پر مہارت کا مطلب ہے، اپنے مضمون کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کرنا۔
-2 بات چیت/ابلاغ کی صلاحیت
دوسری خصوصیت یہ ہے کہ استاد میں بات چیت /ابلاغ کی صلاحیت ہو۔ ابلاغ کی صلاحیت کا مطلب ہے کہ استاد اپنی بات اپنے شاگردوں کو سمجھا سکے۔ اگر وہ اسٹوڈنٹ کی سطح پر آکر نہیں سمجھا سکتا تو وہ جتنا بڑا استاد کیوں نہ ہو، اس کا مطلب ہے کہ اس میں بات چیت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
-3 سماجی ذہانت/ملنساری
تیسری خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سماجی ذہانت پائی جائے، یعنی اس میں ملنساری کی صلاحیت ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ استاد کو انسانوں کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے۔ اگر وہ ملنسار ہی نہیں ہوگا تو کیسے کام کرے گا۔
4 موٹیویشن
چوتھی خصوصیت یہ ہے کہ اگر استاد میں موٹیویشن نہیں ہے، جذبہ نہیں ہے تو وہ استاد نہیںہے۔ حضرت علی بن عثمان الحجویریؒ اپنی کتاب ’’کشف المحجوب‘‘ میں فرماتے ہیں، ’’برتن سے وہی نکلے گا جو اِس میں ڈالا گیا ہے۔‘‘ اگر استاد کے پاس موٹیویشن نہیں ہے تو وہ موٹیویشن دے بھی نہیں سکتا۔ یہ پڑھانے والی چیز نہیں ہے۔ یہ دینے والی چیز ہے۔ موٹیویٹر کو لائسنس ملتاہے۔
5 سیکھنے کا شوق
پانچویں خصوصیت استاد کیلئے یہ ہے کہ اس میں سیکھنے کا شوق ہو۔ جو خود پیاسا ہووہ دوسرے کو پیاسا بناسکتا ہے۔ جس کو خود ہی پیاس کا ادراک نہ ہو، وہ دوسروں کو کیا خاک شعور دے گا۔
18/04/2021
Our mission is to educate and prepare children for their bright future through character building and leadership development.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Balakot