03/10/2020
یقین،مثل خلیل آتش نشینی!
یقیں اللہ مستی، خود گزینی!
سن اے تہذیب حاضر کے گرفتار
غلامی سے بدتر ہے بے یقینی!
عرب کے سوزمیں سازعجم ہے
حرم کا راز توحید امم ہے
تہی وحدت سے ہے اندیشئہ غرب
کہ تہذیب فرنگی بے حرم ہے
محبت کا جنوں باقی نہیں ہے
مسلمانوں میں خوں باقی نہیں ہے
صفیں کج ، دل پریشاں،سجدہ بے ذوق
کہ جذب اندروں باقی نہیں ہے
@