30/04/2026
اہم اطلاع برائے عام تعطیل
یومِ مزدور (Labour Day) کے موقع پر
خیبر ماڈل ہائی سکول، ضلع باجوڑ میں کل بروز جمعہ ، یکم مئی 2026 کو عام تعطیل ہوگی۔
👨🏭 یہ دن اُن محنت کش افراد کے نام ہے جو اپنی انتھک محنت سے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس دن کی اہمیت اور محنت کی عظمت سے ضرور آگاہ کریں تاکہ اُن میں محنت، عزتِ نفس اور ذمہ داری کا شعور پیدا ہو۔
ائیں ہم سب مل کر محنت کرنے والوں کی قدر کریں اور ان کے کردار کو سراہیں۔
نیک تمناؤں کے ساتھ۔
📌 پرنسپل / اسکول انتظامیہ
خیبر ماڈل ہائی سکول، ضلع باجوڑ