08/01/2026
شونڈے وچیچی او غلے شان روان شی
د مئین سڑی بس دھعہ بدمعاشی وی
#مینه #جان #زڑہ #ناکام #عشق
زوالوجسٹ
08/01/2026
شونڈے وچیچی او غلے شان روان شی
د مئین سڑی بس دھعہ بدمعاشی وی
#مینه #جان #زڑہ #ناکام #عشق
02/11/2025
*✍️ ناکامی کا خوف۔۔۔۔۔!*
*ایک بزنس مین نے ایک بار جنوبی افریقہ سے ایک بہت بڑا ہیرا خریدا*
— جو تقریباً انڈے کی زردی کے برابر تھا۔ مگر اُس کی مایوسی کے لیے، اُس ہیرے کے اندر ایک دراڑ تھی۔ وہ ایک ماہر جیولر کے پاس گیا تاکہ کوئی مشورہ لے سکے۔ جیولر نے غور سے ہیرے کو دیکھا اور کہا:"اس ہیرے کو دو مکمل خوبصورت جواہرات میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، جن کی قیمت اصل ہیرے سے بھی زیادہ ہوگی۔ لیکن اگر ایک ضرب بھی غلط پڑی — تو یہ ٹکڑوں میں بکھر جائے گا، اور بیکار ہو جائے گا۔ میں یہ رسک نہیں لوں گا۔" بزنس مین دنیا بھر کے مختلف جیولرز کے پاس گیا۔ سب نے ایک ہی جواب دیا — "بہت خطرناک ہے۔"
آخرکار کسی نے اُسے ایمسٹرڈیم کے ایک بوڑھے کاریگر کے بارے میں بتایا جسے "سنہری ہاتھوں والا" کہا جاتا تھا۔
وہ فوراً وہاں پہنچ گیا۔ بوڑھے جیولر نے ہیرے کو اپنے عدسے سے بغور دیکھا اور پھر وارننگ دی —"خطرہ بہت زیادہ ہے۔" بزنس مین نے اُسے ٹوکا:"یہ جملہ میں پہلے بھی سن چکا ہوں۔
میں تیار ہوں — بس کر دو۔"جیولر نے مسکرا کر سر ہلایا، قیمت طے کی، اور اپنے قریب کام کرتے ایک نوآموز لڑکے کی طرف متوجہ ہوا۔ لڑکے نے ہیرے کو اپنی ہتھیلی پر رکھا، ایک ہی وار کیا — صاف، درست، مکمل۔ ہیرا دو بے عیب جواہرات میں تقسیم ہو گیا۔ بغیر اوپر دیکھے، اُس نے دونوں پتھر استاد کے حوالے کر دیے۔
حیران بزنس مین نے پوچھا:
"یہ تمہارے ساتھ کب سے کام کر رہا ہے؟"
بوڑھا جیولر مسکرایا:
"یہ اُس کا تیسرا دن ہے۔
یہ ابھی ہیرے کی اصل قیمت نہیں جانتا —
اسی لیے اُس کا ہاتھ نہیں کانپا۔"
✨ سبق:
کبھی کبھی ہم جس چیز کو کھونے سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں،
اُسی کے بارے میں درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں۔ زندگی کے چیلنجز کو ہلکا سمجھو — تمہارا ہاتھ خود بخود مضبوط ہو جائے گا۔
*اس تحریر کو اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی شیئر کریں ممکن ہے اس سے اُن کو ہدایت مل جائے* 🤍
02/11/2025
نہرو کپ 1989 کا فائنل یکم نومبر کو کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا، جو چھ ملکی ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن مقابلہ تھا۔
اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ بالکل ورلڈ کپ کی طرح تھا کیونکہ اس میں دنیا کی تمام انٹرنیشنل ٹیموں نے حصہ لیا تھا
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے، جن میں ڈیسمنڈ ہینز کی شاندار سنچری (107)، فل سمنز کے 40، رچی رچرڈسن کے 27 اور ویو رچرڈز کے 21 رنز شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان عمران خان نے 9 اوورز میں 47 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کے بعد درمیانی اوورز میں سنبھل کر بیٹنگ کی، رمیز راجہ نے 35، اعجاز احمد نے 56 اور سلیم ملک نے 71 رنز بنائے، جبکہ کپتان عمران خان نے ناقابلِ شکست 55 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو آخری اوور میں 277 رنز کے ساتھ 4 وکٹوں سے یادگار فتح دلائی۔ عمران خان کی آل راؤنڈ کارکردگی (3/47 اور 55*) نے نہ صرف میچ بلکہ ٹورنامنٹ کا رخ موڑ دیا، جس پر انہیں مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ یہ جیت پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک تاریخی اور سنہری باب کے طور پر یاد رکھی جاتی ہے۔
01/11/2025
ایک صاحب تھے جو شادی کی تلاش میں کہیں لمبے نکل گئے اور شادی کی عمر نکل گئی۔ آخر ایک جوان لڑکی پسند آ گئی تو رشتہ بھیج دیا۔جوان لڑکی نے دو شرطیں رکھیں اور شادی پر تیار ہوگئی۔
پہلی یہ کہ ہمیشہ جوانوں میں بیٹھو گے۔ دوسرے یہ کہ ہمیشہ دیوار پھلانگ کے گھر آیا کرو گے۔ شادی ہوگئی۔ بابا جی جوانوں میں ہی بیٹھتے اور گپیں لگاتے۔ جوان ظاہر ہے صرف لڑکیوں کی اور پیار محبت کی ہی باتیں کرتے ہیں۔
منڈیوں کے بھاؤ سے انھیں دلچسپی نہیں اور نہ وہ دیوارِ چین لگیایسے موضوعات سے کچھ لینا دینا۔ باباجی کا موڈ ہر وقت رومینٹک رہتا۔ گھر جاتے تو ایک جھٹکے سے دیوار پھلانگ کر گھر میں کود جاتے۔ آخر ایک دن بابا جی کے پرانے جاننے والے مل گئے۔
وہ انھیں گلے شکوے کر کے اور گھیر گھار کے اپنی پنڈال چوکڑی میں لے گئے۔ اب وہاں کیا باتیں ہونا تھیں۔ یار گھٹنوں کے درد سے مر گیا ہوں۔ بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں۔
یار میرا تو وضو ہی نہیں رہتا۔ میری تو بھائی جان ریڑھ کی ہڈی کا مہرہ کھل گیا ہے۔ ڈاکٹر کہتا ہے جھٹکہ نہ لگے۔ یار مجھے تو نظر ہی کچھ نہیں آتا۔ کل پانی کے بجائے مٹی کا تیل پی گیا تھا۔
ڈرپ لگی ہے تو جان بچی ہے۔ بابا جی جوں جوں ان کی باتیں سنتے گئے توں توں ان کا مورال زمین پر لگتا گیا۔ جب ٹھیک پاتال میں پہنچا تو مجلس برخاست ہوگئی اور بابا جی گھسٹتے پاؤں کے ساتھ گھر کو روانہ ہوگئے۔ گھر پہنچ کر دیوار کو دیکھا تو گھر کی دیوار کے بجائے وہ دیوارِ چین لگی۔
ہمت نہ پڑی دیوار کودنے کی کہ کہیں بابے پھجے کی طرح چُک نہ نکل آئے۔ آخر ماڈل تو دونوں کا ایک ہی تھا۔ بابا جی نے کنڈی کھٹکھٹائی۔ کھٹ کھٹ کھٹ کھٹ۔ اندر سے بیوی بولی: اسی لیے بولا تھا جوانوں میں بیٹھا کر۔ لگتا ہے آج بڈھوں کی مجلس اٹینڈ کر لی ہے اسی لیے ہمت جواب دے گئی ہے۔
نتیجہ: انسان بوڑھا نہیں ہوتا مجلس اسے بوڑھا کر دیتی ہے۔ ماہرین نفسیات لکھتے ہیں کہ معلم اسی لیے جلد بوڑھے نہیں ہوتے کہ وہ بچوں کی مجلس میں رہتے ہیں۔ یوں وہ ماحول ان پر ٹائم اینڈ سپیس کے اثرات کو نیوٹرل کر دیتا ہے۔
01/11/2025
بھیڑیوں کا جلوس آزادی کا فریب
ایک دن جنگل میں ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا۔
بھیڑیوں نے جلوس نکالا، بینرز اٹھائے، نعرے لگائے:
**"بکریوں کو آزادی دو!"**
**"ان کے حقوق دبائے جا رہے ہیں!"**
"انہیں گھروں میں قید کر رکھا گیا ہے!"
یہ نعرے سن کر ایک جوان بکری نے جوش سے دوسری بکریوں کو پکارا:
“سنو بہنو! ہمارے حق میں بھی تو بات ہو رہی ہے۔ چلو ہم بھی نکلتے ہیں، اپنے حقوق کی آواز بلند کرتے ہیں!”
قریب ہی ایک **بوڑھی بکری** سب کچھ خاموشی سے سن رہی تھی۔
نرمی مگر گہرائی سے بولی:
“بیٹی، ہوش کے ناخن لو… یہ بھیڑیے ہمارے خیر خواہ نہیں۔ ان کی زبان میں چینی ہے، مگر دل میں زہر۔ یہ تمہیں آزاد نہیں کرنا چاہتے، تمہیں ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔”
مگر نوجوان بکریاں ہنس پڑیں۔
“اماں، آپ کا زمانہ اور تھا۔ یہ نیا دور ہے، اب کوئی کسی کے حقوق نہیں چھین سکتا۔ دیکھیں تو، یہ بھیڑیے کتنے سمجھدار اور مہربان ہیں۔”
بوڑھی بکری نے آخری بار سمجھایا:
“یاد رکھنا، قید کبھی کبھی حفاظت ہوتی ہے، اور آزادی کبھی کبھی موت۔”
لیکن اس کی بات پر کسی نے کان نہ دھرے۔
نوجوان بکریاں آزادی کے نعرے لگانے لگیں، بھوک ہڑتال کی، اور شور مچایا۔
ریوڑ کا مالک مجبور ہوا — اس نے باڑ کا دروازہ کھول دیا۔
بکریاں خوشی سے اچھلتی کودتی باہر نکلیں۔
ان کی آنکھوں میں خواب تھے، دل میں امید۔
“دیکھو، ہمیں آزادی مل گئی! اب ہم اپنی زندگی جییں گے!”
مگر خوشی چند لمحوں کی مہمان تھی۔
ابھی وہ کھلے میدان میں پہنچی ہی تھیں کہبھیڑیے گھات لگائے بیٹھے تھے۔
اچانک وہ جھپٹے — اور چند لمحوں میں وہ ساری بکریاں چیخوں کے شور میں خاموش ہوگئیں۔
بوڑھی بکری دور سے دیکھتی رہی، آنکھوں میں آنسو اور دل میں درد لیے۔
آہستہ سے بولی:
“میں نے کہا تھا نا، آزادی کے نعروں کے پیچھے اگر نیت بھیڑیوں کی ہو… تو انجام ہمیشہ خون ہوتا ہے۔”
💭 اخلاقی سبق:
آج بھی معاشرے میں ایسے کئی “بھیڑیے” ہیں جو عورتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں،
مگر حقیقت میں انہیں عورت کے نہیں، عورت تک پہنچنے کے حق کی فکر ہوتی ہے۔
وہ آزادی کے نام پر فریب بیچتے ہیں، اور معصوم ذہن ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
آزادی اچھی ہے، مگر عقل کے ساتھ۔
ورنہ یہ وہ روشنی ہے جو آنکھوں کو چندھیا کر اندھیرا دکھاتی ہے۔
24/10/2025
“You say you love rain, but you use an umbrella to walk under it... So that's why I'm scared when you say you love me.” – Bob Marley
Marley poetically reveals the fear of conditional love. People claim affection but avoid discomfort. True love doesn’t hide from storms—it stays, vulnerable and honest, even when skies darken.
24/10/2025
Some men have a rare condition called polyorchidism, where they are born with more than two testicles.
23/10/2025
لڑکیوں کے لیے 2025 کا سب سے مہنگا ترین تحفہ جو ان کے والدین کو دیوالیہ کر سکتا ہے 💎🎁👠💅
چې خپل کلي پخپله په جاسوس خرابوي
هلاک دې شي چې څوک د قام ناموس خرابوي
یو څو منه غنم به د خدای وخوري بیا به مړ شي
جاهل دے چې په دې سړي کارتوس خرابوي
خو ستاسو دې کارونو ته په هوش کې کتے نه شم
خبر یم له سیګرټه چې پړپوس خرابوي
پیالۍ ګوتو ته واچوي ترموس ورسره راوړي
په مونږه ملنګانو څوک پتنوس خرابوي
دا تور شانتې سړے خو دې الله ایسته ورنال کي
کابل خرابوي کله قندوس خرابوي
خبر دي عندلیبه د پښتون له تیر تاریخه
په مونږه باندې ځان هسې دووس خرابوي
جیسے بیگانے سے ملتے ہو ویسے ہی سہی
آؤ دو چار گھڑی میرے مقابل بیٹھو 🖤
کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا کہ لائف بوائے صابن یا شیمپو Life Boy نہیں بلکہ Lifebuoy ہے ۔۔۔
" لائف بوائے " سے مراد polyethylene سے بنا ایک پانی پر تیر پانے والا گول سانچہ ہے جسے سمندر,دریا میں ڈوب رہے کسی شخص کی جانب پھینکا جاتا ہے اور وہ اس دائرے کو تھام کر ڈوبنے سے بچ سکتا ہے ۔۔
لائف بوائے کا مطلب ہے " زندگی بچانے والا ہالہ ".
تو اس صابن کو لائف بوائے کیوں کہا جاتا ہے ۔۔۔؟؟
1890 کی دہائی میں صحت صفائی ایک بہت اہم مسٌلہ تھا اور لوگ جراثیم سے پھیلنے والی بیماریوں کا شکار ہو کر بڑی تعداد میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے چنانچہ جب ولیم میور اور جیمز لیور نے یہ صابن ایجاد کیا اور ایک ہاتھ دھلوائی مہم شروع کی تو اس مہم کو لائف بوائے یعنی زندگی بچانے والی مہم قرار دیا ۔۔۔ اس طرح یہ نام مستقل مروج ہوگیا ۔