29/03/2024
..نائی نےاپنی دکان پرلکھوایا "
ھم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🙄
لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا....
"آپکے دِماغ کی بتی بھلے ھی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"😂
چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا......
"میں بھلے ھی عام ھوں مگر چائے ٹائٹ بناتا ھوں"۔😂
ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا......
"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😂
الیکٹرونکس دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا...
"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ھے تو یہاں سے لے جائیں۔"😂
گول گپے،چاٹ کے ٹھیلے پر ایک سلوگن لکھا تھا.....
"گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ھو نہ ھو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"😂
پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا....
"آپ تو بس صبر کریں، پھل ھم دے دیں گے۔"😂
گھڑی کی دوکان پر تو ایک زبردست فقرہ دیکھا...
"بھاگتے ھوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاھے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😂
"ایک نجومی نے اپنے بورڈ پر سلوگن کُچھ یوں لکھوایا.......
"آیئے... صرف 100 روپیہ میں اپنی زندگی کے آنے والے ایپیسوڈ دیکھئے"۔😂