20/01/2026
📢 مڈ ٹرم امتحان کے نتائج کا اعلان 📢
Session 2025–26
الحمدللہ، سیشن 2025–26 کے مڈ ٹرم امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ تصاویر ہمارے محنتی اور کامیاب طلبہ کی عکاسی کرتی ہیں 🌟
✨ تمام طلبہ کو ان کی محنت اور کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
📚 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے
09/10/2025
Welcome students+Morning Assembly
07/10/2025
یومِ اساتذہ کے موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاول پور کے زیراہتمام ایک پُروقار تقریب گورنمنٹ مڈل سکول اسلامی مدرسہ میں منعقد ہوئی، تقریب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) بھاول پور راؤ دلشاد ، ڈپٹی ای او بہاولپور صدر ڈاکٹر توحید قمر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن یزمان ڈاکٹر شاہد چیمہ،ڈاکٹرمحمد آ صف اور دیگر آفسران نے شرکت کی ۔د
محمود الحسن لاشاری صاحب (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن بہاول پور سٹی) نے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے حقیقی معمار ہیں، جن کی محنت اور اخلاص سے تعلیمی نظام مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔
14/03/2025
Final Term SBA Session 2024-25
03/03/2025
بہاولپور تحصیل بہاولپور سٹی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول تنظیم اسلامی مدرسہ میلہ گلی میں سکول داخلہ مہم 2025 کا آغاز- تمام والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر کے بچوں کا سرکاری سکول میں داخلہ یقینی بنائیں۔ سرکاری سکول- معیاری سکول
منجانب ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاولپور سٹی
17/02/2025
آج ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر فرحان صاحب اور سی ای او بہاولپور توکل حسین صاحب نے اسکول کا دورہ کیا اور نئے داخلے کے لیے آنے والے بچوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور بیگز فراہم کیے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ڈی ای اے شکیل علوی صاحب نے بھی اسکول کا دورہ کیا۔