BISE Bahawalpur

BISE Bahawalpur Education Board Bahawalpur

از دفتر تعلقات عامہ ایجوکیشن بورڈ‘ بہاول پور مورخہ 25 ستمبر 2026ءوزیر تعلیم کی ہدایت پر مختلف سکولوں کے طلبہ میں سپورٹس ...
25/09/2026

از دفتر تعلقات عامہ
ایجوکیشن بورڈ‘ بہاول پور
مورخہ 25 ستمبر 2026ء
وزیر تعلیم کی ہدایت پر مختلف سکولوں کے طلبہ میں سپورٹس کا سامان تقسیم
بہاول پور(بورڈ نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے فوکل پرسن ٹو منسٹر ایجوکیشن ڈاکٹر عرفان عباسی اور محمد سلیمان گرواں نے مختلف سکولوں کے طلبہ میں سپورٹس کا سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر بہاول پور بورڈ کے اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر رانا نوید اختر بھی موجود تھے۔ چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل کا کہنا ہے کہ پنجا ب حکومت کے اس اقدام کا مقصد سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانا، طلبہ کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان کے اندر چھپی کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ سیکرٹری بورڈ پروفیسر عدیل مالک چیمہ نے کہا ھے کہ وزیراعلی پنجاب اور صوبائ وزیر کی ہدایات پر سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بہاول پور بورڈ اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ھوئے مختلف سپورٹس مقابلہ جات منعقد کروا رھا ھے ۔ جن سکولوں کے طلباء میں سپورٹس کا سامان تقسیم کیا گیا ان میں گورنمنٹ ایس ڈی ماڈل ہائی سکول بہاول پور‘ گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو ہائی سکول بہاول پور اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حمائتیاں شامل ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور طلبہ کو کھیلوں کے لیے ضروری سہولیات اور سامان فراہم کیا جائے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق بورڈ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات میں سپورٹس ٹورنامنٹ باقاعدگی سے منعقد کروا رہا ہے اور کھیلوں کے فروغ میں بہاول پور بورڈ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔آخر میں سکولوں کے سربراہان اور طلباء و طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب‘ صوبائی وزیر تعلیم اور چیئرمین بورڈ کا سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
(ترجمان‘ ایجوکیشن بورڈ بہاول پور)
Public Relation Bahawapur

صوبائ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر گورنمنٹ ھائ سکول جھانگی والا بھاول پور کے طلبہ میں کھیلوں کا سامان تقسیمبہا...
24/09/2026

صوبائ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر گورنمنٹ ھائ سکول جھانگی والا بھاول پور کے طلبہ میں کھیلوں کا سامان تقسیم
بہاولپور(بورڈ نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایت پر طلبہ میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینے اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے صوبائ وزیر کے فوکل پرسن جناب محمد عثمان اور اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر رانا نوید اختر اور دیگر نے مختلف ہائی سکولوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ھائ سکول جھانگی والا بہاول پور کے سکول کے طلبہ میں کرکٹ کے بیٹ، بالز اور دیگر کھیلوں اور کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا۔کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کا مقصد طلبہ کو کھیلوں کی بہتر سہولیات مہیا کرنا اور ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔فوکل پرسن جناب محمد عثمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبہ کی شخصیت سازی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر بورڈ رانا نوید اختر نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور مواقع فراہم کرنا پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ چیئرمین بورڈ جناب اشتیاق احمد گوندل کی اولین ترجیح ھے۔ انہوں نے کہا کہ جناب چیئرمین بورڈ کی ہدایت کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے بورڈ ہر ممکن اقدامات کر رھا ھے ۔سکول انتظامیہ اور طلبہ نے کھیلوں کا سامان فراہم کرنے پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل ، فوکل پرسن محمد عثمان اور سپورٹس برانچ بہاولپور بورڈ کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔
(ترجمان ایجوکیشن بورڈ بھاول پور)

Public Relation Bahawapur

24/09/2026

بہاول پور (بورڈ نیوز) صوبائ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بورڈ آفس میں افسران سے خطاب فرما رھے ھیں ۔ چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل بھی براجمان ھیں

24/09/2026
صوبائی وزیر تعلیم کا بہاول پور بورڈ کا دورہ، چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں: رانا سکندر حیات بہ...
24/09/2026

صوبائی وزیر تعلیم کا بہاول پور بورڈ کا دورہ،
چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں: رانا سکندر حیات
بہاول پور (بورڈ نیوز) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بہاول پور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل‘ سیکرٹری بورڈ پروفیسر عدیل مالک چیمہ‘ کنٹرولر امتحانات سید محمد وحید الزمان ہمدانی اور جنرل سیکرٹری ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن زاہد اقبال مہر نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز بہاول پور ڈویژن و چیف ایگزیکٹو آفیسرز‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔چیئرمین بورڈ نے صوبائی وزیر کو بورڈ میں جاری اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے صوبائی وزیر تعلیم کو امتحانی نظام میں شفافیت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، نتائج کی تیاری، طلباء کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور امتحانی نظام میں لائی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحانی نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ طلباء کے مفاد اور امتحانی عمل کی بہتری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بہاول پور بورڈ میں جاری اصلاحات اور انتظامی و امتحانی نظام کو بہتر بنانے کے لیے چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ کی کاوشیں لائقِ ستائش ہیں۔ بہاول پور بورڈ میں ہونے والی اصلاحات اور بہتری کے اقدامات دوسرے تعلیمی بورڈز کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا، شفافیت کو یقینی بنانا اور طلباء کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل مسلسل جاری رہنا چاہیے تاکہ طلباء کو ایک شفاف، مؤثر اور جدید امتحانی نظام فراہم کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے بہاول پور بورڈ میں کیے جانے والے مختلف اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ اور افسران کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بورڈ مستقبل میں بھی امتحانی نظام میں بہتری، شفافیت اور طلباء کی سہولت کے لیے مزید مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا بہاول پور بورڈ آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ بورڈ طلباء کے بہترین مفاد، شفاف امتحانات اور جدید تعلیمی و امتحانی نظام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔بہاول پور بورڈ میں امتحانی نظام کو جدید بنانا اور ڈیجیٹل اصلاحات لانا میری اولین ترجیح رہے گی اور نتائج کی تیاری اور امتحانی عمل میں شفافیت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
(مجاہد نور‘ ترجمان ایجوکیشن بورڈ بہاول پور)

Public Relation Bahawapur

از دفتر تعلقات عامہ ایجوکیشن بورڈ‘ بہاول پور مورخہ 23 ستمبر 2026ءانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے رزلٹ کی تقریب چیئرمین ب...
23/09/2026

از دفتر تعلقات عامہ
ایجوکیشن بورڈ‘ بہاول پور
مورخہ 23 ستمبر 2026ء
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے رزلٹ کی تقریب
چیئرمین بورڈ کی طرف سے انتظامی کمیٹیوں کو بہترین پرفارمنس پر شاباش
بہاول پور(بورڈ نیوز) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور اشتیاق احمد گوندل کی طرف سے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کے حوالے سے منعقد ہونے والی رزلٹ تقریب کو شاندار طریقہ سے منعقد کروانے پر انتظامی بورڈ آراکین کے لئے کانفرنس روم میں ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پرفیسر عدیل مالک چیمہ اور کنٹرولر امتحانات سید محمد وحید الزمان ہمدانی بھی موجود تھے۔چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل نے تمام کمیٹیوں کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نتائج کی تقریب بورڈ کی کارکردگی اور ادارے کے وقار کی عکاسی کرتی ہے، تقریب کے تمام انتظامات منظم، باوقار اور بہترین انداز میں مکمل کرنے پر شاباش دی۔ چیئرمین بورڈ نے تقریب کے حوالے سے اسٹیج مینجمنٹ، مہمانوں کے استقبال، پوزیشن ہولڈرز کے بیٹھنے کے انتظام، انعامات و اعزازات کی تیاری، ساؤنڈ سسٹم، سیکیورٹی، میڈیا کوریج، فوٹوگرافی، پارکنگ اور دیگر انتظامی امور کا اچھے انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے والے انتظامی کمیٹیوں کے آراکین کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ تقریبات بھی ملازمین اسی طرح ذمہ داری اور باہمی رابطہ کیساتھ شاندار طریقہ سے منعقد کروائیں گے۔
(ترجمان‘ ایجوکیشن بورڈ بہاول پور)

23/09/2026
چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل مہمان خصوصی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر رھے ھیں ، وائس چا...
23/09/2026

چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل مہمان خصوصی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر رھے ھیں ، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اور سیکرٹری بورڈ بھی ہمراہ ھیں

بہاولپور( بورڈ نیوز )بھاول پور بورڈ  نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026ء کے  نتیجے کا اعلان کردیا۔کامیابی کا تناسب 66.01فیص...
23/09/2026

بہاولپور( بورڈ نیوز )بھاول پور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026ء کے نتیجے کا اعلان کردیا۔کامیابی کا تناسب 66.01فیصد رہا۔ امتحان میں کل 61668 امیدواں نے داخلہ جمع کرایا جس میں سے 1076 امیدوار غیرحاضر رہے یا ان کے رول نمبر کینسل کر دئیے گئے۔ امتحان میں کل 60592 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 48249 ریگولر اور 12343 پرائیویٹ امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 36304 طلباء و طالبات پاس ہوئے۔ چیئرمین بورڈ اشتیاق احمد گوندل نے کامیاب امیدواران کو مبارک باد دی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بھاول پور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا تھے جبکہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بھاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اوور آل انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ بہاولپور سالانہ امتحان 2026ء کی کامیابی کا مجموعی تناسب 66.01 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق عکاشہ طارق نے اوور آل پہلی، محمد سعد اور پنجاب کالج بہاولپور کی طالبہ مشعل فاطمہ نے اوور آل دوسری جبکہ مونس طارق نے اوور آل تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔KIPS کالج بہاول نگر کے طالب علم کے طالب علم عکاشہ طارق ولد صفدر طارق رول نمبر 8012220 نے 1158 نمبر حاصل کر اوور آل پہلی، عبداللہ بوائز کالج ہیڈ سلیمانکی روڈ منچن آباد ضلع بہاول نگر کے طالب علم محمد سعد ولد محمد ضیاء الحق ضیاء رول نمبر 807706 اور مشعل فاطمہ دختر محمد شفیق الرحمن رول نمبر 712908 دونوں نے 1157نمبر حاصل کرکے اوور آل دوسری جبکہ گورنمنٹ شہدائے APS میموریل ہائر سیکنڈری سکول کے طالب علم مونس طارق ولد طارق عزیز رول نمبر 715917 نے 1155 نمبر حاصل کرکے اوورآل تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل (فی میل) مشعل فاطمہ نے 1157نمبر حاصل کرکے پہلی، ارفع شہزاد نے 1151نم ر حاصل کرکے دوسی دوسری جبکہ مریم زہرہ نے 1150نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل (میل) میں محمد سعدنے 1157 نمبر حاصل کرکے پہلی،مونس طارق نے 1155 نمبر حاصل کرکے دوسری اور زین الرحمن نے 1148 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پری انجینئرنگ(فی میل) میں نمیرہ ایمان نے 1144 نمبر لیکر پہلی، سدرہ اصغر نے 1140 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ حرم ندیم نے 1139 نمبر لیکر کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پری انجینئرنگ (میل) میں مغیث الرحمن ملک نے 1153 نمبر لیکر پہلی،محمد علی نے 1130 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ محمد حمزہ نے 1129 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس(فی میل) میں ایمان فاطمہ نے 1149 نمبر لیکر پہلی، خدیجہ ناصر نے 1144 نمبر لیکر دوسری جبکہ عیشہ شفیق نے 1140 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس(میل) میں عکاشہ طارق نے 1158 نمبر حاصل کرکے پہلی، معیظ نواز نے 1148 نمبر لیکر دوسری جبکہ حافظ حمزہ فہیم نے 1143 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ(فی میل) میں افشاں نور نے 1117نمبر حاصل کرکے پہلی، سمیرا نے 1116 نمبر لیکر دوسری جبکہ ایمان فیاض نے 1112 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گرپ(میل) میں محمد انس نے 1074نمبر حاصل کرکے پہلی، جہیرعلی نے 1070 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ رانا محمد سمیع الرحمن نے 1046 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی
( ترجمان ایجوکیشن بورڈ بھاول پور)

Public Relation Bahawapur

Address

Board Of Intermediate & Secondary Education Cheema Town Main Road Bahawalpur
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 08:00 - 03:00
Tuesday 08:00 - 03:00
Wednesday 08:00 - 03:00
Thursday 08:00 - 03:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 15:00

Telephone

+923136335388

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISE Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to BISE Bahawalpur:

Shortcuts

Share

Category