🎓 Admissions Fall 2026 are Now Open!
Dr. Pakeeza Ashraf, Convener Admissions Committee, invites aspiring students to apply for admission at The Government Sadiq College Women University Bahawalpur and take the first step toward a successful future.
📚 Apply Now | Build Your Future with GSCWU
www.gscwu.edu.pk
The Government Sadiq College Women University Bahawalpur Pakistan
The Government Sadiq College Women University Bahawalpur is one of the most prestigious and well known institutions of the southern Punjab for women.
It was founded by Nawab Sir Sadiq Khan Abbasi V as an intermediate college for women in 1944.
Awareness Walk World Anti Narcotics Day #
23/06/2026
📢 Alumni Gathering 2026 Rescheduled
The Alumni Gathering at the Govt Sadiq College Women University Bahawalpur has been rescheduled and will now be held in October 2026, under the Career Counselling Center.
This event provides a wonderful opportunity for alumni to reconnect, share experiences, and strengthen professional and academic networks.
💰 Registration Fee: PKR 2,500 per participant
🏦 Bank Account Details for Fee Submission:
Account Number: 0010163601390035
Bank: Allied Bank Limited
Branch: University Chowk Branch (0963), Bahawalpur
📩 Registration & Information:
Dr. Hafiza Bareera Hameed
Deputy Director Career Counseling Center
Phone: +923036463102
Email: [email protected]
We look forward to your participation in making this gathering a memorable event for all alumni.
Note: The exact date in October will be communicated later.
Alumni meetUp
21/06/2026
دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے والد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ والد خاندان کا مضبوط ستون، محبت، ایثار اور ذمہ داری کی روشن مثال ہوتا ہے۔ والد اپنی اولاد کی تعلیم، تربیت اور بہتر مستقبل کے لیے مسلسل جدوجہد کرتا ہے اور ان کی کامیابیوں کی بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین خصوصاً والد کی قربانیاں اور خدمات معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ والد کے عالمی دن کا مقصد ان کی بے لوث محبت، رہنمائی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نئی نسل میں والدین کے احترام اور قدر و منزلت کے احساس کو اجاگر کرنا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے والدین کی عزت، خدمت اور فرمانبرداری کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں اور ان کی دعاؤں اور رہنمائی کو اپنی کامیابی کا سرمایہ سمجھیں۔ انہوں نے تمام والدین کو والد کے عالمی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پبلک ریلیشنز آفس
دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور
20/06/2026
Group photo of final year students with Vice Chancellor Prof. Dr. Shazia Anjum, GSCWU.🥀
Commissioner Bahawalpur Division Irfan Ali Kathia Distributes Laptops Among Meritorious Students at GSCWU
18/06/2026
بہاولپور (پ ر) دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کی چودھویں میٹنگ وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کی۔میٹنگ میں یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی معیار کو مزید بہتر بنانے، اسکیم آف سٹڈیز کی منظوری اور مختلف شعبہ جات کے پی ایچ ڈی کیسز سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں بیرونی ماہرینِ تعلیم کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان عباسی، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ اقبال، شعبہ زوالوجی، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید، سینٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن اپلائیڈ میتھمیٹکس، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمان، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں فیکلٹی آف سائنس، فیکلٹی آف بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنسز، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز (آن لائن)، فیکلٹی آف ایجوکیشن سمیت تمام ڈینز، رجسٹرار ڈاکٹر صائمہ انجم، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس مس عفیفہ بتول اور سربراہانِ شعبہ جات نے شرکت کرتے ہوئے تعلیمی معیار، نصاب کی اپ ڈیٹیشن اور تحقیق کے فروغ سے متعلق سفارشات پیش کیں۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات بشمول باٹنی، کیمسٹری، ریاضی، فزکس، زوالوجی، اردو، اسلامک سٹڈیز، انگلش، کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی، اکنامکس، مینجمنٹ سائنسز اور ایجوکیشن کے ریسرچ ورک اور اور تعلیمی پروگرامز کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں مکمل شدہ پی ایچ ڈی کیسز کی رپورٹنگ اور منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جن پر جامع غور کے بعد متعدد امور کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں تحقیق کے معیار، جدید نصاب اور بین الاقوامی سطح کی تعلیمی مطابقت کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ ادارے کو اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کی صف میں مزید مستحکم کیا جا سکے۔
18/06/2026
بہاولپور (پ ر)دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کی زیرِ صدارت وزیرِاعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ کی بنیاد پر 51 ہونہار طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی، اساتذہ کرام اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ جدید ڈیجیٹل سہولیات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم طالبات کو جدید علمی وسائل تک رسائی فراہم کرنے اور ان کی تحقیقی و تعلیمی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات ہی قوموں کی تقدیر بدلتے ہیں۔ انہوں نے وزیرِاعظم پاکستان اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نوجوان دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کیے ہیں جن میں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی، میرٹ کی بالادستی اور شفافیت کو یقینی بنانا قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم محض آلات کی تقسیم نہیں بلکہ باصلاحیت طالبات کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید علمی و تحقیقی وسائل تک رسائی فراہم کرنے کی ایک مؤثر حکمتِ عملی ہے۔ اس اقدام سے طالبات کو جدید تحقیق، آن لائن تعلیم اور عالمی علمی پلیٹ فارمز سے استفادہ کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے 13 ہونہار طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
18/06/2026
گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور UrduAi کے درمیان مفاہمتی
یادداشت پر دستخط
بہاولپور: گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور UrduAi کے درمیان مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل خواندگی اور مستقبل کی مہارتوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس شراکت داری کا مقصد طالبات کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں آگاہی، تربیت اور عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت جامعہ میں AI سے متعلق ورکشاپس، تربیتی سیشنز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طالبات مستقبل کے تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ مواقع سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ مفاہمتی یادداشت پر UrduAi کی جانب سے محمد ذیشان جبکہ گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے ڈاکٹر عظمیٰ مقبول، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے طالبات کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا اور مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو زیادہ سے زیادہ قابلِ رسائی بنایا جائے گا۔ جامعہ کی جانب سے ڈاکٹر اسماء رانی اور دیگر کے تعاون کو سراہا گیا، جن کی کاوشوں سے یہ اہم شراکت داری ممکن ہوئی۔ یہ مفاہمتی یادداشت نوجوان خواتین کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
17/06/2026
PRO NO: 64/2026
Date: 17/06/2026
Public Relations Office
The Government Sadiq College Women University Bahawalpur Pakistan
جی ایس سی ڈبلیو یو: ڈاکٹر محمد صادق ہاشمی ایکٹنگ خزانہ دار مقرر
دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین و چیئرپرسن شعبہ ریاضی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق ہاشمی کو جامعہ کے ایکٹنگ خزانہ دار کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق ہاشمی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انتظامی تجربے اور قائدانہ خصوصیات کو بروئے کار لاتے ہوئے جامعہ کے مالی و انتظامی امور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق ہاشمی اس سے قبل بھی جامعہ میں خزانہ دار سمیت متعدد اہم انتظامی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اعلیٰ تعلیمی و انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اس موقع پر جامعہ کی فیکلٹی، انتظامیہ اور جملہ سٹاف نے پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق ہاشمی کو نئی ذمہ داری ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Governmnet Sadiq College Women University Road
Bahawalpur
63100