E-Mind Sports Pakistan

E-Mind Sports Pakistan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from E-Mind Sports Pakistan, Education, Bahawalpur.

Educational Brain Calculator Skills offer variety of brain boosting in all field of life shortly delivering memory power into infinity through research based 15 years skill

19/11/2024

Thanks to ALMIGHTY ALLAH who gave me dare to compete AI & Computer

03/10/2024

Jamshaid Aslam defeats Google & Chatgpt upto infinity genius level

Nabi Apko Maine Dekha Nahi Hai Naat by Akhyar Ahmad Rabi ul Awal Special QuranClubPk 13/09/2024

کلام اور پڑھنے والا دونوں ہی سبحان اللہ
کلام: مولانا ابو جعفر
آواز: برادر اخیار احمد
نبی آپ کو میں نے دیکھا نہیں ہے - صلی اللہ علیہ والہ وسلم
ماہِ ربیع الاول کے موقع پر ایک ایمان افروز نعتِ رسول ﷺ
مولانا ابو جعفر کی اس نعت کے حرف حرف سے عشقِ مصطفی چھلک رہا ہے۔ کچھ ہی دن پہلے یہ نعت سنی اور تبھی ارادہ کر لیا کہ اس بار یہی نعت ہمارا انتخاب ہوگی

Nabi Apko Maine Dekha Nahi Hai Naat by Akhyar Ahmad Rabi ul Awal Special QuranClubPk کلام اور پڑھنے والا دونوں ہی سبحان اللہکلام: مولانا ابو جعفرآواز: برادر اخیار احمد نبی آپ کو میں نے دیکھا نہیں ہے - صلی اللہ علیہ والہ وسلمماہِ ربیع الاول کے...

16/08/2024

Ten Unknown Facts About
1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.
2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.
3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.
4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.
5. Global Presence: BMW is a global automotive Company
6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.
7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.
8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.
9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.




10. Cultural Impact: BMW's vehicles often become cultural icons, featured in films, music videos, and celebrated for their design and engineering excellence worldwide.
Today's best photo
🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌










Actres with and also known as in movie📽📺👈

14/03/2024

تیسرا روزہ
آسان خلاصہ قرآن
تیسرا پارہ​
اس پارے میں دو حصے ہیں:
1۔بقیہ سورۂ بقرہ
2۔ابتدائے سورۂ آل عمران
(پہلا حصہ) سورۂ بقرہ کے بقیہ حصے میں تین باتیں ہیں:
۱۔دو بڑی آیتیں ۲۔دو نبیوں کا ذکر ۳۔صدقہ اور سود
۱۔ دو بڑی آیتیں:
ایک ”آیت الکرسی“ ہے جو فضیلت میں سب سے بڑی ہے، اس میں سترہ مرتبہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔
دوسری ”آیتِ مداینہ“ جو مقدار میں سب سے بڑی ہے اس میں تجارت اور قرض مذکور ہے۔
۲۔ دو نبیوں کا ذکر:
ایک حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نمرود سے مباحثہ اور احیائے موتٰی کے مشاہدے کی دعاء۔
دوسرے عزیر علیہ السلام جنھیں اللہ تعالیٰ نے سوسال تک موت دے کر پھر زندہ کیا۔
۳۔ صدقہ اور سود:
بظاہر صدقے سے مال کم ہوتا ہے اور سود سے بڑھتا ہے، مگر در حقیقت صدقے سے بڑھتا ہے اور سود سے گھٹتا ہے۔
(دوسرا حصہ) سورۂ آل عمران کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں چار باتیں ہیں:
1۔ سورۂ بقرہ سے مناسبت
2۔اللہ تعالیٰ کی قدرت کے چار قصے
3۔اہل کتاب سے مناظرہ ، مباہلہ اور مفاہمہ
4۔ انبیائے سابقین سے عہد
1۔ سورۂ بقرہ سے مناسبت
مناسبت یہ ہے کہ دونوں سورتوں میں قرآن کی حقانیت اور اہل کتاب سے خطاب ہے۔ سورۂ بقرہ میں اکثر خطاب یہود سے ہے جبکہ آل عمران میں اکثر روئے سخن نصاری کی طرف ہے۔
2۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت کے چار قصے:
پہلا قصہ جنگ بدر کا ہے، تین سو تیرہ نے ایک ہزار کو شکست دے دی۔
دوسرا قصہ حضرت مریم علیہ السلام کے پاس بے موسم پھل کے پائے جانے کا ہے۔
تیسرا قصہ حضرت زکریا علیہ السلام کو بڑھاپے میں اولاد عطا ہونے کا ہے۔
چوتھا قصہ حضرت عیسی علیہ السلام کا بغیر باپ کے پیدا ہونے، بچپن میں بولنے اور زندہ آسمان پر اٹھائے جانے کا ہے۔
3۔ مناظرہ ، مباہلہ اور مفاہمہ:
اہل کتاب سے مناظرہ ہوا، پھر مباہلہ ہوا کہ تم اپنے اہل و عیال کو لاؤ، میں اپنے اہل و عیال کو لاتا ہوں، پھر مل کر خشوع و خضوع سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہیں کہ ہم میں سے جو جھوٹا ہے اس پر خدا کہ لعنت ہو، وہ تیار نہ ہوئے تو پھر مفاہمہ ہوا، یعنی ایسی بات کی دعوت دی گئی جو سب کو تسلیم ہو اور وہ ہے کلمۂ ”لا الہ الا اللہ“۔
4۔ انبیائے سابقین سے عہد:
انبیائے سابقین سے عہد لیا گیا کہ جب آخری نبی آئے تو تم اس کی بات مانو گے، اس پر ایمان لاؤ گے اور اگر تمھارے بعد آئے تو تمھاری امتیں اس پر ایمان لائیں۔

12/03/2024

پہلا روزہ
پہلا پارہ​
اس پارے میں پانچ باتیں ہیں:
1۔اقسام انسان
2۔اعجاز قرآن
3۔قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام
4۔احوال بنی اسرائیل
5۔قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام
1۔اقسام انسان تین ہیں: مومنین ، منافقین اور کافرین۔
مومنین کی پانچ صفات مذکور ہیں:
۱۔ایمان بالغیب ۲۔اقامت صلوۃ ۳۔انفاق ۴۔ایمان بالکتب ۵۔یقین بالآخرۃ
منافقین کی کئی خصلتیں مذکور ہیں: جھوٹ، دھوکا، عدم شعور، قلبی بیماریاں، سفاہت، احکام الٰہی کا استہزائ، فتنہ وفساد، جہالت، ضلالت، تذبذب۔
اور کفار کے بارے میں بتایا کہ ان کے دلوں اور کانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ہے۔
2۔اعجاز قرآن:
جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروف مقطعات ہیں یہ بتانے کے لیے کہ انھی حروف سے تمھارا کلام بھی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے کلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔
3۔قصۂ حضرت آدم علیہ السلام :
اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانا، فرشتوں کا انسان کو فسادی کہنا، اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السالم کو علم دینا، فرشتوں کا اقرارِ عدم علم کرنا، فرشتوں سے آدم علیہ السلام کو سجدہ کروانا، شیطان کا انکار کرنا پھر مردود ہوجانا، جنت میں آدم وحواء علیہما السلام کو شیطان کا بہکانا اور پھر انسان کو خلافتِ ارض عطا ہونا۔
4۔احوال بنی اسرئیل:
ان کا کفران نعمت اور اللہ تعالیٰ کا ان پر لعنت نازل کرنا۔
5۔ قصہّ حضرت ابراہیم علیہ السلام:
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کرنا اور پھر اللہ تعالیٰ سے اسے قبول کروانا اور پھر توبہ و استغفار کرنا۔

01/03/2024

السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
جمعہ مبارک

خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ مانگنے کی توفیق دیتے ہیں ۔آپ کا دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ آپ کو دینا چاہ رہا ہےتب ہی تو آپ کو مانگنے کی توفیق دی جا رہی ہے___ اس لیے خوب مانگیں جس میں واپسی کا کوئی تقاضا نہیں۔
دعائیں رد نہیں ہوتی بس ہم انتظار نہیں کرتے ہمارا رب ہمیشہ بہترین وقت پر ہمارے حق میں بہترین فیصلہ کرتا ہے۔
يا الله جو تیری رضا اور چاہت ہے اسے ہمارا ارادہ اور
مقدر کر دے۔

آمین یا رب العالمین🤲

12/12/2022
Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Bahawalpur
63100