Govt degree college Dera Murad jamali

Govt degree college Dera Murad jamali کالج کے حوالے سے تمام تر معلومات یہاں شئیر کی جائے گی

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں جاری بی ایس کے مختلف شعبہ جات کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بی ایس انتظا...
25/09/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں جاری بی ایس کے مختلف شعبہ جات کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بی ایس انتظامیہ ، اسٹاف اور پرنسپل صاحب کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کے شعبہ سیاسیات ( Political Science) کے پروفیسر ڈاکٹر  میاں فیض احمد صاحب کو سند...
22/09/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کے شعبہ سیاسیات ( Political Science) کے پروفیسر ڈاکٹر میاں فیض احمد صاحب کو سندھ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی Doctor of Philosophy کی تکمیل کی مبارک باد ۔ان کی پی ایچ ڈی کا موضوع تھا ۔
“Geopolitical Challenges to Pakistan’s Foreign Policy: A Case Study of the South Asian Region (2012–2022)”

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کے اے ڈی پی پروگرام کا رزلٹ بلوچستان یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا ہ...
15/09/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کے اے ڈی پی پروگرام کا رزلٹ بلوچستان یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا ہے ۔ اپنا رزلٹ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں ۔

https://www.uob.ac.pk/Notification/ResultsData/gazt%20of%20ADP,%202023-25,%20GBDC,%20Dera%20Murad%20Jamali.pdf

14/09/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں سیرت النبی کے پروگرام کی کچھ ویڈیو کلپس ۔

ڈویژنل مانیڑنگ آفیسر ( کالجز ) پروفیسر سید حسین علی شاہ صاحب چند دنوں سے علیل تھے ۔آج وہ کراچی سے ڈیرہ مراد پہنچے ہیں ۔ ...
14/09/2026

ڈویژنل مانیڑنگ آفیسر ( کالجز ) پروفیسر سید حسین علی شاہ صاحب چند دنوں سے علیل تھے ۔آج وہ کراچی سے ڈیرہ مراد پہنچے ہیں ۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کے پروفیسرز برادری نے ان کی عیادت کی اور ان کی صحت کاملہ کے لیے دعا فرمائی ۔

بلوچستان بورڈ ڈیٹ شیٹ انٹرمیڈیٹ (ایف۔اے / ایف۔ایس۔سی) دوسرا سالانہ امتحان 2026
12/09/2026

بلوچستان بورڈ
ڈیٹ شیٹ انٹرمیڈیٹ (ایف۔اے / ایف۔ایس۔سی) دوسرا سالانہ امتحان 2026

پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ صاحب پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی اور پروفیسر دوست محمد شاہ صاحب کی ایک خوب صو...
10/09/2026

پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ صاحب پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی اور پروفیسر دوست محمد شاہ صاحب کی ایک خوب صورت تصویر ۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں عظیم الشان  عید میلاد النبی ﷺ کانفرنس رپورٹ گل میر گل پندرانی ڈیرہ مراد جمال...
09/09/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں عظیم الشان عید میلاد النبی ﷺ کانفرنس
رپورٹ گل میر گل پندرانی
ڈیرہ مراد جمالی: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کے زیرِ اہتمام پرنسپل پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ کی صدارت میں عظیم الشان عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر دوست محمد شاہ صاحب تھے، جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر میاں فیض احمد اور پروفیسر عبد الفتاح ابڑو نے سرانجام دئیے ۔بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ذوالفقار علی نے حاصل کی۔ بعد ازاں سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوع پر کالج ہٰذا کے پرنسپل پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ، مہمانِ خصوصی پروفیسر دوست محمد شاہ صاحب اور پروفیسر لقمان عمرانی صاحب نے خطاب کیا ۔ دیگر شرکاء محفل میں بی ایس کوآرڈینیٹر پروفیسر رستم علی مگسی، پروفیسر شفقت اللہ حسینی، پروفیسر خادم سلطان، پروفیسر حضور بخش عمرانی، محمد عثمان رند، پروفیسر دین محمد، پروفیسر عبد الجلیل بلوچ، اعتبار بلوچ، پروفیسر شوکت علی ابڑو، پروفیسر معظم علی، پروفیسر عباس علی کالج کا دیگر اسٹاف اور طلباء و طالبات شامل تھے ۔اس موقع پر بی ایس اردو کی طالبہ اقراء حسن نے حمدِ باری تعالیٰ پیش کی۔ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں بی ایس انگلش کی طالبہ آمنہ ارباب، محبوب علی اور فرسٹ ایئر کے طلباء محمد فرحان، یوسف رضا اور سہیل احمد شامل تھے۔مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ اور مشعلِ راہ ہے۔ قرآنِ کریم نے آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس کو اسوۂ حسنہ قرار دیا ہے۔ آپ ﷺ نے اپنی مبارک زندگی کے ذریعے عدل و انصاف، محبت و اخوت، برداشت، عفو و درگزر، حسنِ اخلاق اور انسانیت کی خدمت کا عملی درس دیا۔مقررین نے کہا کہ رسولِ اکرم ﷺ کی محبت صرف زبانی دعوے کا نام نہیں بلکہ آپ ﷺ کی اطاعت، اتباع اور سنتِ مبارکہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا حقیقی محبت کا تقاضا ہے۔ دنیا و آخرت کی کامیابی اطاعتِ رسول ﷺ میں ہے۔ آپ ﷺ نے معاشرے میں کمزوروں، یتیموں، مسکینوں، خواتین اور دیگر طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا اور انسانوں کو رنگ، نسل، زبان اور قبیلے کے امتیاز سے بالاتر ہوکر اخوت و مساوات کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے رسول اللہ ﷺ کی محبت، اطاعت اور پیروی کی ایسی لازوال مثالیں قائم کیں جن کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے اپنی جان، مال، اہل و عیال اور ہر قیمتی چیز اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب رسول ﷺ کی رضا کے لیے قربان کردی۔ یہی جذبۂ محبت و اطاعت امتِ مسلمہ کے لیے آج بھی بہترین نمونہ ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں معاشرے کو درپیش اخلاقی، سماجی اور معاشرتی مسائل کا حل بھی سیرتِ رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔ اگر ہم آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نافذ کریں تو معاشرے میں محبت، امن، رواداری، انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر بی ایس کا امتحانی رزلٹ بی ایس امتحان کنٹرولر محمد اسماعیل بلیدی نے جاری کیا جبکہ نعت خوانی میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

07/09/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کے وہ تمام ریگولر طلباء جنہوں نے اس کالج سے 1996سے 2010تک اور 2015سے 2022تک انٹر میڈیٹ پاس کیا ہے ۔ ان کی سند (Degree) کالج میں موجود ہے ۔ جو طلباء اپنی سند وصول نہیں کرچکے ، وہ کالج سے وصول کرسکتے ہیں۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں بی ایس کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیے طلباء و طالبات سے پروفیسرز صاحبان...
05/09/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں بی ایس کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیے طلباء و طالبات سے پروفیسرز صاحبان کی ایک کمیٹی انٹرویو لے رہی ہے اور ان کے کاغذات کی ویری فکیشن کی جارہی ہے ۔

Address

Noor Mahal
Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt degree college Dera Murad jamali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share