17/09/2026
عملی کیمسٹری سرگرمی | Chemistry Practical Activity
الحمدللہ ❤️
راشد منہاس اینڈ دی نیٹو ہائر سیکنڈری اسکول، اُچ شریف میں طلبہ کے لیے کیمسٹری کی ایک مفید اور دلچسپ عملی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
اس سرگرمی کے دوران طلبہ کو کیلشیم کاربائیڈ (CaC₂) سے ایسیٹیلین گیس (C₂H₂) کی تیاری کا عملی مظاہرہ کروایا گیا۔ طلبہ نے تجربے کے ذریعے اس کیمیائی عمل کو قریب سے دیکھا اور کتابی تصور کو عملی طور پر سمجھنے کا موقع حاصل کیا۔
اس سرگرمی کا مقصد Activity-Based Learning کے ذریعے طلبہ میں سائنسی سوچ، تجسس اور عملی فہم کو فروغ دینا تھا۔ طلبہ کی بھرپور دلچسپی اور شاندار شرکت قابلِ تعریف رہی۔ 👏🔬
ہمارا یقین ہے کہ عملی تجربہ ہی علم کو پختہ، مؤثر اور یادگار بناتا ہے۔ ✨