21/08/2026
بہاولپور ڈویژن کے خصوصی تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی اور ضروری انتظامات کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔
بہاولپور ڈویژن کے تمام سرکاری خصوصی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز سے قبل صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اداروں کے کلاس رومز، برآمدوں، واش رومز، گراؤنڈز اور اردگرد کے ماحول کی مکمل صفائی کروائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عمارتوں، فرنیچر، تدریسی سہولیات اور دیگر ضروری انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، تاکہ خصوصی طلبہ و طالبات کے لیے صاف ستھرا، محفوظ، صحت مند اور پُرسکون تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے لیے تمام ضروری انتظامات کو بروقت مکمل کیا جا رہا ہے، تاکہ خصوصی طلبہ و طالبات کا اداروں میں ایک صاف ستھرے، خوشگوار اور سازگار ماحول میں پُرتپاک استقبال کیا جا سکے۔
صاف ستھرا ادارہ، محفوظ ماحول اور معیاری خصوصی تعلیم — ہماری اولین ترجیح۔