Salman Malik

Salman Malik Platform for PPSC/FPSC Lecturer Biology, Botany, Zoology, Educators ,NTS & One Paper Preparation .

ہمیں لکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ایک پڑھنے والے معاشرے کی بھی ضرورت ہے جو کچھ لکھا جاتا ہے اس کی کوئی قدر نہیں اگر وہ پڑھنے...
23/09/2026

ہمیں لکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ایک پڑھنے والے معاشرے کی بھی ضرورت ہے جو کچھ لکھا جاتا ہے اس کی کوئی قدر نہیں اگر وہ پڑھنے والوں پر اثر انداز نہ ہو، یا انہیں کچھ نیا پیش نہ کرے۔
- برنار پیفو۔

کیا تم بیوقوف ہو؟دوستویفسکی کہتے ہیں: اگر آپ میں؛ معصومیت ہے ، بے غرضی ہے ، رحمدلی ہے، خوش اخلاقی ہے ، خلوص ہے، ہمدردی ہ...
23/09/2026

کیا تم بیوقوف ہو؟
دوستویفسکی کہتے ہیں: اگر آپ میں؛ معصومیت ہے ، بے غرضی ہے ، رحمدلی ہے، خوش اخلاقی ہے ، خلوص ہے، ہمدردی ہے ، رحمدلی ہے، اور آپ اپنے اردگرد موجود ہر شخص سے محبت کرتے ہیں اور آپ کسی سے بغض نہیں رکھتے تو آپ بالکل “بیوقوف” ہیں!

ایسا اس لئے نہیں ہے کہ یہ انسانی خصلتیں منفی ہیں ، بلکہ ایسا اس لئے ہے کہ آپ اس معاشرے میں رہتے ہیں جہاں؛ بدعنوان اور اخلاقی طور پر غلیظ معاشرے کے بیچ میں معصومیت کو نادانی اور بھولا تصور کیا جاتا ہے ، دوسروں پر احسان کرنے والے کو کمزور سمجھا جاتا ہے ، اخلاقیات اور آداب کو گزرے ہوئے پرانے وقتوں کی عادات اور ایمانداری کو نااہلی سمجھا جاتا ہے یعنی وہ جس کو دھوکہ دینا نہیں آتا ...
اور یوں اس احمق اور بھیڑیوں کے معاشرے میں ایک نیک دل شریف انسان کی جگہ اب اس مکار ہوشیار اور دھوکے باز انسان کی قدر کی جاتی ہے !

منقول

انسان اکثر اپنی طاقت کو کم سمجھتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنی سوچ سے زیادہ مضبوط اور اپنے خیال سے بڑھ کر قابل ہوتے ہیں...
21/09/2026

انسان اکثر اپنی طاقت کو کم سمجھتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنی سوچ سے زیادہ مضبوط اور اپنے خیال سے بڑھ کر قابل ہوتے ہیں۔ بس خود پر یقین ضروری ہے۔

20/09/2026

‏تری صدا پہ تو صدیاں بھی لوٹ آتی ہیں ،
مجھے بُلا میں کچھ ایسا شکستہ پا بھی نہیں ۔۔۔
خورشیدِ رضوی

کبھی کبھی ہم صاف نیت ہو کر، بے قصور ہو کر غلط ثابت کر دئیے جاتے ہیں, ہمارے سارے دلائل سارے ثبوت بے کار جاتے ہیں لیکن اس ...
20/09/2026

کبھی کبھی ہم صاف نیت ہو کر، بے قصور ہو کر غلط ثابت کر دئیے جاتے ہیں, ہمارے سارے دلائل سارے ثبوت بے کار جاتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ سچائی کمزور ہے یا پھر سچائی کا مقدر ہار ہے۔
مگر یہ ضرور ہے کہ جتنی تمھارے اندر سچائی ہو گی اخلاص ہو گا, اُتنی ہی شدّت سے تم آزمائے جاؤ گے کیوں کہ آزمائش ہمیشہ اہل کی ہوتی ہے نااہل تو شمار ہی نہیں ہوتے !!!

"انسان ایک ایسی مخلوق ہے جو اصولوں کی بات کرتا ہے، مگر جب عمل کا وقت آتا ہے تو اپنی ہی باتوں کو بھول جاتا ہے۔" فیودور دو...
19/09/2026

"انسان ایک ایسی مخلوق ہے جو اصولوں کی بات کرتا ہے، مگر جب عمل کا وقت آتا ہے تو اپنی ہی باتوں کو بھول جاتا
ہے۔" فیودور دوستوئیفسکی | Notes from Underground

""میں یہاں کسی سے بھی نفرت نہیں کرتا، یہاں تک کہ میرے وہ دوست جنہوں نے مجھے شدید مایوس کیا، میں اب بھی ان سے محبت کرتا ہ...
19/09/2026

""میں یہاں کسی سے بھی نفرت نہیں کرتا، یہاں تک کہ میرے وہ دوست جنہوں نے مجھے شدید مایوس کیا، میں اب بھی ان سے محبت کرتا ہوں، لیکن میں انہیں دوبارہ اپنے ساتھ برابر میں بیٹھا ہوا اب قبول نہیں کر سکتا-"

سوویت فلم ڈائریکٹر سکرین رائٹر
آندرے تارکووسکی

کچھ لوگ آپ کے پاس آپ کو تسلی دینے کے لیے نہیں آتے بلکہ یہ یقینی بنانے کے لیے آتے ہیں کہ آپ کو تکلیف ہو رہی ہے۔ | ولیم شی...
18/09/2026

کچھ لوگ آپ کے پاس آپ کو تسلی دینے کے لیے نہیں آتے بلکہ یہ یقینی بنانے کے لیے آتے ہیں کہ آپ کو تکلیف ہو رہی ہے۔

| ولیم شیکسپیئر |

جب آپ اچانک کسی ایسے شخص میں بدل جائیں جو کسی پر کوئ الزام نہ دھرے…!! بے فائدہ گفتگو سے گریز کرے…!! چھوڑ کر جانے والوں ک...
17/09/2026

جب آپ اچانک کسی ایسے شخص میں بدل جائیں جو کسی پر کوئ الزام نہ دھرے…!! بے فائدہ گفتگو سے گریز کرے…!! چھوڑ کر جانے والوں کو پرسکون نظروں سے دیکھے…!! اور آنے والی مشکلات کا ایک پُر اسرار خاموشی سے استقبال کرے؛ تو جان لیں کہ اب آپ پختگی کے سب سے اعلی درجے پر فائز ہیں۔

___نجیب محفوظ

”مجھے مناقشہ(بحث و تکرار) کرنے والی عقلیں پسند ہیں لیکن ذہانت و ادب کے ساتھ نہ کہ حماقت و شتم کے ساتھ۔ مجھے تو اس نسل نو...
16/09/2026

”مجھے مناقشہ(بحث و تکرار) کرنے والی عقلیں پسند ہیں لیکن ذہانت و ادب کے ساتھ نہ کہ حماقت و شتم کے ساتھ۔ مجھے تو اس نسل نو کی فکر ہے جو اس خیال کے ساتھ پروان چڑھے گی کہ اختلاف کا مطلب گالم گلوچ ہوتا ہے۔

ارے بھئ اختلاف چاہے جس کے ساتھ کرو لیکن گفتگو کے کچھ آداب ہوتے ہیں! اختلاف کا کوئ طریقہ اور علم کا ایک سلیقہ ہوتا ہے!!“۔

–ڈاکٹر محمد ابو موسی
(جامعہ ازہر کے ایک لیکچر سے اقتباس)

Address

Model Town C
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salman Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Salman Malik:

Shortcuts

Share

Category