29/09/2026
*گندم کی بروقت کاشت - زیادہ پیداوار کی ضمانت!* 🌾
کسان بھائیو!
جیسا کہ آپ جانتے ہیں گندم کی کاشت کا وقت قریب آ رہا ہے۔ یزمان، بہاولپور، حاصل پور بیلٹ میں گندم کا بہترین وقت کاشت *1 نومبر سے 20 نومبر* ہے۔
*دیر سے کاشت کا نقصان جانتے ہیں؟*
تحقیق کے مطابق 20 نومبر کے بعد ہر 1 دن لیٹ کاشت سے *40 سے 50 کلو فی ایکڑ* پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ یعنی 10 دن لیٹ = 1 بوری نقصان!
*کیوں؟*
1. لیٹ کاشت میں سٹے چھوٹے بنتے ہیں
2. دانہ باریک رہ جاتا ہے، گرمی جلدی آ جاتی ہے
3. جڑی بوٹیوں کا حملہ زیادہ ہوتا ہے
*براہ مہربانی:*
✅ زمین کی تیاری ابھی سے شروع کریں
✅ منظور شدہ بیج استعمال کریں - عروج، اکبر، دلکش
✅ بیج کی مقدار 50 کلو فی ایکڑ رکھیں
وقت پر بونے والا کسان کبھی پچھتاتا نہیں۔
اللہ آپ کی روزی میں برکت د۔