05/06/2026
House Job Complete... Now What? 🤔
Dear Doctors,
House job khatam ho g*i hai, lekin confusion abhi bhi hai?
FCPS, MD/MS ya MO Job?
Government ya Private Sector?
PLAB/USMLE ya AMC?
Career growth aur financial stability ka best path?
🎥 I'm planning a special guidance live session for young doctors where I'll answer your real questions and help you choose the right direction.
👇 Comment your biggest confusion below:
Ask anything about career, exams, jobs, income, or future planning.
Save this post
Share with your doctor friends
👥 Join our group for this important session
Doctor Z
Dr. Muhammad Zakwan
DZMC-Doctor Z Medical Complex
03/06/2026
اگر آپ بیمار ہونے پر دوائی خرید سکتے ہیں تو اپنے رب کا شکر ادا کریں، اور اگر دوائی کھانے سے آرام آ جاتا ہے تو دوبارہ شکر ادا کریں۔
کیونکہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو دوائی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، اور بہت سے ایسے بھی ہیں جنہیں دوائی تو مل جاتی ہے مگر شفا نہیں ملتی۔
صحت، علاج اور شفا — تینوں اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتیں ہیں۔
🤲 الحمدللہ علیٰ کل حال
Doctor Z
Dr Muhammad Zakwan
DZMC-Doctor Z Medical Complex
02/06/2026
نا پانے کی خوشی ہے کچھ نہ کھونے کا ہی کچھ غم ہے
یہ دولت اور شہرت صرف کچھ زخموں کا مرہم ہے
عجب سی کشمکش ہے روز مرنے روز جینے میں
مکمل زندگی تو ہے مگر پوری سے کچھ کم ہے
كمال وشواس
01/06/2026
سی-پی-ایس-پی کی جانب سے پی-جی-آرز کے اسٹائپنڈ سے متعلق نوٹیفکیشن خوش آئند ہے، مگر اصل امتحان اس پر عملدرآمد ہے۔
CPSP کی جانب سے FCPS/MCPS ٹرینی ڈاکٹرز کے لیے کم از کم اسٹائپنڈ کے حوالے سے واضح نوٹیفکیشن جاری کرنا یقیناً ایک مثبت قدم ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کے نوٹیفکیشن پہلے بھی کئی بار جاری ہو چکے ہیں، جبکہ عملی طور پر بہت سے ادارے آج بھی ان پر مکمل عمل نہیں کرتے۔
کئی PGs یہ شکایت کرتے ہیں کہ بعض ادارے مہینے کے آغاز میں ان سے رقم واپس لے لیتے ہیں اور پھر مہینے کے آخر میں وہی رقم بینک ٹرانسفر کے ذریعے ادا کرکے کاغذات میں ظاہر کر دیتے ہیں کہ اسٹائپنڈ دیا جا رہا ہے۔ اگر یہ دعوے درست ہیں تو یہ صرف قوانین کی خلاف ورزی نہیں بلکہ نوجوان ڈاکٹرز کے ساتھ ناانصافی بھی ہے۔
ایک اور اہم سوال یہ ہے کہ جب نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تعداد کم ہو رہی ہو تو PMDC، UHS اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہو جاتے ہیں، میرٹ اور پالیسیوں میں تبدیلیاں آتی ہیں اور طلبہ کو میڈیکل تعلیم کی طرف راغب کیا جاتا ہے۔ لیکن جب یہی طلبہ برسوں کی محنت کے بعد ڈاکٹر بن جاتے ہیں تو ان کی جاب سیکیورٹی، ہاؤس جاب، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور مناسب معاوضے کے معاملات پر وہی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔
آج بھی:
🔹 کہیں ہاؤس جاب بغیر تنخواہ کے کروائی جا رہی ہے۔
🔹 کہیں 30 سے 40 ہزار روپے ماہانہ پر ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں۔
🔹 کہیں PGs کو انتہائی کم یا بالکل ہی اسٹائپنڈ نہیں دیا جاتا۔
اگر پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ادارے متحرک ہو سکتے ہیں تو ڈاکٹرز کے حقوق، مناسب معاوضے اور محفوظ کیریئر کے لیے بھی اسی جذبے کے ساتھ اقدامات ہونے چاہئیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
👈 تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہاؤس جاب اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لیے سنٹرلائزڈ الاؤکیشن/انڈکشن پالیسی نافذ کی جائے۔
👈 تمام ہاؤس آفیسرز اور PG ٹرینیز کی تنخواہیں اور اسٹائپنڈز سنٹرلائزڈ پے رول سسٹم کے ذریعے براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں۔
👈تمام پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور ڈگری کو پیڈ کیا جائے۔
یہ صرف PGs یا ہاؤس آفیسرز کا مسئلہ نہیں، بلکہ پاکستان کے مستقبل کے ہیلتھ کیئر سسٹم کا مسئلہ ہے۔
آئیے، اس معاملے پر مل کر آواز اٹھائیں تاکہ ہر ڈاکٹر کو اس کی محنت کا جائز حق مل سکے۔
Doctor Z
Dr Muhammad Zakwan
DZMC-Doctor Z Medical Complex
Pakistan Islamic Medical Association - PIMA
Yasir Dastgir
31/05/2026
یورک ایسڈ — خاموشی سے بڑھنے والا ایک خطرناک مسئلہ
اکثر لوگ جوڑوں کے درد کو “عام تھکن” سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں…
لیکن کئی بار یہی درد بڑھتے ہوئے یورک ایسڈ کا اشارہ ہوتا ہے۔
یورک ایسڈ ایک ایسا فضلہ ہے جو جسم میں بعض غذاؤں کے ٹوٹنے کے بعد بنتا ہے۔
عام حالات میں گردے اسے پیشاب کے ذریعے خارج کر دیتے ہیں، مگر جب اس کی مقدار حد سے بڑھ جائے تو یہ جسم میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے — اور پھر شروع ہوتی ہیں مختلف بیماریاں۔
یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات:
▪️ پاؤں کے انگوٹھے میں اچانک شدید درد
▪️ جوڑوں میں سوجن، گرمی یا لالی
▪️ رات کے وقت درد میں اضافہ
▪️ گھٹنوں، ٹخنوں اور انگلیوں میں تکلیف
▪️ بار بار گردوں کی پتھری بننا
▪️ جسم میں اکڑاؤ اور چلنے میں دشواری
یورک ایسڈ بڑھنے کی بڑی وجوہات:
▪️ سرخ گوشت اور کلیجی وغیرہ کا زیادہ استعمال
▪️ کولڈ ڈرنکس اور میٹھی اشیاء
▪️ پانی کم پینا
▪️ موٹاپا اور ورزش کی کمی
▪️ گردوں کے مسائل
▪️ بعض ادویات
▪️ خاندانی رجحان
خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
✔️ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پئیں
✔️ گوشت اعتدال کے ساتھ کھائیں
✔️ کولڈ ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ کم کریں
✔️ وزن کو کنٹرول میں رکھیں
✔️ روزانہ واک یا ورزش کریں
✔️ سبزیاں، پھل اور متوازن غذا استعمال کریں
✔️ بغیر مشورے کے ادویات استعمال نہ کریں
یاد رکھیں:
مسلسل بڑھا ہوا یورک ایسڈ صرف جوڑوں ہی نہیں، گردوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اگر جوڑوں میں بار بار درد، سوجن یا جلن محسوس ہو رہی ہو تو بروقت ٹیسٹ اور ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
صحت ایک نعمت ہے… اس کا خیال رکھیں۔
آپکا ڈاکٹر
Doctor Z
Dr Muhammad Zakwan
DZMC-Doctor Z Medical Complex
طبی مشورے کے لیے آن لائن رابطہ کریں
03427232544
29/05/2026
عید الاضحیٰ، گوشت اور یورک ایسڈ — احتیاط ضروری ہے!
عید الاضحیٰ خوشیوں، قربانی اور لذیذ کھانوں کا تہوار ہے…
لیکن یہی دن بہت سے لوگوں کے لیے یورک ایسڈ بڑھنے، جوڑوں کے درد اور گاؤٹ اٹیک* کی وجہ بھی بن جاتے ہیں۔
خاص طور پر وہ افراد جنہیں پہلے سے:
▪️ یورک ایسڈ زیادہ رہتا ہو
▪️ گاؤٹ (Gout) ہو
▪️ گردوں کی بیماری ہو
▪️ موٹاپا یا ہائی بلڈ پریشر ہو
ان کے لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔
عید پر کن چیزوں سے مسئلہ بڑھتا ہے؟
▪️ مسلسل کئی دن زیادہ گوشت کھانا
▪️ کلیجی، گردے، مغز، پائے اور سری کا زیادہ استعمال
▪️ باربی کیو اور چربی والی غذائیں
▪️ پانی کم پینا
▪️ کولڈ ڈرنکس اور میٹھی اشیاء
یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات:
▪️ پاؤں کے انگوٹھے میں شدید درد
▪️ جوڑوں میں سوجن اور جلن
▪️ چلنے میں دشواری
▪️ گھٹنوں اور ٹخنوں میں درد
▪️ رات کے وقت درد میں اضافہ
عید پر خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
✔️ گوشت اعتدال کے ساتھ کھائیں
✔️ ایک وقت میں بہت زیادہ گوشت کھانے سے پرہیز کریں
✔️ پانی زیادہ پئیں
✔️ سبزی، سلاد اور پھل بھی غذا میں شامل رکھیں
✔️ روزانہ واک کریں
✔️ اگر پہلے سے یورک ایسڈ کا مسئلہ ہے تو دوا باقاعدگی سے لیں
یاد رکھیں
قربانی سنت ہے…
لیکن اپنی صحت کی قربانی دینا دانشمندی نہیں۔
اعتدال کے ساتھ عید منائیں، خود بھی صحت مند رہیں اور اپنے پیاروں کا بھی خیال رکھیں۔
آپکا ڈاکٹر
Doctor Z
Dr Muhammad Zakwan
DZMC-Doctor Z Medical Complex
29/05/2026
آج … عید کا دن۔
سوچا ذرا باہر نکلوں۔
گلی سے نکلا تو کئی لوگ اپنے جانور لے کر کھڑے تھے۔
“ڈاکٹر صاحب! یہ جانور آپ لے جائیں…”
“آپ ہمارے لیے اتنا کرتے ہیں، یہ آپ کے لیے فری ہے…”
خیر، ایک جانور پسند آیا اور گھر لے آیا۔
ابھی گھر پہنچا ہی تھا کہ دروازہ بجنے لگا۔
باہر دیکھا تو تین چار قصائی کھڑے تھے۔
“ڈاکٹر صاحب! آپ کا جانور ہم ذبح کریں گے…”
“آپ ہمارے محسن ہیں…”
ایک قصائی سے بات ہوئی، اس نے بڑے پیار سے جانور ذبح کیا۔
جب پیسے پوچھے تو ہنس کر کہنے لگا:
“ڈاکٹر صاحب! آپ سے پیسے؟
آپ تو مسیحا ہیں…”
گوشت بنا تو گھر والوں نے کہا:
“پائے بھی بنوانے ہیں…”
پائے جلوانے نکلا تو ہر دکان والا آگے بڑھ کر کہنے لگا:
“ڈاکٹر صاحب! آپ کے پائے ہم جلائیں گے…”
“آپ ہمارے لیے اتنا کرتے ہیں…”
ایک دکاندار نے بتایا:
“ویسے تو ہم پانچ ہزار تک لیتے ہیں…
لیکن آپ سے کوئی پیسے نہیں۔
آپ مسیحا ہیں…”
گھر واپس آیا تو گیس ختم۔
سلنڈر بھرانے نکلا تو رکشے والے قریب آ گئے:
“ڈاکٹر صاحب! آئیں، ہم لے چلتے ہیں…”
“آپ ہمارے علاج کرتے ہیں…”
سلنڈر والے نے لائن توڑ کر سب سے آگے کھڑا کر دیا:
“ڈاکٹر صاحب! آپ انتظار نہیں کریں گے…
آپ کے لیے نان بھی فری۔۔
کیونکہ آپ مسیحا ہیں…”…”
واپسی پر نان لینے رکا۔
نان والے نے دور سے دیکھتے ہی کہا:
“ڈاکٹر صاحب آ گئے ہیں، ان کے نان پہلے دو…”
اور پیسے لینے سے انکار کر دیا۔
عید ختم ہوئی تو واپسی کا ٹکٹ کروانے گیا۔
بس اڈے والے نے کہا:
“عید پر سب کے لیے پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ ہے…
اور ڈاکٹر صاحب! آپ کی ٹکٹ بالکل فری…”
بس میں بیٹھا، گھر پہنچا، وہاں رکشے والے نے بھی کرایہ لینے سے انکار کر دیا۔
“ڈاکٹر صاحب! آپ ہمارے لیے اتنا کرتے ہیں…
آپ سے پیسے کیسے لیں؟”
پھر اچانک میری آنکھ کھل گئی۔
اور یاد آیا… صبح ڈیوٹی ہے 🙂
آپ کا ڈاکٹر 🩺
Doctor Z
Dr Muhammad Zakwan
DZMC-Doctor Z Medical Complex
27/05/2026
🌙عیدالاضحیٰ کے موقع پر چند اہم باتوں کا خیال رکھیں
عید کا گوشت ضرور کھائیں، خوشیاں منائیں، لیکن اعتدال کے ساتھ۔
اپنی صحت، بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔
زیادہ گوشت، مٹھائیاں اور بے احتیاطی اکثر بدہضمی، الٹی، پیٹ درد اور دیگر مسائل کا سبب بن جاتی ہے۔
عید کے دنوں میں بھی ڈاکٹرز، نرسز، ریسکیو ورکرز، پولیس، صفائی عملہ اور دیگر سرکاری ملازمین اپنی عید قربان کر کے آپ کی خدمت میں مصروف ہوتے ہیں۔
اگر کسی وجہ سے ہسپتال جانا پڑے تو وہاں موجود ڈاکٹرز اور اسٹاف کے ساتھ نرمی، اور صبر سے پیش آئیں۔
گھر سے باہر جاتے وقت ٹھنڈے پانی کی بوتلیں ساتھ رکھیں اور گرمی میں سڑکوں پر ڈیوٹی پر مامور لوگوں کو دیں۔
آپ کا اچھا رویہ اُن کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔
خوشیاں بانٹیں، آسانیاں پیدا کریں، اور اس عید کو محبت، برداشت اور احساس کے ساتھ منائیں۔
آپ سب کو عیدالاضحیٰ مبارک 🐐
Doctor Z
Dr Muhammad Zakwan
DZMC-Doctor Z Medical Complex