Heena Arts

Heena Arts

Share

Expert in intricate mehndi designs for brides family and friends.

10/06/2026

🚔 ڈی پی او کی زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

ڈی پی او صاحب نے ہسپتال پہنچ کر دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے اہلکاروں کی خیریت دریافت کی، ان کے حوصلے اور بہادری کو سراہا اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے زخمی اہلکاروں کو گلدستے پیش کیے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس فورس کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔

💐 قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

07/06/2026

🚨 پولیس پر حملہ کرنے والا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا

یَزمان میں پولیس پر حملہ کرنے والے ملزم کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچا دیا گیا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر وقت متحرک ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

📌 مزید خبروں اور تازہ اپڈیٹس کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔

07/06/2026

چک نمبر 101 ڈی این بی شاہی والا نزد احمد پور شرقیہ پرانی دشمنی پر دو خاندانوں میں لڑاٸی شدت اختیار کر گٸی

خاندانوں میں لڑاٸی کے دوران فاٸرنگ کے سبب ایک پنتالیس سالہ نوجوان موقع پر جانبحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی

جانبحق نوجوان کی شناخت محمد شہباز ولد نزیر احمد کے نام سے ہوٸی

جو کہ 101 ڈی این بی شاہی والا کا رہاٸشی بتایا جا رہا ہے

لڑاٸی کے دوران فاٸرنگ سے زخمی ہونے والی خواتین میں سے ایک خاتون جانبحق ہونے والے نوجوان محمد شہباز کی بیوی
جبکہ دوسری اس کی بہن بتاٸی جا رہی ہے

زخمی خواتین میں سے جانبحق ہونے والے محمد شہباز کی بیوی شبانہ بی بی کو عارضی طور پر پراٸیویٹ ہسپتال

جبکہ اس کی بہن غزالا بی بی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا ہے

فاٸرنگ سے ہلاک ہونے والے 45 سالہ نوجوان محمد شہباز کی ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی کھتڑی بنگلہ منتقل کر دیا گیا
جہاں مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر
مزید قانونی کارواٸی کا آغاز کر دیا

ریسکیو ذراٸع
#1122

Photos from Heena Arts's post 07/06/2026

🚨 یزمان میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن

یَزمان (103 ڈی این بی) میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر قاتلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چند اہلکار زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس پر کلہاڑیوں اور اسلحہ سے حملہ کیا، تاہم پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے کارروائی جاری رکھی۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

📌 مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔















Adnan Aadi

01/06/2026

بغیر پٹہ ملکیت (صوبائ حکومت والا) رقبہ کی منتقلی پر پابندی ختم---
🚨 بریکنگ نیوز | بہاولپور ڈویژن 🚨
🌾 سرکاری زرعی اراضی کے ٹیننسی رائٹس کی منتقلی پر عائد پابندی ختم
بہاولپور ڈویژن کے کسانوں، آبادکاروں اور سرکاری زرعی زمین رکھنے والے افراد کے لیے اہم پیش رفت۔
کمشنر بہاولپور ڈویژن کی منظوری سے کالونائزیشن آف گورنمنٹ لینڈز ایکٹ 1912 کی دفعہ 19 کے تحت جاری سابقہ پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد بہاولپور ڈویژن میں سرکاری زرعی زمین کے ٹیننسی رائٹس (Tenancy Rights) کی منتقلی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔
📄 آرڈر کی اہم نکات:
✅ پابندی فوری طور پر ختم
بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان اضلاع میں سرکاری زرعی اراضی کے ٹیننسی حقوق کی منتقلی، خرید و فروخت، وراثتی انتقال اور دیگر قانونی معاملات دوبارہ شروع ہو سکیں گے۔
⚠️ اوکاڑہ سکیم متاثرین مستثنیٰ
چولستان کے علاقے میں اوکاڑہ سکیم سے متعلق متاثرین کے کیسز پر پابندی بدستور برقرار رہے گی اور تحقیقات مکمل ہونے تک منتقلی کی اجازت نہیں ہوگی۔
💻 RCMS سسٹم لازمی قرار
اب دفعہ 19 کے تحت تمام نئے کیسز اور اپیلیں صرف RCMS (Revenue Case Management System) کے ذریعے دائر کی جائیں گی۔ متعلقہ حکام کو تمام مقدمات کی ماہانہ رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔
🌱 کسانوں اور آبادکاروں کے لیے کیا فائدہ؟
✔ رکے ہوئے انتقالات اور زمینی معاملات دوبارہ شروع ہوں گے۔
✔ وراثتی تقسیم اور قانونی منتقلی کا عمل آسان ہوگا۔
✔ لینڈ ریکارڈ مزید شفاف اور ڈیجیٹل ہوگا۔
✔ غیر قانونی لین دین اور فراڈ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
📌 آرڈر نمبر: PA/158-62
📅 تاریخ اجرا: 29 مئی 2026
🏛 جاری کنندہ: اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)، بہاولپور ڈویژن
🔹 اہم ہدایت:
کسی بھی زمینی لین دین یا منتقلی سے قبل اپنے متعلقہ تحصیل آفس، پٹواری یا ریونیو حکام سے RCMS پر کیس یا زمین کا اسٹیٹس ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی یا فراڈ سے بچا جا سکے۔

29/05/2026

*وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے*۔

29/05/2026
02/12/2023

ہم جو مسکرا دیں
تو اداسیاں بھی کہتے ہیں "ماشاءاللہ"

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Headrjkan
Bahawalpur
63236