Online Bismillah Quran academy

Online Bismillah Quran academy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Online Bismillah Quran academy, Education, Bahawalpur.

04/06/2022

Assalamu Alaikum.
I am islamic teacher from pakistan.
I teach the Holy Quran online.and islamic Subjec
📕Norani Qaida
📗Quran with tajweed
📘Hifz e Quran
📙Tarjuma &Tafseer
📔Namaz
📓kalimah
📖Holy Quran
Three days free trail classes.
Male & female teachers Available.
Online teaching duration daily 30 minutes per student. Contact Whatsapp : +923124256039

03/06/2022
20/04/2022

آپ ﷺ نے فرمایا:
روزہ ڈھال ہے، اور دوزخ کی آگ سے بچاؤ کیلئے محفوظ قلعہ ہے۔
(احمد بن حنبل، المسند، 2: 402، الرقم: 9214)

20/04/2022

*

حضور نبیِّ ڪریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : صِرف ڪھانے اور پینے سے باز رہنے ڪا نام روزہ نہیں بلڪہ روزہ تو یہ ہے ڪہ لَغْو اور بے ہُودہ باتوں (یعنی وہ بات جس ڪے ڪرنے میں مَعاصــــی (یعنی نافرمانی) ہے اُس) سے بچا جائے۔

📖 المُستَدرَک، 2 / 67، حدیث: 1611

20/04/2022

*❣️ ﷽ 🌙*۔

*صدقہ فقیر کو عاجزی سے پیش کرو خوشدلی سے صدقہ دینا قبولیت کی علامت ھے. اللہ تعالی ھم کو اپنی اطاعت و بندگی کرنےکی توفیق عطا فرمائے اپنی رحمت کے ساۓ قائم رکھے۔ اللہ پاک ھم کو ایمان پہ زندہ رکھیں اور ایمان پہ ہی موت عطا کریں...!!!*
*آمین یارب العالمین*

20/04/2022

*❣️ ﷽ 🌙*۔

*(غیبت)*
*اے اہل ایمان ! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں ۔اور ایک دوسرے کے مال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے، کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟اس سے تو تم نفرت کروگے۔ تو غیبت نہ کرو اور خدا کا ڈر رکھو بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے. آپ نے آج خود سے عہد کرنا ہے کہ آج میں نے پورا دن کسی کی غیبت نہیں کرنی ان شاءاللہ..!!!!*

05/04/2022

روزہ کی اہمیت کے متعلق نبی اکرم (ص) کی چند احادیث
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
روزہ بدن کی زکوٰة
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لِكُلِّ شَيْ ءٍ زَكَاةٌ وَ زَكَاةُ الْأَبْدَانِ الصِّيَامُ.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: ہر چیز کے لئے زکوٰة ہے اور بدن کی زکوٰة روزہ ہے.
(الکافی، ج 4، ص 62، ح 3)

روزہ آتش دوزخ سے ڈھال
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:الصوم جُنَّة من النّار.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: روزہ جہنم کی آگ کے مقابلے میں ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے. «یعنی روزہ رکھنے سے انسان آتش جہنم سے محفوظ ہو جاتا ہے.»
(الکافی، ج 4 ص 162)
روزہ کی اہمیت
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:الصَّومُ في الحَرِّ جِهادٌ
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: گرمی میں روزہ رکھنا جہاد ہے.
(بحار الانوار، ج 96، ص 257)
روزے کی جزا
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم: قال الله تعالي :الصّوم لي وأنا أجزي به
رسول خدا نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے: روزہ میرے لئے ہے (اور میرا ہے) اور اس کی جزا میں ہی دوں گا.
(سائل الشیعة ج 7 ص 294، ح 15 و 16 ; 27 و 30)
طعام و شرابِ جنت نوش کرنے والے
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:من منعه الصوم من طعام يشتهيه، كان حقاً على الله أن يطعمه من طعام الجنة ويسقيه من شرابها.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جس شخص کو روزہ اس کی مطلوبہ غذاؤں سے روکے رکھے خدا کی ذمہ داری ہے کہ اس کو جنت کی غذائیں کھلائے اور انھیں جنتی شراب پلا ئے.
(بحار الانوار ج 93 ص 331)
خوشا بحال صائمین
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:طوبی لمن ظما او جاع لله اولئک الذین یشبعون یوم القیامة
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: خوش بخت ہیں وہ لوگ جو خدا کے لئے بھوکے اور پیاسے ہوئے ہیں یہ لوگ قیامت کی روز سیر و سیراب ہونگے.
(وسائل الشیعة، ج 7 ص 299، ح‏2)
جنت اور روزہ ‏داروں کا دروازہ
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:إِنَّ لِلْجَنَّةِ بَابًا يُدْعَى الرَّيَّانُ لا يَدْخُلُ مِنْهُ إِلا الصَّائِمُونَ.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے اور اس دروازے سے صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے.
(وسائل الشیعة، ج 7 ص 295، ح‏31. معانی الاخبار ص 116)

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Bahawalpur
63410