Reads Law College Bahawalpur

Reads Law College Bahawalpur Hit like to get updates about news, admissions last dates, and all events about Reads Law College Ba

03/09/2026
05/08/2026

ہر پرنسپل دو امتحان دیتا ہے۔
پہلا امتحان صلاحیت کا ہوتا ہے
"کیا آپ مسائل حل کر سکتے ہیں؟"
میرا مشاہدہ ہے کہ نوے فی صد پرنسپلز اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں،وہ اپنی ذہانت، صلاحیت اور تجربہ کی مدد سے مسائل کو حل کر لیتے ہیں
دوسرا امتحان صلاحیت کا نہیں کردار کا ہوتا ہے ۔
"کیا آپ اپنے سے بہتر صلاحیت رکھنے والے افراد کو اپنی ٹیم میں برداشت کر سکتے ہیں ؟"
اور نوے فی صد پرنسپلز اس میں ناکام ہو جاتے ہیں۔وہ کردار پر" انا "کو چنتے ہیں
بہت سے سکول اس لیے نہیں بڑھتے کہ
فنڈز کی کمی ہوتی ہے،
عمارت مناسب نہیں ہوتی یا اساتذہ کی کمی ہوتی ہے
بلکہ اس لیے کہ ادارہ ایک ایسے لیڈر کے ارد گرد گھوم رہا ہوتا ہے جسے اپنی اہمیت برقرار رکھنے کے لیے دوسروں کو چھوٹا رکھنا پڑتا ہے۔
تلخ حقیقت ہے کہ
کمزور لیڈر اپنے سے کمزور ٹیم بناتا ہے۔
مضبوط لیڈر اپنے سے مضبوط ٹیم بناتا ہے۔
کمزور لیڈر ذہین لوگوں کو خطرہ سمجھتا ہے۔
مضبوط لیڈر ذہین لوگوں کو اپنی سب سے بڑی سرمایہ کاری سمجھتا ہے۔
کئی سکولوں میں اصل مسئلہ خراب اساتذہ نہیں ہوتے...
اصل مسئلہ وہ لیڈرشپ ہوتی ہے جو اپنے سے بہتر لوگوں کو برداشت نہیں کر پاتی۔
یاد رکھیں بطور پرنسپل
آپ کی کامیابی اس سے ثابت نہیں ہوتی کہ آپ کتنے مسئلے حل کرتے ہیں۔
آپ کی عظمت اس دن ثابت ہوتی ہے...
جب آپ کے ساتھ آپ سے زیادہ ذہین، زیادہ تخلیقی اور زیادہ باصلاحیت لوگ کام کر رہے ہوں... اور پھر بھی آپ خود کو محفوظ محسوس کریں۔
کیونکہ لیڈر کا سب سے بڑا امتحان مسائل حل کرنا نہیں... اپنے (Ego) پر فتح حاصل کرنا ہے۔
اس لیے میں اکثر کہتا ہوں کہ
"بچوں کے نتائج کیسے ہیں؟" اس کے ساتھ اس کا بھی آڈٹ ہونا چائیے کہ :
"پچھلے تین سال میں کتنے غیر معمولی اساتذہ سکول چھوڑ کر گئے ہیں؟"
کیونکہ...
غیر معمولی اساتذہ کا مسلسل چلے جانا، لیڈرشپ کے بارے میں گواہی دیتا ہے۔
ایسا نہیں کہ ہر اسکول سے قابل لوگ چلے جاتے ہیں، بعض میں ایسے لوگوں کو مختلف طریقوں بے اثر یا غیر موثر بنا دیا جاتا ہے
آخر میں میرا ٓپ سے سوال
کیا آپ اپنے سے زیادہ قابل لوگوں کے ساتھ کام کر سکتے ہیں؟
یہاں مسئلہ (IQ) کا نہیں...ایگو کا ہے

یہاں سوال مینجمنٹ کا نہیں...کریکٹر کا ہے
آپ اس میں کتنے کامیاب ہیں بتائیے کا ضرور

مسعود مجاہد:مصنف ، ایجوکیشنسٹ، کنسلٹینٹ ، پیرنٹنگ کوچ

12/07/2026

اگر آپ پرنسپل ہیں اور ہر وقت مصروف رہتےہیں ... تو ۹۰ فیصد اس بات کا امکان ہے کہ آپ اسکول کو نقصان پہنچا رہے ہیں
آپ محنتی پرنسپل ہیں ،یہ بات شاید آپ کو ناگوار گزرے، لیکن میرے کئی سالوں کے مشاہدے نے مجھے یہی سکھایا ہے۔
آج کل پرنسپل کی کامیابی کا ایک عجیب معیار بن گیا ہے۔
• ہر وقت دفتر کے باہر لائن لگی ہو۔
• فون مسلسل بج رہا ہو۔
• ہر مسئلہ پرنسپل کے پاس آئے۔
• چائے پینے کی بھی فرصت نہ ہو۔
• شام تک تھکن سے نڈھال ہو جائے۔
اور پھر لوگ کہتے ہیں:
"واہ! کیا محنتی پرنسپل ہے!"
میرا سوال ہے...
کیا یہ ایک ناکام نظام کی علامت نہیں ہے؟ سسٹم کے ناکام ہونے کی علامت۔
ذرا سوچیں۔
اگر ہر چیز ا پر آپ کھڑے ہیں تو ۔۔آپ کو موقع ہی نہیں ملتا کہ آپ اپنے اسکول کو جانچ سکیں،اگلے تین ،پانچ سال کا اسکول کا ویژن بنا سکیں،بہتری کا منصوبہ بنا سکیں ۔وغیرہ
تو پھر یہ کامیابی کیسے ہوئی؟
حقیقت یہ ہے کہ بعض اوقات پرنسپل کی مصروفیت، اس کی اہمیت نہیں بلکہ اس کی نااہلی کی علامت ہوتی ہے۔
یہ قیادت نہیں، Dependency Management ہے۔
میرے نزدیک مصروف ہونا (Busy) اور مؤثر ہونا (Effective) دو مختلف چیزیں ہیں
اب میں ایک نازک سوال چھوڑ رہا ہوں:
کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہر وقت مصروف رہنے والا پرنسپل دراصل ایک کمزور نظام کا ثبوت ہوتا ہے؟
یا آپ سمجھتے ہیں کہ جتنا زیادہ مصروف پرنسپل، اتنا ہی زیادہ کامیاب پرنسپل؟
اپنی رائے صرف "ہاں" یا "نہیں" میں نہ دیں۔
دلیل کے ساتھ لکھیں۔ شاید آپ کی ایک دلیل سینکڑوں اسکولوں کی سوچ بدل دے۔
مسعود مجاہد: مصنف ، ایجوکیشنسٹ، کنسلٹینٹ ،ٹرینر، پیرنٹنگ کوچ

10/07/2026

پرنسپلز وقت کہاں ضائع کرتے ہیں
یہ جملہ سخت لگ سکتا ہے، لیکن مختلف اسکولوں میں پرنسپلز کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں نے ایک حقیقت بار بار دیکھی۔میں نے کئی پرنسپلز سے کہا کہ ایک ہفتے تک صرف یہ نوٹ کریں کہ آپ اپنا وقت کہاں خرچ کرتے ہیں۔
نتائج حیران کن تھے۔
تقریباً 42٪ وقت شکایات، تنازعات اور فوری مسائل میں گزر رہا تھا۔
27٪ وقت فائلوں، دستخطوں، رپورٹس اور انتظامی امور میں صرف ہو رہا تھا۔
اور صرف 5٪ وقت اس کام پر خرچ ہو رہا تھا جس کے لیے ایک پرنسپل دراصل مقرر کیا جاتا ہے: تدریس کی بہتری، اساتذہ کی رہنمائی اور طلبہ کی کردار سازی۔
احقیقت میں مسئلہ پرنسپل نہیں، بلکہ اس کا ٹائم سسٹم ہے۔
میں صرف ایک بات کہتا ہوں
"اگر آپ ہر روز مسائل حل کرتے رہیں گے تو آپ کا اسکول ہمیشہ مسائل پیدا کرتا رہے گا۔ لیکن اگر آپ ایسے سسٹمز بنائیں گے جو مسائل کو جنم ہی نہ دیں، تو آپ کی قیادت حقیقی تبدیلی لائے گی۔"
جب پرنسپلز سسٹم بنانے پر فوکس کرتے ہیں اور معمول کے مسائل اور فیصلوں کے لیے عملے کو بااختیار بناتے ہیں ، تاکہ ہر چھوٹا مسئلہ پرنسپل کی میز تک نہ آئے۔
تو تھوڑے ہی عرصہ میں حیران کن تبدیلی آتی ہے
ایک کمزور پرنسپل اپنا وقت مسائل پر خرچ کرتا ہے۔
ایک اچھا پرنسپل مسائل حل کرتا ہے۔
لیکن ایک عظیم پرنسپل ایسے سسٹمز بناتا ہے جن میں مسائل کم پیدا ہوتے ہیں۔
یاد رکھیں!
پرنسپل کی توجہ ہی اسکول کی ترجیح بن جاتی ہے۔
اگر آپ کی توجہ صرف شکایات پر ہے تو پورا اسکول شکایات کا مرکز بن جائے گا۔
اگر آپ کی توجہ تدریس، کردار سازی اور سیکھنے پر ہے تو پورا اسکول اسی سمت چل پڑے گا۔
سوال یہ نہیں کہ آپ کتنے مصروف ہیں۔
اصل سوال یہ ہے کہ آپ کی مصروفیت، آپ کے اسکول کو کس سمت لے جا رہی ہے؟
مسعود مجاہد: مصنف ، ایجوکیشنسٹ، کنسیلٹنٹ، ٹرینر، پیرنٹنگ کوچ

18/06/2026

Reads Law College Bahawalpur
Jinnah Law College Bahawalpur
Annual dinner 2026 (14 May 2026)

17/06/2026

Reads Law College Bahawalpur
Jinnah Law College Bahawalpur
Annual Dinner Party Highlights.

Address

Street No. 3B, Goheer Town, Near Saddar Puli
Bahawalpur
63100

Telephone

+923001998293

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Reads Law College Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Reads Law College Bahawalpur:

Shortcuts

Share