The Elegant High School

The Elegant High School An institute striving to provide quality education.

11/09/2020
10/09/2020
موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بچاوکے لیے درخت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تحفہ ہے ،اسی وجہ سے اسلام میں درختوں کو کاٹن...
21/08/2020

موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بچاوکے لیے درخت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تحفہ ہے ،اسی وجہ سے اسلام میں درختوں کو کاٹنے سے منع فرمایاہے اوراللہ نے خود درختوں کو زمین کی زینت قراردیاہے ،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شجرکار ی انسانیت کی بہترین خدمت ہے ، اس کا فائدہ کسی ایک انسان یا لاکھوں انسانوں کو ہی نہیں پہنچتا بلکہ اس سے ہر طرح کے چرند پرند بھی درختوں کے سائے اور اس کی ٹھنڈی ہواوں سے اپنی زندگیوں میں سکون پاتے ہیں،آلودگی سے تحفظ اور بیما ریوں سے بچاو ں کا کسی حدتک ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے شجرکاری،کیونکہ ان درختوں سے آنے والی ہواں سے مختلف امراض میں شفا ملتی ہے

🇵🇰 Happy Independence Day 🇵🇰May Allah protect our homeland and bless Pakistan with more peace, progress and prosperity. ...
14/08/2020

🇵🇰 Happy Independence Day 🇵🇰
May Allah protect our homeland and bless Pakistan with more peace, progress and prosperity.

09/07/2020

"ھ" اور "ہ" میں کیا فرق ہے؟
::::::::::::::::::::::::

"ھاں" اور "ہاں" کیا دونوں ٹھیک ہیں؟ اسی طرح "ہم" اور "ھم" اگر فرق ہے تو کیا ہے؟

👈اردو میں دو چشمی *ھ* کا استعمال مرکب حروف تہجی بنانے کے لئے ہوتا ہے۔ مثلاً:
بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔

بعض جگہوں پر خوب صورتی یا کسی اور وجہ سے لوگ ابتدا میں *ھ* کا استعمال کرتے ہیں مثلاً "ھم"، "ھماری" اور "ھاں" وغیرہ .

لیکن یہ استعمال درست نہیں ہے۔ اول تو یہ کہ اردو میں *ھ* ابتداء لفظ میں کبھی آ ہی نہیں سکتا۔

کیوں کہ دوچشمی ‘‘ھ’’ کی اکیلی مستقل آواز نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا کر لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ دو چشمی *ھ* اردو میں ہندی زبان سے اخذ کی گئی ہے اور یہ صرف چند حروف کے ساتھ ہی آسکتی ہے، اردو کے تمام حروف تہجی کے ساتھ نہیں آسکتی مثلاً:
بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔
اس کے علاوہ باقی حروف کے ساتھ دوچشمی *ھ* نہیں آتی، جبکہ ‘‘ *ہ* ’’ کی الگ مستقل آواز ہوتی ہے۔
ذیل میں دوچشمی *ھ* اور *ہ* کے چند جملے لکھے جارہے ہیں، انہیں پڑھ کر آپ کو خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ ان دونوں کے پڑھنے میں کیا فرق ہے اور اُردو زبان میں یہ دو مختلف ھ/ہ الگ الگ کیوں رائج ہیں:

"ھ" 👈 *بھ*: ننھے منے بچے سب کے من کو *بھاتے* ہیں۔
"ہ"👈 *بہ*: لاپرواہ لوگ پانی زیادہ *بہاتے* ہیں۔

"ھ"👈 *پھ*: بچے نے کاپی کا صفحہ *پھاڑ* دیا۔
"ہ"👈 *پہ* : *پہاڑ* پر چڑھنا ایک دشوار کام ہے۔

"ھ"👈 *تھ* : میرا ایک دوست *تھائی لینڈ* میں رہتا ہے۔
"ہ"👈 *تہ*: ابھی تک صرف ایک *تِہائی* کام ہوا ہے۔
"ھ"👈 *ٹھ* : ان دونوں کی آپس میں *ٹھنی* ہوئی ہے۔
"ہ"👈 *ٹہ*: درخت کی *ٹہنی* پر چڑیا *چہچہا* رہی ہے۔

"ھ"👈 *جھ*: آج فضا *بوجھل* سی ہے۔
"ہ"👈 *جہ* : *ابوجہل* اسلام کا سخت دشمن تھا۔

"ھ"👈 *چھ*: ڈاکٹر نے مریض کے جسم سے گولی کا *چَھرّا* نکال دیا ، یا قربانی کے جانور کے گلے پر *چُھرا* پھیر دو۔
"ہ"👈 *چہ*: اس کا *چہرہ* خوشی سے کِھلا پڑ رہا تھا۔

"ھ"👈 *دھ*: یار میرا *دھندہ* خراب مت کرو۔
"ہ"👈 *دہ*: وہ اس کا نجات *دہندہ* بن کر آیا۔

*نوٹ*:- *ڈ* کے ساتھ ‘‘ہ’’ اور *ر* کے ساتھ "ھ" کا جملہ نہیں آتا۔

"ھ"👈 *ڑھ*: میرے گھر کے آگے ڈم ڈم کی *باڑھ* لگی ہوئی ہے۔
"ہ"👈 *ڑہ*: میرے گھر کے پاس بھینسوں کا *باڑہ* ہے۔

"ھ"👈 *کھ*: میرا قلم *کھو* گیا ہے۔
"ہ"👈 *کہ*: ہاں اب *کہو*! کیا *کہنا* چاہ رہے تھے۔

"ھ"👈 *گھ*: جنگلات میں *گھنے* درخت ہوتے ہیں۔
"ہ"👈 *گہ*: اس نے اپنی شادی پر *گہنے* اور دیگر زیورات پہنے ہوئے تھے۔

یہ جملے صرف دوچشمی "ھ" اور "ہ" کے آپس میں فرق واضح کرنے کے لیے بطور مثال لکھے ہیں، اُمّید ہے اس سے آپ مستفید ہوں گے.

Remembring Mother of the Nation Mohtarna Fatima Jinnah on her 53rd death anniversary today.
09/07/2020

Remembring Mother of the Nation Mohtarna Fatima Jinnah on her 53rd death anniversary today.

proud to be a Teacher...
09/07/2020

proud to be a Teacher...

Address

Street 5 (East), Faisal Colony
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Elegant High School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category