14/03/2025
*السّلَامُ عَلیکمُ وَرَحــَـــــمةُاللّهِ وَبَرَكَآتُهُ* 💕
*❁اللَّهُمَّ صَــّلِ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ ❁ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيْمَ ❁ إنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ ❁*
*❁ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ ❁ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيْمَ ❁ إنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ ❁*
تقوی کیا ہے، حاصل کیسے ہوتا ہے؟!
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
’’یَا أَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوْا اللّٰہَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ۔‘‘ (التوبہ:۱۱۹)
ترجمہ: ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کی صحبت اختیار کرو۔‘‘
اور سچوں سے مراد تقویٰ اختیار کیے ہوئے اہل اللہ و بزرگانِ دین ہیں۔ اس کا علم ایک اور آیت سے ہوتا ہے:
’’أُولٰئِکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ أُولٰئِکَ ھُمُ الْمُتَّقُوْنَ۔‘‘ (البقرۃ: ۱۷۷)
ترجمہ: ’’وہی لوگ سچے ہیں اور وہی تقویٰ والے ہیں۔‘‘
تقویٰ نام ہے: ’’کف النفس عن الھویٰ‘‘ یعنی اپنے نفس کو خواہش کا غلام بننے سے روکنا اور یہ تقویٰ صحبتِ اہل اللہ سے پیدا ہوتا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ’’کُوْنُوْا‘‘ امر سے ایمان لانے والوں پر صحبتِ اہل اللہ کو ضروری کر دیا۔
اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین
*دل سے دعا کیجیے کہ.....!*
*یا اللہ ..!*
میرے گناہوں کا بوجھ میری ہمت توڑ چکا ہے، میرے دل کی دنیا ویران ہو چکی ہے، میرا نفس بار بار خطا کی طرف مائل ہوتا ہے، اور میں تیری رحمت سے دور جا پڑا ہوں۔
*یا غفور الرحیم ..!*
رمضان کی بابرکت ساعتوں میں تیرا در کھٹکھٹاتا ہوں، آنکھوں میں ندامت کے آنسو، دل میں شرمندگی، اور زبان پر تیرے حضور فریاد ہے۔ میرے گناہوں کی کثرت کو اپنی رحمت کی وسعت سے مٹا دے۔ میرے دل کو پاک کر دے، میرے نفس کو ہدایت دے، اور مجھے اپنی محبت اور قرب عطا فرما۔
*یا رب ..!*
میں کمزور ہوں، خطا کار ہوں، مگر تیرا بندہ ہوں۔ مجھے اپنے فضل سے ایسا بنا دے کہ میں تیرے محبوب بندوں میں شمار ہو جاؤں۔ میرے اعمال درست کر دے، میری نیتوں کو خالص کر دے، اور مجھے ایسا صبر اور استقامت عطا فرما کہ میں دوبارہ تیری نافرمانی کی طرف نہ جاؤں۔
*یا اللہ ...!*
میرے آنسوؤں کو میری مغفرت کا ذریعہ بنا دے، میرے سجدوں کو قبول کر لے، اور میرے رمضان کو میری زندگی کی بخشش کا مہینہ بنا دے۔ میں تیرے بغیر کچھ نہیں، بس اپنی رحمت سے میرا ہاتھ تھام لے، اور مجھے اپنے نور سے منور فرما دے۔
*آمین یا رب العالمین ..!*